Nawaiwaqt:
2025-02-20@20:17:44 GMT

اپنی کمزوریوں پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں:محمد اضوان

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

اپنی کمزوریوں پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں:محمد اضوان

قومی ٹیم کے کپتان رضوان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے اچھے رزلٹ دیئے ہیں،جب کوئی ٹیم بھی پاکستان نہیں آئی اس وقت بھی اچھے نتائج دیئے،یہ شک نہیں ہونا چاہئے کہ ہمارے کھلاڑیوں میں صلاحیت نہیں۔محمد رضوان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ اپنی کمزوریوں پر قابو پائیں،حارث رؤف پورے ردھم میں باؤلنگ کر رہے ہیں،خوشی ہوتی ہے جب ٹیم کی مشترکہ کوشش سے کامیابی ملتی ہے،چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملنا فخر کی بات ہے،پوری قوم کو اس اہم ایونٹ کو انجوائے کرنا چاہئے۔ کپتان کا کہنا تھا کہ تمام 15کھلاڑی مکمل طور پر فٹ ہیں،سینئر کھلاڑیوں پر پرفارمنس کی زیادہ ذمہ داری ہوتی ہے،بابر اعظم سے مکمل مطمئن ہیں،وہی اوپن کریں گے، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بابر اعظم ہی اوپننگ کریں گے۔کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہمارے پاس آپشنز ہیں،کنڈیشنز کے مطابق فیصلے کریں گے،بعض اوقات انفرادی پرفارمنس سے پاکستان جیتتا ہے۔    
 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سندھ حکومت بھی سمجھے کہ شہریوں کا غصہ قابو میں رکھنا اب مشکل ہوگیا ہے، گورنر سندھ

ایک بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ بڑی گاڑیوں اور محافظوں کے ساتھ گھومنے والے عوام کے درد کو محسوس کریں، سمجھ سے بالاتر ہے کہ صوبائی وزراء ڈمپر مافیا کے خلاف بولتے کیوں نہیں، شہری پُرامن احتجاج کریں، ٹینکروں اور ڈمپروں کو جلانا درست نہیں اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک اور شہری کی ڈمپر سے موت انتظامیہ کے ماتھے پر داغ ہے۔ اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈمپر مافیا کی بے جا طرفداری شہریوں کی مزید اموات کا سبب بن رہی ہے، پسماندہ اور متوسط طبقے کے افراد ڈمپروں اور ٹینکروں کی زد میں آتے ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بڑی گاڑیوں اور محافظوں کے ساتھ گھومنے والے عوام کے درد کو محسوس کریں، سمجھ سے بالاتر ہے کہ صوبائی وزراء ڈمپر مافیا کے خلاف بولتے کیوں نہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہری پُرامن احتجاج کریں، ٹینکروں اور ڈمپروں کو جلانا درست نہیں، سندھ حکومت بھی سمجھے کہ شہریوں کا غصہ قابو میں رکھنا اب مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈمپر مافیا کے خلاف احتجاج پر گرفتار افراد اور سیاسی رہنماؤں کو ضمانت پر رہائی ملنی چاہیئے۔ گورنر سندھ نے مطالبہ کیا کہ ڈمپر اور ٹینکر مافیا کو لگام دی جائے ورنہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھوں گا۔

متعلقہ مضامین

  • محمد رضوان سب سے بہتر چوائس ، بھارت کے خلاف پر فارم کرنا ہو گا ، شاہد آفریدی
  • نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کیوں ہوئی؟ پاکستانی کپتان محمد رضوان نے وجہ بتادی
  • چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ، صدر مملکت کی سرفراز احمد اور محمد رضوان سے ملاقات
  • غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں، چمپئنز ٹرافی میں بہترین کھیل پیش کرینگے، محمد رضوان
  • غلطیوں سے سیکھ کر چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کھیل پیش کریں گے: محمد رضوان
  • ٹیم کے 15 کے 15 کھلاڑی کپتان ہیں، ہم اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کر رہے ہیں: محمد رضوان
  • سندھ حکومت بھی سمجھے کہ شہریوں کا غصہ قابو میں رکھنا اب مشکل ہوگیا ہے، گورنر سندھ
  • ضروری نہیں بابراعظم اوپن کریں، رضوان کا نیا بیان آگیا
  • چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اوپننگ کون کرے گا؟ کپتان محمد رضوان نے بتادیا