کراچی: شاہ زین مری کا شہری پر تشدد، فریقین میں صلح ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ پر شاہ زین مری کی جانب سے شہری پر تشدد والے معاملے میں فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہری پر تشدد: شاہ زین مری کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا گیا
اس حوالے سے شاہ زین مری اور متاثرہ شہری برکت سومرو کے درمیان صلح نامہ ہوا جس کا متن عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ شاہ زین مری نے چند روز قبل سڑک پر چلتے شہری کی گاڑی کو پہلے اپنی جیپ سے ٹکر ماری اور پھر ان کے گارڈز نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی تھی۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق پولیس نے گزشتہ روز مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 7 ملزمان کو گرفتار کیا تھا لیکن مرکزی ملزم شاہ زین مری بلوچستان فرار ہوگیا۔
مزید پڑھیے: شہری تشدد کیس: شاہ زین مری کے گارڈز کا جسمانی ریمانڈ منظور، مرکزی ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے، پولیس
پولیس تاحال ملزم شاہ زین مری کی تلاش میں ہے۔ ایف آئی آر ابھی ختم نہیں ہوئی۔ واقعے کا مقدمہ 21 فروری کو برکت علی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ راضی نامے کا قانونی کارروائی پر اثر نہیں پڑے گا۔ ملزم شاہ زین مری کراچی میں ملا تو ضرور گرفتار کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں کیس کا چالان بھی متعلقہ عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شاہ زین اور متاثرہ فریق کی صلح شہری پر شاہ زین کا تشدد کراچی کراچی بوٹ بیسن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شاہ زین اور متاثرہ فریق کی صلح شہری پر شاہ زین کا تشدد کراچی کراچی بوٹ بیسن شاہ زین مری
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس نے شف شف سے بزرگ باباجی کا علاج کردیا، ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو مہروں کے مریض ایک بزرگ شہری کا شف شف کے ذریعے علاج کرتے دیکھا جا سکتا ہے جو مشکل سے چھڑی کے سہارے چل رہے تھے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار بزرگ سے پوچھتا ہے کہ ان کو کیا تکلیف ہے جس پر بزرگ نے کہا کہ انہیں مہروں کا مسئلہ ہے ۔ پولیس اہلکار انہیں کہتا ہے کہ آپ چل کر دکھائیں۔ اہلکار کے کہنے پر بزرگ شہری چھڑی کے سہارے بمشکل چلتا دکھائی دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’پولیس کا کام پیسے پکڑنا ہی رہ گیا؟‘، شادی پر پیسوں کا تھال پکڑے پنجاب پولیس کے اہلکار کی ویڈیو وائرل
پولیس اہلکار بزرگ شہری کے ہاتھ سے چھڑی لیتا ہے اور ان کی کمر پر ہاتھ رکھ کے بسم اللہ پڑھتے ہوئے شف کہہ کر دم کرتا ہے۔ ایسا کرنے پر بزرگ شہری سیدھا کھڑا ہو جاتا ہے اور ٹھیک سے چلنے لگتا ہے، حتیٰ کے دوڑ لگا کے بھی دکھاتا ہے۔ پولیس والا ان سے پوچھتا ہے کہ آپ کا علاج کیسا ہوا ہے جس پر بزرگ شہری کہتا ہے آپ نے بہت اچھا علاج کیا ہے اور مجھے نئی زندگی دے دی ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔ صحافی ہرمیت سنگھ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسلام آباد پولیس نے شف شف سے بزرگ باباجی کا علاج کردیا جو چلنے پھرنے سے قاصر تھے۔
سجاد احمد لکھتے ہیں کہ اسلام آباد پولیس کے ہاتھ میں شفا ہے ان سے سب کا علاج کرنے کی درخواست ہے۔ جبکہ ایک صارف نے کہا کہ بابا جی بھی معصوم ہیں۔
ہدایت اللہ لکھتے ہیں کہ پاکستان بھی ایسے ہی چل رہا ہے۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جہالت ہی جہالت ہے۔
کئی صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک سے بڑھ کر ایک فنکار ملے گا۔ ماہا لکھتی ہیں کہ پولیس میں بھی شف شف آ گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس شف شف مہروں کا علاج