امریکا سے 100 سے زائد تارکین وطن کو پاناما سٹی کے ہوٹل سے اب دارئین جنگل کے شیلٹر منتقل کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد 7 ہزار 300 سے زائد تارکین وطن کو بیدخل کیا جا چکا ہے۔

مختلف جرائم میں قید اسیر تارکین وطنوں کی ایک کھیپ گوانتاناموبے بھیجی گئی جب کہ 299 تارکین وطن کو پاناما بھیجا گیا جن میں پاکستانی، افغانی، چینی اور بھارتی بھی شامل ہیں۔ 

پاناما حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 13 تارکین وطن کو ان کے ملک واپس بھیجا جا چکا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی بقیہ رہ جانے والے تارکین وطنوں کو بھی ان کے ملک بھیجنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

قبل ازیں امریکا سے 250 سے زائد بھارتیوں کو بھی ملک بدر کیا گیا تھا جو مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے اپنے وطن پہنچ گئے۔

خیال رہے کہ دارئین جنگل کا علاقہ لاقانونیت کی وجہ سے خطرناک سمجھا جاتاہے کو کولمبیا اور پاناما کے درمیان واقع ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تارکین وطن کو

پڑھیں:

صدرِ مملکت آصف علی زرداری مکمل صحت یاب، ہسپتال سے گھر منتقل

صدرِ مملکت آصف علی زرداری مکمل صحت یاب،ہسپتال سے  گھر پہنچ گئے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق صدر کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا، جس کے بعد انہیں ہسپتال سے چھٹی مل گئی۔ آصف زرداری گزشتہ 10 روز سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری روبصحت ہوگئے جس کے بعد ہسپتال سے چھٹی مل گئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھاکہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد صدر زرداری کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے صدر آصف زرداری کو مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے جبکہ صحت یابی کے بعد اب آصف زرداری کو بلاول ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق آرام کریں گے۔ واضح رہے کہ 31 مارچ کو صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے باعث انہیں نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ صدر آصف زرداری انفیکشن اور بخار میں مبتلا ہوئے تھے جس کے باعث وہ زرداری ہاؤس نوابشاہ میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں عید بھی نہیں مل سکے تھے، صدر آصف زرداری کو نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔  2 اپریل کو ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا تھا کہ مختلف ٹیسٹوں کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ صدر مملکت کورونا میں مبتلا ہیں اور انہیں اس وقت آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ماہرین کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی اور صدر مملکت کی حالت بہتر ہے۔ 5 اپریل کو صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت بتدریج بہتر ہورہی ہے، کل یا پرسوں تک انہیں ہسپتال سے رخصت دیکر گھر بھیج دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کویت سے گرفتار 2 ملزمان لاہور منتقل
  • اقوام متحدہ کی انسانی امداد کے ادارے کا پاکستان سمیت 60 سے زائد ممالک میں عملے میں 20فیصد کمی کا اعلان
  • ٹرمپ کا گرین کارڈ ہولڈرزاور تارکین وطن کی سخت نگرانی کا حکم
  • ٹیکساس، 122 سے زائد بین الاقوامی طلبا کے ویزا منسوخ
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری مکمل صحت یاب، ہسپتال سے گھر منتقل
  • ٹرمپ کی سخت گیر پالیسی کا نفاذ، گرین کارڈ ہولڈرز سمیت تمام تارکین وطن کی کڑی نگرانی کا فیصلہ
  • سعودی عرب نے فلسطینیوں کو بیدخل کرنے کی تجویز مسترد کر دی
  • کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی
  • تجارتی ٹیرف کے نفاذ سے قبل اپیل کی جانب 15لاکھ سمارٹ فون بھارت سے امریکا منتقل کیئے جانے کا انکشاف
  • امریکا میں پہلی بار کمرشل ری ایکٹر میں 5 فیصد سے زائد افزودہ جوہری ایندھن تیار