کراچی، رمضان کے پہلے 4 روز میں 4 شہری ڈکیتی مزاحمت پر زندگی سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں دنداناتے ہوئے ڈاکوؤں نے رمضان المبارک کے پہلے 4 روز میں 4 شہریوں کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے انھیں زندگی سے محروم کر دیا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کی جانب سے یکم مارچ کو رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں پولیس کو سیکیورٹی کے فل پروف اقدامات کی واضح ہدایت کے باوجود شہر میں دنداناتے ہوئے ڈاکوؤں نے رمضان میں پہلے عشرے کے صرف 4 روز میں 4 شہریوں کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے انھیں زندگی سے محروم کر دیا۔
گزشتہ روز شہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مزاحمت کے دوران نوجوان کی ہلاکت کے دوسرے واقعہ نے پولیس کی کارکردگی پر نہ صرف سوال اٹھا دیئے۔
شہر میں رواں سال ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل کیے جانے والے شہریوں کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی ۔ سہراب گوٹھ کے علاقے سپرہائی وے پنجاب بس اڈے کے قریب ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
سر پر گولی لگنے کی وجہ سے نوجوان جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے ایس ایچ او سہراب گوٹھ کے حوالے سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے واقعہ ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس میں مضروب نوجوان کی شناخت 20 سالہ وسیم کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
بعدازاں پولیس نے مقتول نوجوان کی لاش تلاش ورثا کے لیے چھیپا سرد خانے میں رکھوا دی ہے واضح رہے گزشتہ روز بدھ کی شام شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے کولڈ ڈرنک کے ڈسٹری بیوٹر 35 سالہ بابر کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔
اس سے قبل منگل کو بھی ڈاکوؤں نے شاہ لطیف ٹاؤن قائد آباد مرغی خانہ ریڈیو پاکستان کے قریب نجی گارمنٹس فیکٹری کے ملازم عمران کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ابدی نیند سلا دیا تھا۔
اس کے علاوہ یکم رمضان بروز اتوار 2 مارچ کو سچل کے علاقے عبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دکاندار 65 سالہ خان محمد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
ڈسٹرکٹ ملیر اور ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ڈاکوؤں نے یکم رمضان سے 4 رمضان تک 4 شہریوں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ پولیس چین کی بانسری بجا رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر کو فائرنگ کر کے میں ڈاکوو ں ڈاکوو ں نے کر دیا
پڑھیں:
کراچی: چچا سے بھتہ مانگنے والا بھتیجا گینگ سمیت گرفتار
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کر کے 4 رکنی بھتہ خور گینگ کو ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم متاثرہ شہری کا بھتیجا اور واردات کا ماسٹر مائنڈ ہے۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد بی ون ایریا میں بھتیجے کی فائرنگ سے زخمی چچا دم توڑ گیا۔
ملزمان نے 25 جنوری کو شاہ ولی اللّٰہ نگر کے رہائشی سے بھتے کا مطالبہ کیا تھا۔
بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے شہری اور اس کے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔