گریڈ ایک سے 22 تک کی 11 ہزار 877 اسامیاں ختم، تفصیلات پارلیمنٹ کو فراہم
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی گریڈ ایک سے 22 تک کی ختم کی گئی 11 ہزار 877 اسامیوں کی تفصیلات پارلیمنٹ کو فراہم کردیں۔
نجی ٹی وی سماکے مطابق وفاقی حکومت کا مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی رائٹ سائزنگ کیلئے بڑا اقدام، گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کی 11 ہزار 877 اسامیاں ختم کردی گئیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے ختم کی گئی سرکاری اسامیوں کی تفصیل پارلیمنٹ کو فراہم کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے 18 تک کی 11ہزار 764 اسامیاں ختم کی گئی ہیں جبکہ حکومت نے گریڈ 19 سے گریڈ 22 تک کی 113 اسامیاں ختم کر دیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق گریڈ 22 کی مشیر کی 2 اسامیاں، گریڈ 20 کی 26، گریڈ 19 کی 85 اسامیاں ختم کی گئیں، گریڈ 18 کی 135، گریڈ 17 کی 445، گریڈ 16 کی 552 اسامیاں بھی ختم کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے اگست 2024ءمیں 60 فیصد خالی مستقل اسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستانی زمیندار کی راکھی ساونت کو مفتی قوی سے شادی پر کروڑوں کی انوکھی پیشکش
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اسامیاں ختم گریڈ ایک سے ختم کی گئی
پڑھیں:
قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے شروع ہو گا
اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ پریس گیلری کی کوریج کرنے والے صحافی حضرات کا داخلہ قومی اسمبلی کے 12 ویں اجلاس کیلئے پہلے سے جاری کردہ کارڈ پر ہو گا، ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی کے 13 ویں اجلاس کیلئے نئے پریس گیلری کارڈ جاری نہیں ہوںگے، قومی اسمبلی کا کل سے شروع ہونے والا اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کا 13 واں اجلاس ہو گا، ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی کل سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا، ترجمان کے مطابق ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے 13 ویں اجلاس کے دورانیے اور ایجنڈے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔