Jasarat News:
2025-04-18@06:45:18 GMT

مردان ،شہریوں کوصاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

مردان(آئی این پی )ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے بورڈآف ڈائریکٹر ز نے بیس سال کے لئے ماسٹرپلان کی منظوری دیدی جس میں آبادی میں اضافے کے تناظر میں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی،گندے پانی اور کچرے کو قابل استعمال بنانے کے حوالے سے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ بورڈ کا 71واں اجلاس چیئرمین انجینئر عادل نواز کی صدارت میں ہوا جس میں بورڈ کے ممبران ہارون الرشید،جاوید حسین،مبینہ رضی الدین ،کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شاہد خان،ریجنل میونسپل آفیسر ذیشان عارف، ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے جنرل منیجر محمد خلیل اکبر،سی آئی یو مردان کے چیف انجنیئر عمران زمان ،چیف فنانشل آفیسر نوید اختراور دیگر شریک ہوئے۔اجلاس نے مردان شہر اور اس کے مضافات کے لئے بننے والے ماسٹر پلان کی منظوری دی۔ چیف انجینئر سی آئی یو مردان عمران زمان نے ماسٹر پلان پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماسٹر پلان میں اگلے بیس سال کے لئے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ماسٹر پلان سیوریج سسٹم،ڈرینج سسٹم،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور صاف پانی کی فراہمی کے لئے مردان کے 20 یونین کونسل کے لئے بنایا گیا ہے جن میں باغ ارم،بغدادہ،باڑی چم،بکٹ گنج،بجلی گھر،ڈاگئی،گلی باغ ، ہوتی ، کسکو رونہ،مردان خاص ، مسلم آباد، پار ہوتی روڑیا،سکندری،چک ہوتی، مردان رورل ، مایار،محبت آباد ، گو جر گڑھی اور کینٹ ایریا شامل ہیں۔ اس وقت شہر کے چودہ یونین کونسل کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ویسٹ واٹر مینجمنٹ ڈبلیو ایس ایس سی ایم،کینٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ،شیخ ملتون ٹاؤن میں ایم ڈی اے جبکہ دیہی علاقوں میں یہ خدمات ٹی ایم اے مردان دے رہا ہے۔ مردان شہر کے 14اور کینٹ ایریا پر مشتمل یونین کونسلوں کی آباد ی اس وقت4لاکھ 10 ہزار جبکہ مضافات کی آبادی 5 لاکھ 40ہزار ہیں اور 2045ء میںشہر کی آبادی میں ایک لاکھ اور مضافات کی آبادی میںایک لاکھ 75 ہزار اضافہ ہوگا۔پانی کی مد میں اس وقت84ٹیوب ویلوں کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر 4.

36ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے جن میں مردان شہر کے چودہ یونین کونسلوں میں ڈبلیو ایس ایس سی ایم کی جانب سے3.96ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے اور2045تک 71مزید ٹیوب ویل بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈبلیو ایس ایس سی ایم پانی کی فراہمی ماسٹر پلان کے لئے

پڑھیں:

کینال منصوبے کے باعث پیپلز پارٹی وفاق کی حمایت چھوڑ دیگی: نثار کھوڑو

نثار کھوڑو—فائل فوٹو

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا گیا تو پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی حمایت چھوڑ دے گی۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازع کینال منصوبے کے خلاف کراچی، میر پور خاص اور سکھر میں احتجاجی جلسے ہوں گے۔

نثار کھوڑو نے بینظیر پارک کا افتتاح کردیا

کراچی کورنگی ٹاؤن میں بے نظیر بھٹو پارک کا افتتاح...

نثار کھوڑو نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر سندھ کارڈ کا الزام لگانے والے ماضی میں کالاباغ ڈیم اور گریٹر تھل کینال کے حامی رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ چاول اور گنے کی فصل کے لیے بھی سندھ میں پانی میسر نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے یوکرین کی تقسیم کا منصوبہ پیش کر دیا ، زیر قبضہ علاقوں پر روس کا کنٹرول رہنے کی تجویز
  • حیدرآباد: آج پیپلز پارٹی کا جلسہ ہٹڑی بائی پاس پر ہو گا
  • کینال منصوبے کے باعث پیپلز پارٹی وفاق کی حمایت چھوڑ دیگی: نثار کھوڑو
  • وزیراعظم اور بلاول بھٹوکے درمیان کینال منصوبے پر ملاقات طے
  • پنجاب میں نئے تعمیراتی منصوبے بارش کا پانی ذخیرہ کرنے سے مشروط
  • اسرائیل نے غزہ کے 30 فیصد علاقے پر قبضہ کرلیا، امداد کی فراہمی روکنے کا فیصلہ برقرار
  • سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں ، مریم نواز
  • کراچی تا چمن ہائی وے کے منصوبے میں ہر پاکستانی کا حصہ، سب کے شکر گزار ہیں، سرفراز بگٹی
  • سوڈان خانہ جنگی: گوتیرش کا فریقین کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کا مطالبہ
  • پاکستان میں پانی کے تمام بڑے منصوبے تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف