سجاول، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کی زیرصدارت اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
سجاول(نمائندہ جسارت) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر – 1 عبدالکریم سنگراسی کی زیر صدرات پائیدار۔ یونیڈو پروجیکٹ کی وسط مدتی تشخیص اور پیشرفت کا جائزہ لینے کے متعلق ڈی سی آفس سجاول میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں او پی ایم کی طرف سے ٹیم لیڈر غلام شبیر کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور مقامی حکومت کے افسران، نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (این آر ایس پی) پائدار ٹیم اور یونیڈو سجاول کی ٹیم سمیت مختلف سرکاری شعبوں اور تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور پروجیکٹ کی تشخیص پر تفصیلی بات چیت میں حصہ لیا۔ اس موقع پر رورل گروتھ سینٹراور پائیدار پروجیکٹ کے تحت دیگر اجزا کی پیشرفت اور کامیابیوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ شرکا نے ممکنہ طور پر رورل گروتھ سینٹر اور دیگر شعبوں کے تحت مختلف سرگرمیوں کی صورتحال کا جائزہ لیا اور کامیابیوں، چیلنجوں اور ممکنہ بہتری پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ملازمتوں کی تخلیق، مہارت کی تربیت، ضروری خدمات تک رسائی اور مقامی اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت سمیت پائدار پروجیکٹ سے منسلک صحت اور تعلیم کے اقدامات کی پیشرفت پر روشنی ڈالی گئی۔ اجلاس کو متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پائیدار یونیڈو کے تعاون سے دیہی ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور اس کا مقصد پائیدار ترقی، کاروبار اور مہارتوں کی ترقی کو فروغ دے کر دیہی برادریوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عبدالکریم سنگراسی نے اس طرح کے منصوبے شروع کرنے پر یورپی یونین، یونیڈو اور این آر ایس پی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ یورپی یونین کے تمام اسٹک ہولڈرز کے ساتھ ہر وقت مکمل تعاون کرتے ہوئے پروجیکٹ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
اسلام آباد:لاہور ہائی کورٹ میں چار ایڈیشنل ججز کی تقرری کا معاملہ ،چیف جسٹس پاکستان نے 28 فروری کو جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کر لیا۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28فروری کو دن دو بجے کانفرنس روم میں ہوگا، اجلاس میں آٹھ سیشن ججز میں سے لاہور ہائی کورٹ میں چار ایڈیشنل ججز کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ غفار علی خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر بٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل خان کے نام پر غور ہوگا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر احمد شیخ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود باجوہ کے نام بھی زیر غور ہوگا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہدہ سعید، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ابہر گل خان کے نام بھی زیر غور آئیں گے۔