فورپاز کی ٹیم ہتھنیوں کی دیکھ بھال کیلئے جلد کراچی پہنچے گی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
فوٹو: فائل
جانوروں کی دیکھ بھال کےلیے کام کرنے والی عالمی تنظیم فورپاز کی ٹیم ہتھنیوں کی دیکھ بھال کےلیے جلد کراچی پہنچے گی۔
فورپاز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فورپاز کے ماہرین کی ٹیم ڈاکٹر عامر خلیل کی قیادت میں کراچی پہنچے گی۔
بیان میں کہا گیا کہ ہتھنی سونیا کی ہلاکت کے بعد ملکہ اور مدھوبالا کی صحت پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سونیا کی موت شدید بیکٹیریل انفیکشن سے ہوئی۔
ملکہ اور مدھوبالا کو احتیاطی اینٹی بائیوٹک دیا گیا ہے، دونوں ہتھنیوں کے خون کے نمونے لیے گئے ہیں، ہتھنیوں میں فی الحال کوئی بیماری کے آثار نہیں، تفصیلی معائنہ ضروری ہے۔
فورپاز کے مطابق ہتھنیوں کی صحت جانچنے کےلیے الٹراساؤنڈ، خون کے نمونے اور ٹی بی اسکریننگ ہوگی۔ ملکہ اور مدھوبالا کےلیے خصوصی علاج معالجے کا منصوبہ بنایا جائے گا، ہتھنیوں کےلیے مثبت تربیتی پروگرام متعارف کروایا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بنگلہ دیش : کراچی-ڈھاکا براہ راست فلائٹس کیلئے فلائی جناح کی منظوری
ڈھاکا : بنگلہ دیش نے کراچی سے ڈھاکا براہ راست فلائٹس کے لیے کم لاگت والی مقامی فضائی کمپنی فلائی جناح کی منظوری دے دی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی میڈیا آؤٹ لیٹ ڈیلی اسٹار نے رپورٹ کیا تھا کہ بنگلہ دیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے بی) کے چیئرمین ایئر وائس مارشل مونجر کبیر بھویاں نے بتایا کہ فلائی جناح نے ہمیں درخواست دی اور اسے منظور کر لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب (فلائی جناح) جی ایس اے (جنرل سیلز ایجنٹ) کی مجاز ہوگی، تاہم ایک بار وہ سلاٹ اور فریکوئنسی کی درخواست کریں گے تو ہم انہیں فراہم کریں گے۔
بھارتی میڈیانے بھی رپورٹ کیا کہ چٹاگانگ اور کراچی کے درمیان براہ راست شپنگ لائن کے آغاز کے بعد جلد ہی دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ قائم کیا جائے گا۔
میڈیا ذرائع نے بنگلہ دیش کی شہری ہوا بازی اور سیاحت کی وزارت کے ایڈیشنل سیکریٹری عبدالناصر خان کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ سی اے اے بی نے بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان براہ راست پروازوں کے لیے فلائی جناح کی درخواست کو منظور کر لیا ہے، اور ہم ڈھاکا۔کراچی فلائٹس کی بحالی کے لیے ایک معاہدہ کریں گے۔
واضح رہے کہ 28 جنوری کو پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان آئندہ چند ماہ میں براہ راست پروازیں شروع ہونے کی توقع ہے۔