کراچی: سپر ہائی وے پر شہری سے ڈھائی لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
کراچی سپر ہائی وے پر پولیس یونیفارم پہننے افراد نے شہری سے ڈھائی لاکھ روپے لوٹ لیے۔
پولیس حکام کے مطابق وردی میں موجود ملزمان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اور موبائل فون بھی چھین لیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور آس پاس کی سی سی ٹی وی کیمرے بھی چیک کیے جارہے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی؛ دوران ڈکیتی شہری نے فائرنگ کرکے دو ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا
کراچی:ناظم آباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب شہری نے ڈکیتی مزاحمر پر فائرنگ کرکے دو ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا، پولیس نے نعشیں اسپتال منتقل کردیں، جبکہ مقدمہ کا اندراج کیا جارہا ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق ناظم آباد کی حدود بالمقابل میٹرک بورڈ آفس دانش نامی شہری نے دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے 2 ڈکیتوں کو ہلاک کردیا۔
ہلاک ڈکیتوں کے قبضے سے اسلحہ ملا ہے جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ہلاک ڈکیتوں کی نعشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق شہری کی مدعیت میں ضابطے کی کاروائی مکمّل کرکے مقدمہ کا اندراج کیا جارہا ہے۔