کراچی:

کراچی میں سحری کے لیے دودھ لینے کے لیے آئے شہریوں سے ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔
 

لانڈھی کے علاقے میں دودھ کی دکان پرمسلح ڈکیت شہریوں سے موبائل فون ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کرفرارہوگئے۔ منگل اوربدھ کی درمیانی شب لانڈھی تھانے کےعلاقے لانڈھی نمبر 2  ماڈل پارک کے قریب دودھ کی دکان پر ڈاکوؤں نے دھاوا بولا۔

3 مسلح ڈکیت دودھ کی دکان پرموجود شہریوں سے موبائل فونز، نقدی اوردیگر قیمتی سامان لوٹ کربا آسانی فرار ہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سانے آگئی، جس میں ڈکیتوں کو اسلحے کے زورپر شہریوں سے لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مسلح ڈکیت دودھ کی دکان پرکافی دیرموجود رہے اور یکے بعد دیگرے  کئی شہریوں کو لوٹا اور فرارہوگئے۔

واردات کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس  موقع پر پہنچی ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں، جس کی مدد سے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہریوں سے رابطہ ہوگیا ہے اورانہیں مقدمے کے اندراج کے لیے تھانے طلب کرلیا گیا ہے ۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دودھ کی دکان شہریوں سے

پڑھیں:

کراچی: ڈیفنس میں چینی شہریوں کو کرائے پر گھر دینا مکان مالک کو مہنگا پڑگیا

کراچی:

ڈیفنس میں چینی شہریوں کو کرائے پر گھر دینا مکان مالک کو مہنگا پڑگیا، سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایس پی سیکیورٹی ون کو طلب کرلیا۔

ہائیکورٹ میں چینی شہری کو گھر کرائے پر دینے سے متعلق پولیس کا مکان مالک سے سیکیورٹی کے نام پر جگہ اور وسائل مانگنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل راج علی واحد کنور ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ پولیس اہلکار چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے نام پر ہراساں کررہی ہے۔ پولیس افسران کہتے ہیں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لئے اہلکاروں کے لئے گھر میں جگہ بنائی جائے۔ اہلکاروں کا روز کا خرچہ بھی مکان مالک کو اٹھانے کا کہا جارہا ہے، درخواست گزار کا گھر حساس مقام کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

درخواست گزار کے گھر کے اندر پولیس اہلکاروں کو ٹھہرانے کا مطالبہ غیر آئینی قرار دیا جائے۔ کرائے داروں کی سیکیورٹی کے لئے مکان مالک کے بنیادی حقوق ختم نہیں کیے جاسکتے۔

عدالت نے وکیل درخواستگزار سے مکالمہ میں کہا کہ اگر آپ کو سیکیورٹی نہیں چاہیے تو آپ اپنی ذمہ داری پہ سیکیورٹی کی فراہمی ختم  کر دیں۔ وکیل نے موقف دیا کہ ہم نے سیکیورٹی سے انکار نہیں کیا ہے لیکن پولیس اہلکاروں کو گھر کے اندر رہائش نہیں دی جاسکتی۔

پولیس اہلکار رہائش گاہ کے باہر ٹینٹ لگا کر رہ سکتے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کے گھر میں داخلے سے رہائشیوں کی پرائیویسی متاثر ہوگی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایس پی سیکیورٹی ون کو طلب کرتے ہوئے حکم امتناع میں 8 اپریل تک توسیع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: قائد آباد میں مزاحمت پر نوجوان جاں بحق، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی مارا گیا
  • کراچی: چینی شہریوں کو کرائے پر مکان دینا مالک مکان کو مہنگا پڑگیا
  • کراچی: ڈیفنس میں چینی شہریوں کو کرائے پر گھر دینا مکان مالک کو مہنگا پڑگیا
  • کراچی: سحری میں دودھ کی دکان پر ڈکیتی، 1 گاہک نے موبائل چھپا دیا، ویڈیو آ گئی
  • وزیراعظم کے نوٹس لینے کے باوجود کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری
  • راولپنڈی؛ مسجد میں نماز پڑھتے شہری کا لیپ ٹاپ بیگ چوری، فوٹیج بھی سامنے آگئی
  • کراچی؛ موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسکول کے بچوں کولوٹ لیا
  • مصطفی عامر کیسے قتل ہوا، ملزم ارمغان سے کی گئی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی
  • لاہور: پولیس اہلکار کو گاڑی سے روندنے کی سی سی ٹی وی  فوٹیج سامنے آگئی