Islam Times:
2025-03-12@06:25:15 GMT

کراچی، پارک میں کھدائی کے دوران اسلحہ برآمد

اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT

کراچی، پارک میں کھدائی کے دوران اسلحہ برآمد

برآمد اسلحے میں پانچ ایس ایم جی، ایک ایل ایم جی اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں میں پارک کی کھدائی کے دوران ناکارہ خودکار ہتھیار برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون سن رائز پارک کی تزئین و آرائش کے کام کے دوران یونین کونسل انتظامیہ پارک میں واکنگ ٹریک بنانے کیلئے کھدائی کر رہی تھی کہ زمین میں دفن مشکوک بوریاں دیکھی گئیں۔ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس کے پہنچنے پر بوریوں کو کھولا گیا تو مختلف اقسام کا ناکارہ اسلحہ برآمد ہوا۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے بتایا کہ برآمد اسلحے میں پانچ ایس ایم جی، ایک ایل ایم جی اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والا اسلحہ برسوں پرانا زنگ آلود اور ناقابل استعمال ہے، مزید کارروائی کیلئے اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایم جی

پڑھیں:

کراچی: رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کردیا گیا۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  15 رمضان سے بس سروس اب رات 1:00 بجے تک چلائی جائے گی، اوقات میں توسیع کا اطلاق آر ون، آر ٹو، آر 3، آر 4، آر 9، آر 10، اور ای وی ون روٹ پر ہوگا، ہم رمضان المبارک کے دوران کراچی کے شہریوں کو درپیش مشکلات کو سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں، اوقات میں توسیع کا مقصد مزید سفری سہولت فراہم کرنا ہے،اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ لوگ خریداری کے بعد محفوظ طریقے سے اپنے گھروں تک پہنچ سکیں، توسیع حکومت کی جانب سے رمضان کے دوران عوام کو بہتر اور سہولت بخش سفری آپشن فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ کراچی کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، تمام شہری پیپلز بس سروس کی توسیع شدہ  اوقات کی سروس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: سرجانی سے زیر زمین دفن زنگ آلود اسلحہ برآمد
  • کراچی؛ سرجانی ٹاؤن کے پارک میں کھدائی کے دوران اسلحہ برآمد
  •   نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن نے خلیجی ممالک کے لیے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس کا آغاز کر دیا
  • بھارتی کرکٹ ٹیم کی فتح کا جشن، جھڑپوں میں چار افراد زخمی
  • یورپی ممالک نے 60فیصد امریکی اسلحہ خریدا‘یوکرین سب سے بڑا خریداررہا
  • کراچی، مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 10 ڈاکو گرفتار، اسلحہ اور نقدی برآمد
  • پنجاب پولیس نے 24 گھنٹے میں 38 اشتہاری مجرموں کو پکڑلیا، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد
  • کراچی: رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان
  • کراچی کے ویئر ہاوس سے برآمد اربوں کی ادویات جعلی وغیر قانونی قرار