کراچی کے علاقے ڈیفنس میں چینی شہریوں کو کرائے پر گھر دینا مکان مالک کو مہنگا پڑگیا، اور سندھ ہائیکورٹ نے اس کیس میں ایس ایس پی سیکیورٹی ون کو طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں کراچی: چینی شہریوں پر فائرنگ کے واقعہ میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کا انکشاف

سندھ ہائیکورٹ میں چینی شہری کو گھر کرائے پر دینے سے متعلق پولیس کا مکان مالک سے سیکیورٹی کے نام پر جگہ اور وسائل مانگنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیاکہ پولیس اہلکار چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے نام پر ہراساں کررہے ہیں، پولیس افسران کہتے ہیں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے اہلکاروں کے لیے گھر میں جگہ بنائی جائے۔

وکیل نے کہاکہ اہلکاروں کا روز کا خرچہ بھی مکان مالک کو اٹھانے کا کہا جارہا ہے، حالانکہ درخواست گزار کا گھر حساس مقام کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

انہوں نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ درخواست گزار کے گھر کے اندر پولیس اہلکاروں کو ٹھہرانے کا مطالبہ غیر آئینی قرار دیا جائے، کرائے داروں کی سیکیورٹی کے لیے مکان مالک کے بنیادی حقوق ختم نہیں کیے جاسکتے۔

دوران سماعت جج نے درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ کو سیکیورٹی نہیں چاہیے تو آپ اپنی ذمہ داری پر سیکیورٹی کی فراہمی ختم کردیں۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ہم نے سیکیورٹی سے انکار نہیں کیا، لیکن پولیس اہلکاروں کو گھر کے اندر رہائش نہیں دی جاسکتی، پولیس اہلکار رہائش گاہ کے باہر ٹینٹ لگا کر رہ سکتے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کے گھر میں داخلے سے رہائشیوں کی پرائیویسی متاثر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں چینی سرمایہ کاروں کا عدالت سے رجوع، سندھ حکومت اور پولیس کا ردعمل سامنے آگیا

بعد ازاں عدالت نے عدالت نے حکم امتناع میں 8 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پولیس اہلکار چینی شہری حکم امتناع سیکیورٹی عدالت کراچی مالک مکان مہنگا پڑگیا ہراساں وکیل وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پولیس اہلکار چینی شہری سیکیورٹی عدالت کراچی مالک مکان مہنگا پڑگیا وکیل وی نیوز درخواست گزار چینی شہریوں سیکیورٹی کے مکان مالک کے لیے

پڑھیں:

وزیر اعظم  کا بنوں کینٹ پر حملے کی مذمت ،شہریوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار

سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف کا بنوں کینٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو واصل جہنم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا 

وزیرِ اعظم  نے حملے کی کوشش کرنے والے خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی . وزیرِ اعظم کا واقعے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور 

وزیرِ اعظم کی شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ وزیرِ اعظم کی واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کی دعا، انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی 

آسٹریلیا نے کب کیا غلطی کی، مدبر کیپٹن نے اعتراف کر لیا

 وزیرِاعظم نے کہا سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں نے فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنایا.رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بزدل دھشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں.فتنہ الخوارج پاکستان اور اسکے معصوم شہریوں کے دشمن ہیں جن کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے. فتنہ الخوارج کی مکمل سرکوبی تک اسکے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.

پنجاب پولیس میں بھرتی کیلئے تحریری امتحان کے شیڈول کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کی عید کے بعدتحریک کی تیاریاں،اپوزیشن اتحاد کے لیے کوششیں
  • کراچی: قائد آباد میں مزاحمت پر نوجوان جاں بحق، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی مارا گیا
  • کراچی: ڈیفنس میں چینی شہریوں کو کرائے پر گھر دینا مکان مالک کو مہنگا پڑگیا
  • پی ٹی آئی کا عید کے بعد اپوزیشن اتحاد کے ساتھ مل کر حکومت کیخلاف نکلنے کا اعلان
  • کراچی؛ سحری میں دودھ لینے آئے شہریوں سے لوٹ مار کی فوٹیج سامنے آگئی
  • وزیر اعظم  کا بنوں کینٹ پر حملے کی مذمت ،شہریوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار
  • حکومت کو پرائیویٹ پبلشرز کے ساتھ درسی کتابوں کی چھپائی، مشترکہ منافع کے معاہدوں سےروک دیا گیا
  • پشاور: نیب کا درخواست گزار کا ٹرنسفر آرڈر معطل
  • لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد کا بڑا فیصلہ