Daily Mumtaz:
2025-04-30@15:38:47 GMT

مراکش کشتی حادثہ، 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت ہو گئی

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

مراکش کشتی حادثہ، 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت ہو گئی

مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق 13 لاشوں کی شناخت پاکستان سے ثابت ہوئی ہے۔

سفیان علی ولد جاوید اقبال کی شناخت ہوئی ہے جس کا پاسپورٹ نمبر VF1812352 ہے۔

سجاد علی ولد محمد نواز کی بھی شناخت ہوئی ہے جس کا پاسپورٹ نمبر XX1836111 ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق رئیس افضل ولد محمد افضل پاسپورٹ نمبر MJ1516091، قصنین حیدر ولد محمد بنارس پاسپورٹ نمبر AA6421773 جبکہ محمد وقاص ولد ثناء اللّٰہ کی شناخت بھی ہوئی ہے جس کا پاسپورٹ نمبر DJ6315471 ہے۔

محمد اکرم ولد غلام رسول کی پاسپورٹ نمبر DN0151754، محمد ارسلان خان ولد رمضان خان پاسپورٹ نمبر LM4153261، حامد شبیر ولد غلام شبیر پاسپورٹ نمبر CZ5133683، قیصر اقبال ولد محمد اقبال کی شناخت بھی ہوئی ہے جس کا پاسپورٹ نمبر GR1331413 ہے۔

دانش رحمٰن ولد محمد نواز پاسپورٹ نمبر SE9154371، محمد سجاول ولد رحیم دین پاسپورٹ نمبر AY5593661، شہزاد احمد ولد ولایت حسین پاسپورٹ نمبر GN1162802، احتشام ولد طارق محمود پاسپورٹ نمبر CE1170122 کی بھی شناخت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ 15 جنوری کو کشتی واقعے میں 44 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی حکام کو صرف 13 پاکستانیوں کی لاشیں ہی ملی ہیں۔

پاکستانی سفارت خانہ مراکش کے ذرائع کے مطابق میتوں کی شناخت کے لیے نادرا کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں، فنگر پرنٹ اور تصاویر نادرا کو بھجوائی گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق نادرا کی جانب سے تصدیقی عمل کے مکمل ہونے پر فہرستیں بنائی گئیں، ملنے والی لاشیں ناقابلِ شناخت اور بغیر دستاویزات کے تھیں، اب جلد ان 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی وطن واپسی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق جلد شناخت شدہ لاشوں کی فہرست وزارتِ خارجہ کو بھجوا دی جائے گی، جس کے بعد لاشوں کی واپسی کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق کی شناخت ولد محمد لاشوں کی

پڑھیں:

مانسہرہ: جیپ کھائی میں جا گری، بچی سمیت3 خواتین جاں بحق

ویب ڈیسک: مانسہرہ کےنواحی علاقے میں مسافر جیپ کھائی میں جا گری, حادثےمیں  بچی اور3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق, 8 افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق حادثہ مانسہرہ میں کن چھجڑی کے مقام پر پیش آیا جہاں جیپ سنڈی سے جبوڑی جارہی تھی۔

 پولیس کا بتانا ہےکہ حادثہ جیپ کے بریک فیل ہونےکےباعث پیش آٰیا جس کے نتیجے میں  بچی اور3خواتین جاں بحق اور8 افرا زخمی ہوئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے  لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

اس بار ٹی فینٹاسٹک نہیں، مار بھی فینٹاسٹک پڑے گی: عطا تارڑ

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی ہاٹ لائن پر بات چیت
  • کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے دو بچوں سمیت چار افراد زخمی
  • بحیرہ احمر میں کشتی الٹنے سے حجاج کرام کیلئے قربانی کیلئے لائی بھیڑیں سمندر میں گر گئیں
  • بیروزگار ہیں تومسئلہ نہیں! پاکستانیوں کو نوکری کی تلاش کیلئے ویزا دینے والے 7 ممالک سے متعلق جانیں تمام تفصیلات
  • ویزے منسوخی کے بعد بھارت سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو ہراسانی کا سامنا
  • لاہور کیلئے اعزاز، نیویارک، لندن، واشنگٹن، برلن، استنبول، پیرس سے زیادہ محفوظ قرار
  • دنیا کی خوش باش قوموں کی فہرست میں پاکستانیوں نے بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا
  • عالمی بینک سے سندھ طاس معاہدہ معطلی پر بات نہیں ہوئی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • مودی سرکار کی ایما پر نیویارک میں احتجاج پاکستانیوں نے ناکام بنا دیا
  • مانسہرہ: جیپ کھائی میں جا گری، بچی سمیت3 خواتین جاں بحق