2025-03-03@21:40:28 GMT
تلاش کی گنتی: 211
«سفری پابندیوں کی»:
(نئی خبر)
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک کے ضلعی امیر حیدرآباد حافظ ذیشان ربانی نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ ٹی ایل پی کے بلدیاتی نمائندگان جلد اہلیان پریٹ آباد کو مزید اچھے عوامی پیکیجز دیں گے جو عوامی سہولیات کے عین مطابق ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعے کی شام نظام الدین اولیاء کالونی یوسی 9 پریٹ آباد میں ٹی ایل پی کے یوسی چیئرمین زاہد علی قادری، وائس چیئرمین فیضان قریشی کی جانب سے علاقے میں میٹھے پانی کے پروجیکٹ کی تکمیل پر واٹر سپلائی کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹی ایل پی کے صوبائی لیگل ایڈوائزر سلیمان سروری ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان...
راستے بند ہونے کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی اشیا نہ ملنے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے پاراچنار کی جانب روانہ ہونے کا منتظر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور تکفیریوں کے دھرنے کے بعد ٹل سے پارا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لوئر کرم کے علاقے مندوری میں جاری دھرنے کی وجہ سے آمد و رفت کے راستے آج بھی بند ہیں۔ ٹل، پارا چنار مرکزی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات منظور...
ویب ڈیسک — امریکہ نے جمعے کو روس کی تیل اور گیس سے آمدنی کو نشانہ بناتے ہوئے یوکرین جنگ کے دوران اب تک کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ خبر رساں ادارے "رائٹرز” کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد یوکرین اور آنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو روس کے ساتھ یوکرین جنگ کے خاتمے کی جانب ممکنہ امن معاہدے کے مذاکرات میں فائدہ دینا ہے۔ ماہرین کے مطابق نئی پابندیوں کا مقصد روس کی اس آمدنی کے ذرائع کو سکیٹرنا ہے جس سے وہ یوکرین میں جنگ جاری رکھے ہوئے ہے ۔ فروری 2022 میں روسی حملے سے شروع ہونے والی اس جنگ میں ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ شہروں...
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی وعوامی امور رانا ثنا نے کہا ہے کہ کسی بات پرسمجھوتہ ہو یا نہ ہو لیکن مذاکرات تو ہونے چاہئیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پارلیمانی جمہوری نظام میں ایک جماعت اقتدار میں اور ایک حزب اختلاف ہوتی ہے، پارلیمانی جمہوری نظام ڈائیلاگ سے ہی چل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے سیاسی قیدیوں کی رہائی ہو تو لسٹ فراہم کرے دیکھیں گے کون سیاسی قیدی ہے کون نہیں؟
اسلام آباد (کامرس ڈیسک) سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 33 فیصد اور دسمبر ماہانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں نے 17.846 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کیمقابلہ میں 33 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 13.435 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ دسمبر میں سمندر پار پاکستانیوں نے 3.079 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو دسمبر 2023 کے مقابلہ میں 29 فیصد زیادہ...

پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں پر پابندی کا خاتمہ: 200 ارب روپے کا نقصان، مستقبل میں بہتری کی امید
اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی یورپ کے لیے پروازوں پر پابندی کا خاتمہ ہو گیا ہے، اور آج اسلام آباد سے فرانس کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز روانہ ہو گی۔ یہ پابندی تقریباً ساڑھے چار سال قبل پاکستان کے پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے کے بعد عائد کی گئی تھی۔ یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے 29 نومبر 2024 کو اس پابندی کے خاتمے کا اعلان کیا، جس کے بعد پی آئی اے کو دوبارہ یورپ کی فضائی حدود میں پروازوں کی اجازت مل گئی ہے۔ جون 2020 میں وزیر ہوا بازی کے بیان کے بعد یہ مسئلہ سامنے آیا کہ پاکستانی پائلٹس کے لائسنس میں کچھ خدشات...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت یوسفزئی کا کہا ہے حکومت اب بیک فٹ پر جارہی ہے اور ان کے رویے میں سنجیدگی کی کمی نظر آ رہی ہے، حکومت کے ساتھ تحریک انصاف کے مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو، تحریک انصاف کے رہنماءنے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کے تیسرے دور کو ممکنہ طور پر آخری قرار دیدیا، اپنے بیان میں رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات سے خوفزدہ لگ رہی ہے۔ حکومت کے پاس واقعی اختیار ہے تو عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کیوں نہیں کرائی جا رہی؟ ۔حکومت جان بوجھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا...
اسرائیلی وزیرِ اعظم کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی مذمت میں امریکی ایوانِ نمائندگان نے عالمی عدالتِ انصاف (ICC) کے خلاف پابندیوں کا بل منظور کر لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان نے عالمی عدالتِ انصاف کے خلاف اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو اور سابق وزیرِ دفاع یوآو گیلنٹ کے حق میں بل منظور کر لیا۔ ایوانِ زیریں میں بھاری اکثریت کے ساتھ 243 میں سے 140 ارکان نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا، بل کا عنوان غیر قانونی عدالتی انسدادِ ایکٹ تھا۔ ایوانِ زیریں میں منظوری کے بعد یہ بل سینٹ سے منظوری کے لیے بھیجا جائے گا، جہاں ریپبلیکن پارٹی کی اکثریت موجود ہے۔ امریکی ایوانِ نمائندگان سے پاس ہونے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ساڑھے چار سال بعد یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی۔ قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز جمعہ دس جنوری کو اسلام آباد سے پیرس کےلیے روانہ ہوگی جس کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔ سماء نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پیرس ایئرپورٹ پر پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے اور مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے لینڈ کرے گی۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس موقع کے لیے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔ صبح 10 بجے ایک پروقار تقریب منعقد ہوگی جس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے اور پہلی پرواز کو رخصت کریں گے۔تقریب...
اپنے مضحکہ خیز بیانات کی وجہ سے شہرت رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں لگنے والی آگ کی حیران کن وجہ بتادی۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے گورنر نیوزوم کو جنگل کی آگ کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ کیلیفورنیا کے گورنر نے کیلیفورنیا کے عوام کی پروا کرنے کے بجائے ایک مچھلی کو بچانے کی کوشش کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ کیلیفورنیا کے گورنر نے لاس اینجلس کی آگ بجھانے کے لیے کم پانی دے کر سمیلٹ نامی مچھلی کی حفاظت کرنے کی کوشش کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گورنر نیوزوم نے پانی کی بحالی کے اعلامیے پر دستخط کرنے...
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے پی بی 45 میں ری پولنگ میں نتائج تبدیل کرنے کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔ جے یو آئی کے امیدوار میر عثمان پرکانی نے سینئیر قانون دان سینیٹر کامران مرتضیٰ کے ذریعے کمیشن میں کیس دائر کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز میں دھاندلی سے متعلق کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ مزید پڑھیں؛ پی بی 45 کے 15 اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن، پیپلزپارٹی کے امیدوار امداد علی جتک کامیاب قرار واضح رہے کہ 5 جنوری کو ہونے والی ری پولنگ کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار امداد علی جتک کامیاب قرار پائے تھے۔...