کھپرو: پانی وارا بندی کے دوران نہروں اور شاخوں میں صفائی نہ کی گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کھپرو (نمائندہ جسارت) پانی وارا بندی کے دوران نہروں اور شاخوں میں صفائی نہ کی گئی، بلکہ غیر قانونی طور پر نہروں میں سے مٹی نکالنے کے ٹھیکے آبپاشی کے افسران کی ملی بھگت سے ٹھیکیداروں کو دے دیے گئے، بند کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، شہریوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق نہروں اور شاخوں کی صفائی نہ کی گئی بلکہ غیر قانونی طور پر نہروں میں سے مٹی نکالنے لگے، آبپاشی افسران سے ملی بھگت کر کے کرپٹ عملے نے ٹھیکے ٹھیکیداروں کو دے دیے، جبکہ بھل صفائی تو نہ ہوئی، مٹی بے تحاشا کھودی گئی جسے کروڑوں روپے کے عوض میں بیچ رہے ہیں، جس سے بند بھی کمزور ہو گئے ہیں، عملہ نوٹس لینے کو تیار نہیں، آبپاشی عملہ لاکھوں روپے میں بک گیا، 100 سے زائد ٹریکٹر ٹرالیاں مین روڈ کو توڑتی ہوئی گزرتی ہیں، بند کو بھی نقصان پہنچا رہی ہیں، شہریوں کو دھول میں بھرتی نظر آتی ہے، کوئی ان کو بول دے تو ٹرالی مافیا آپے سے باہر ہو جاتے ہیں۔ شہریوں نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی جن لوگوں نے کروڑوں روپے بنائے ہیں، ان ہی سے جن شاخوں کو نقصان پہنچایا ہے، ان کی تعمیر کرے، بند کو مضبوط کرے، کرپٹ افسران کو نکالے ٹھیکیدار کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ناکارہ سیوریج لائنوں کی وجہ سے بارش میں پریشانی ہوگی
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے کہ شہر کی سیوریج لائن ناکارہ ہو چکی ہے آنے والی برساتوں میں شہر کو اس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جب تک شہر کے برساتی نالے اور جوہڑ صاف نہیں کرائے جائیں گے تب تک سیوریج کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔یہ بات انہوں نے غریب آباد مظفرآباد کے علاقے میں دورہ کرتے ہو ئے کارکنا ن اور لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ چالیس سال پہلے جو گندے پانی کی نکاسی کے لیے جو سیوریج لائن ڈالی تھی اس کی معیاد ختم ہو چکی ہے اور جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا جس وقت یہ لائن ڈالی گئی تھی شہر کی آبادی تیس ہزار کے قریب تھی اور اب ایک لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے یہ لائن پانی کا دبائو برداشت نہیں کر پا رہی ہے۔ انہوں نے کہا جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے اس کا پانی شہر کی دکانوں اور گھروں کی بنیادوں کو خراب کر رہا ہے اور آنے والے موسم برسات میں اس کی وجہ سے ٹنڈوجام کے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا شہر میں جو گندے پانی کے جوہڑ اور نالے ہیں انہیں کافی عرصے سے صاف نہیں کرایا گیا ہے جس کی وجہ سے شہر میں پانی کھڑا ہو جاتا ہے۔ انہوں نے میونسپل کارپورشن کے چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ وہ ان جوہڑوں کو صاف کرائیں اور شہر میں نئی سیوریج لائن ڈال کر عوام کو مشکلات سے نجات دلائیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جنرل کونسلر عبدالحمیدشیخ اور جنرل کونسلر طاہر اسامہ بھی تھے۔