حیدرآباد ،کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے زیراہتمام دریائے سندھ سے کینال کیخلاف المنظر پراحتجاجی ریلی نکالی جارہی ہے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اٹلی، تحریک کشمیر یورپ کے زیراہتمام کشمیر یکجہتی کانفرنس

مقررین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آر ایس ایس کا چہرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پالیسیاں ہٹلر کی فسطائی سوچ پر مبنی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک کشمیر یورپ کی جانب سے دو ہفتے جاری رہنے والی کشمیر یکجہتی مہم کے اختتام پر اٹلی کے شہر بریشیا میں ایک عظیم الشان "کشمیر یکجہتی کانفرنس” منعقد کی گئی۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرنا تھا۔ یورپ میں ہونے والی یہ سب سے بڑی کشمیر یکجہتی کانفرنس تھی، جس میں اٹلی کے مختلف شہروں سے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ تقریب سے برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی، میلان کے اسسٹنٹ قونصل جنرل احمد ولید، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی وقار خان اور کشمیری حریت رہنما شمیم شال نے خطاب کیا۔ مقررین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آر ایس ایس کا چہرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پالیسیاں ہٹلر کی فسطائی سوچ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے اسرائیلی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی بستیوں کے قیام کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عالمی برادری کو بھارتی اقدامات کے خلاف فوری کارروائی کرنی چاہیے۔ مقررین نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو اجاگر کرنے کیلئے سیاسی سطح پر متحرک ہونے پر زور دیا اور کہا کہ ظلم کے خلاف موثر آواز اٹھانے کے لیے سیاسی نمائندگی ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اٹلی، تحریک کشمیر یورپ کے زیراہتمام کشمیر یکجہتی کانفرنس
  • کسی کو بھی سندھ دشمن فیصلوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی‘ کاشف سعید شیخ
  • ٹھٹھہ: واپڈا ورکرز کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی جارہی ہے
  • حیدرآباد: واپڈا ملازمین کے ملک گیر احتجاج کے حوالے سے نکالی گئی ریلی سے صدر یونین عبداللطیف نظامانی خطاب کررہے ہیں
  • سندھ میں ڈاکو راج کیخلاف عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی
  • حیدرآباد ، حیسکو کے تحت کنڈا مافیا کیخلاف کریک ڈائون میں کنکشن منقطع کیے جارہے ہیں
  • اناج منڈی کے تاجر سے لوٹ مار،مزاحمت پر گولی مار دی گئی
  • پیپلز پارٹی کیخلاف سیاست کرنا جرم بنادیا گیا، کاشف شیخ( غلام مرتضیٰ جتوئی کی فی الفور رہائی کامطالبہ)
  • حیدرآباد ،دریائے سندھ میں پانی کی کمی کے باعث شہری تفریح کررہے ہیں
  • کچے میں دریائے سندھ پر تعمیر کیے گئے بچائو بند کا افتتاح