اسلام آباد: یوم کشمیر کی چھٹی کے موقع پر پاسپورٹ دفاتر شہریوں کی خدمات  کے لیے کھلے رہیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس نے شہریوں کو24 گھنٹے پاسپورٹ سروسز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت شہری کل عام تعطیل کے روز بھی پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق  جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں پاسپورٹ دفاتر کی خدمات دستیاب ہوں گی، عوامی مرکز آفس کراچی میں بھی شہری پاسپورٹ بنوانے کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام شہریوں کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے، عام تعطیل کے باوجود محکمہ پاسپورٹس عوامی سہولت کے لیے دن رات کوشاں ہے تاکہ شہری تینوں بڑے شہروں میں پاسپورٹ بنوانے کی سہولت حاصل کر سکیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

کراچی میں پی ٹی آئی کامینڈیٹ چھینا گیا،سلمان راجہ

عمران خان کا مقصد اقتدار نہیں ، عوامی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے
ہمارا منشور عوام کی خدمت ہے، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کی چیئرمین صدر ٹاؤن سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سے پی ٹی آئی کراچی کے سینئر نائب صدر اور چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کراچی میں ایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں کراچی کی موجودہ سیاسی صورتِ حال اور صدر ٹان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔منصور احمد شیخ نے ملاقات کے دوران بتایا کہ صدر ٹاؤن کراچی کا سب سے بڑا ٹاؤن ہے، جہاں کے عوام نے پی ٹی آئی پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے انہیں بطور چیئرمین منتخب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے عوامی خدمت کے منشور پر عمل کرتے ہوئے صدر ٹاؤن میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے گئے، جن میں سڑکوں کی تعمیر، اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی، شجر کاری مہم، پارکوں کی بحالی، اور پانی کی فراہمی کے مسائل کا حل شامل ہے۔منصور شیخ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کا مقصد صرف اقتدار نہیں بلکہ عوامی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی ہے۔ کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کو واضح اکثریت سے کامیاب کرایا، لیکن بدقسمتی سے اس مینڈیٹ کو چھینا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، اور ہم رنگ، نسل یا مذہب سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔ میری کوشش ہے کہ اپنی مدتِ چیئرمن شپ کے دوران صدر ٹان کو کراچی کا دل بنا دوں۔ تعلیم، صحت، صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جا چکے ہیں، اور ترقی کا یہ سفر جاری ہے۔مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے منصور احمد شیخ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے عوامی فلاحی کاموں کی تعریف کی اور ہدایت کی کہ پی ٹی آئی کے منشور کو اسی جذبے سے آگے بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پی ٹی آئی کا تھا، ہے اور رہے گا۔ مینڈیٹ چوروں کا وقت ختم ہو چکا ہے، پورے ملک کی طرح سندھ میں انصاف کی حکمرانی واپس آئے گی، اور بہت جلد عمران خان ہمارے درمیان ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کے غلاموں کیخلاف تحریک کی قیادت کراچی کریگا، حافظ نعیم الرحمٰن
  • گرمیوں کے حج سے چھٹی! سعودی اعلان نے حجاج کو خوش کر دیا
  • پاکستانی شہری (کل )پنک مون کا نظارہ کر سکیں گے
  • ڈپلومیٹک پاسپورٹ کا غلط استعمال؛ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر
  • صدر زرداری کا کرونا ٹیسٹ منفی، ہسپتال سے چھٹی مل گئی
  • کراچی میں پی ٹی آئی کامینڈیٹ چھینا گیا،سلمان راجہ
  • صدر زرداری روبصحت، اسپتال سے چھٹی مل گئی
  • تعلیمی ادارے 5 دن کے لئے بند رکھنے کا اعلان
  • رہائی کیلئے وفاداری کا مطالبہ شہریوں کی تحقیر ہے، امان اللہ کنرانی
  • ٹیرف حملے: چین کا امریکا کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کا اعلان