کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 19 سے ملنے والے انسانی بازو کی شناخت کرلی گئی۔رہائشی اپارٹمنٹ کی دیوار کے ساتھ ملنے والا ہاتھ گزشتہ روز شارع فیصل پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے عبد الباسط نامی شخص کا نکلا۔پولیس کے مطابق ہفتے کی رات شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق شخص کا بازو دھڑ سے الگ ہو کر لاپتا ہوگیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی عبدالباسط کا بازو حادثے کے بعد گاڑی میں پھنس گیا تھا، حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا تھا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی کا ڈرائیور بازو گلشن اقبال بلاک 19 میں قائم رہائشی اپارٹمنٹ کی دیوار کے ساتھ پھینک کر فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔متوفی عبدالباسط کا بازو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ حادثے کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں متوفی کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ورثا کے مطابق متوفی عبد الباسط 5 بچوں کا باپ اور بلوچ کالونی پل کے قریب عمر کالونی کا رہائشی تھا۔خیال رہے کہ آج عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں گلشن اقبال بلاک 19 میں واقع رہائشی اپارٹمنٹ کی دیوار کے قریب کٹا ہوا انسانی بازو ملنے پر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔اطلاع ملنے پر فلاحی ادارے کے رضا کار انسانی بازو کو اٹھا کر عزیز بھٹی تھانے لے گئے تھے جہاں پولیس نے انسانی بازو کو جناح اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گلشن اقبال گیا تھا

پڑھیں:

منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن، برطانیہ اورکویت جانے والے پارسل سے ہیروئن برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور میں کورئیر کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 248 گرام ہیروئن جبکہ راولپنڈی میں کویت کے لیے بک کروائے گئے پارس سے 45 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 4 کلو ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ اقبال شہید ٹول پلازہ جی ٹی روڈ اٹک کے قریب گاڑی سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد ہوئی  ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ ایم ون موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.2 کلو افیون اور 2.4 کلو چرس برآمد کی گئی۔

لاہور ریلوے اسٹیشن ریلوے اسٹیشن لاہور پر ایک مشکوک پارسل سے 1.7 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ بلوچستان میں حب کے علاقے وندر میں گاڑی میں چھپائی گئی 350 گرام ویڈ برآمد کر کے ملزم کوگرفتارکیا گیا۔ پشاور میں چارسدہ انٹرچینج کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 30 کلو گرام چرس برآمد کر کے کار سوار کو گرفتارکیا گیا۔

ترجمان کے مطابق مختلف کارروائیوں میں کاروائیوں میں1 کروڑ  41 لاکھ سے زائد مالیت کی  43.543 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں کٹا ہوا انسانی بازو ملنے سے خوف و ہراس پھیل گیا
  • گلشن اقبال سے ملنے والا انسانی ہاتھ کس کا؟ شناخت ہوگئی
  • کراچی: مسلح ملزمان بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہری کو لوٹ کر فرار
  • کراچی: گلشن اقبال میں کٹا ہوا انسانی بازو ملنے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا
  • کراچی؛ گلشن معمار میں مکان کی چھت گر گئی، جاں بحق افرد کی تعداد 6 ہوگئی
  • کراچی؛ گلشن معمار میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
  • منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن، برطانیہ اورکویت جانے والے پارسل سے ہیروئن برآمد
  • مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 3 ایجنٹ گرفتار
  • دانیہ شاہ اور حکیم شہزاد کی گاڑی کو خطرناک حادثہ، ایک شخص جاں بحق