اسلام آباد:

نائب  وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے ملاقات کی، جس میں سرحد پار دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 

وزارت خارجہ سے  جاری بیان  کے مطابق  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امن و سلامتی، ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی سمیت عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار اور اس کے لیے پاکستان کی جانب سے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (2025-2026) کے ایک غیر مستقل رکن کی حیثیت سے عالمی امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا۔ نائب وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں عالمی امن مشن سمیت اقوام متحدہ کے چارٹر کے لیے پاکستان کے  کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اسحاق ڈار نے تنازع مقبوضہ کشمیر کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل پر زور دیا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے مظالم کی بھی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے، جس میں 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک قابل عمل اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہو جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کا مسئلہ بھی اٹھایا اور کہا کہ اقوام متحدہ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے پاکستان کی عالمی ادارے میں فعال شمولیت اور عالمی امن و سلامتی کے قیام کے لیے امن مشن میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کے اسحاق ڈار نے کے لیے

پڑھیں:

نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں چینی فلم “نیژ ا 2” کی خصوصی اسکریننگ کی تقریب

 

نیویارک:
چینی نیشنل فلم بیورو، چائنا میڈیا گروپ، اور اقوام متحدہ چائنا بک کلب کے مشترکہ اہتمام سے ” نیژا گوز ٹو دی یونائیٹڈ نیشنز ” کے عنوان سے ایک خصوصی تقریب نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی ۔ اس تقریب میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیو ہاؤ لیانگ، اقوام متحدہ میں فرانس، روس، یونان اور تھائی لینڈ سمیت متعدد ممالک کے سفارتکاروں، اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے ملازمین اور میڈیا کے نمائندوں سمیت 150 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔
فلم کی نمائش کے موقع پر ہال میں کوئی نشست خالی نہیں تھی۔ خصوصی طور پر عارضی نشستوں کے علیحدہ انتظام کے باوجود بھی کئی افراد نے اس فلم کو کھڑے ہو کر دیکھا۔ اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیو ہاؤلیانگ نے کہا کہ ” نیژا 2″ کی دنیا کے متعدد ممالک اور علاقوں میں نمائش نے چین اور دیگر ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے کو فروغ دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر، افغانستان سے دہشت گردی ختم کرنے کیلئے اقوام متحدہ تعاون کرے: اسحاق ڈار
  • اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات‘ سرحد پار دہشت گردی و دیگر امور پر گفتگو
  • اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت
  • سرحد پار سے دہشتگردی، پاکستان کی افغانستان میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل
  • اسحاق ڈار کی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات
  • اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات
  • اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
  • پاکستان افغانستان سے دہشتگردی کا مقدمہ سلامتی کونسل میں لے گیا
  • نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں چینی فلم “نیژ ا 2” کی خصوصی اسکریننگ کی تقریب