امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی پاناما کے صدر سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
صدر پاناما نے بتایا کہ مارکو روبیو کیساتھ پاناما کینال کی خود مختاری زیر بحث نہیں آئی، پاناما کینال پاناما کے زیر انتظام ہے اور رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی پاناما کے صدر سے پاناما سٹی میں ملاقات ہوئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مارکو روبیو نے ملاقات میں پاناما کینال کے قریب چینی بندرگاہوں کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔ صدر پاناما نے بتایا کہ مارکو روبیو کے ساتھ پاناما کینال کی خود مختاری زیر بحث نہیں آئی، پاناما کینال پاناما کے زیر انتظام ہے اور رہے گی۔ صدر پاناما نے کہا کہ مارکو روبیو کی پاناما کینال کی انتظامیہ سے ملاقات ہوگی، شاہراہ ریشم پر پاناما چین معاہدے کی تجدید نہیں کریں گے۔ پاناما کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ شاہراہ ریشم پر پاناما اور چین کے درمیان معاہدہ جلد ختم کیا جاسکتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مارکو روبیو کی پاناما کینال پاناما کے
پڑھیں:
ہم شام میں عوام کی تائید یافتہ حکومت کی حمایت کریں گے، سید عباس عراقچی
اپنے ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر نے مسئلہ فلسطین کو زندہ کیا اور اب یہ مسئلہ علاقائی و عالمی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اس وقت دوحہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تہران، غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مقاومت کو کامیابی اور قیدیوں کو رہائی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ 7 اکتوبر نے مسئلہ فلسطین کو زندہ کیا اور اب یہ مسئلہ علاقائی و عالمی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شام میں عوام کی تائید یافتہ کسی بھی حکومت کی حمایت کریں گے۔ اسی طرح ہم شام کی خودمختاری و سالمیت پر زور دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ 2 ماہ سے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں بہت سی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔ باغی گروہ "تحریر الشام" کے سربراہ "ابو محمد الجولانی" بدھ کی شب سے اس ملک کے ایگزیکٹو کے طور پر تعینات ہو چکے ہیں۔ اُن کی عبوری صدر کے طور پر تعیناتی کے بعد 2012ء سے عائد شام میں آئین منسوخ اور پارلیمنٹ و فوج تحلیل کر دی گئی۔