چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں واپسی کرنیوالے قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں لیجنڈری سعید انور کا ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا۔

پاکستانی ٹیم آج سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقامی وقت کے مطابق 2 بجے شروع ہوگا۔

اس میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے پاس لیجنڈری اوپنر سعید انور کا نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ ون ڈے سینچریاں ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے۔

فخر زمان کی واپسی اوپنر صائم ایوب کے انجرڈ ہونے کے بعد ہوئی ہے، وہ گزشتہ کچھ ماہ سے انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر تھے۔

90 کی دہائی کے لیجنڈری اوپنر نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 32 اننگز میں 4 سنیچریاں اسکور کیں تھی جبکہ فخر زمان نے محض 17 اننگز میں کیویز کیخلاف 4 سنیچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

اگر جارح مزاج اوپنر آج میچ میں کیویز کیخلاف سینچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے تو وہ یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیں گے۔

ان کے علاوہ فہرست میں تیسرا نمبر رمیز راجا کا ہے جنہوں نے 19 میں 3، چوتھا نمبر احمد شہزاد کا ہے جنہوں نے 15 اننگز میں 2 جبکہ پانچواں نمبر بابراعظم ہے جنہوں نے بطور اوپنر نیوزی لینڈ کیخلاف 20 اننگز میں 2 سینچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ میچ میں

پڑھیں:

نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن کی سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن کی سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جانے آئی ایل ٹی20 لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے جس کے باعث ان کی سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

لوکی فرگوسن آئی ایل ٹی20 لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمانئدگی کررہے تھے، کوالیفائر 1 کے دوران  لوکی فرگوسن اپنے حصہ کے چار اوورز کروانے سے قاصر رہے اور لنگڑاتے ہوئے میدان چھوڑ کر چلے گئے۔

اس حوالے سے کیویز ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے بتایا کہ لوکی فرگوسن کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے، لوکی فرگوسن کے اسکین کی رپورٹس دیکھ کر ٹرائی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں ان کی شمولیت کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹرائی سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • سہ ملکی سیریز؛ نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف 2 وکٹیں گر گئیں
  • سہ ملکی سیریز؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
  • سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • سہ ملکی سیریز کا آغاز آج: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ
  • نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن کی سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک
  • سہ ملکی کرکٹ سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ میں کل کھیلا جائے گا۔
  • سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ کے بعد جنوبی افریقی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی
  • جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
  • جنوبی افریقہ نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا