Express News:
2025-03-04@01:03:01 GMT

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

ابوالحسن اصفہانی روڈ مسکن چورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے آغا خان اسپتال منتقل کر دیا۔

ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی شناخت 22 سالہ سہراب الرحمٰن اور 21 سالہ محسن کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جبکہ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ سہراب الرحمٰن کو گردن اور پیٹ جبکہ محسن کو پیٹ پر گولی لگی ہے اور واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا گیا ہے جبکہ دونوں افراد آغا خان اسپتال کے ملازمین بتائے جاتے ہیں تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

دریں اثنا اورنگی ٹاؤن چشتی نگر مٹھائی کی دکان پر فائرنگ سے 40 سالہ ارمان نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

ہیڈ محرر اقبال مارکیٹ پولیس شعیب نے بتایا کہ کہ واقعہ جھگڑے کے دوران سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جسے پولیس نے گرفتار کر کے اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

خضدار: گاڑی پر فائرنگ سے جے یو آئی بلوچستان کے 2 رہنما جاں بحق

بلوچستان کے ضلع خضدار میں گاڑی پر فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے 2 رہنما جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ مقتولین میں غلام سرور اور مولوی امان اللہ شامل ہیں، جے یو آئی رہنماؤں کو سوراب سے واپسی پر تراسانی میں گاڑی پرگھات لگا کر نشانہ بنایا گیا، واقعےمیں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ واقعے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں، انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، گیس لیکج دھماکے سے 2 افراد جانبحق، 5 زخمی، بچے بھی شامل
  • وانا:دہشتگرد نے بارود بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی، 2 فوجی جوان شہید،10 افراد زخمی
  • خضدار: گاڑی پر فائرنگ سے جے یو آئی بلوچستان کے 2 رہنما جاں بحق
  • کراچی: بھتیجے کی فائرنگ سے چچا جاں بحق
  • موٹروے پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی شدید فائرنگ، اہلکار زخمی
  • سکردو، پستول سے کھلتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق
  • نیپال میں 6.1 شدت کا زلزلہ، متعدد افراد زخمی
  • کراچی: صدر میں پریڈی تھانے پر کریکر حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی
  • کراچی: پریڈی تھانے پر کریکر دھماکا، تین پولیس اہلکار زخمی