اسپین میں پاکستانیوں کی مہمان نوازی پر پشپا اسٹار کا محبت بھرا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
مشہور جنوبی بھارتی فلم پشپا 2 کے اداکار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اسپین میں پاکستانیوں نے پہچان لیا اور ان کی مہمان نوازی بھی کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں حیدرآباد میں فلم 'پشپا 2: دی رول' کی کامیابی کا جشن منایا گیا، جس میں ہدایتکار سُکمار، مرکزی اداکار اللو ارجن اور پوری ٹیم نے شرکت کی۔
اس موقع پر اداکار سنیل، جو فلم میں منگلم سینو کا کردار ادا کر رہے ہیں، نے ایک دلچسپ واقعہ بتایا کہ جب وہ اسپین میں موجود تھے اور پاکستانیوں نے ان کو پہچان لیا پھر خوب مہمان نوازی بھی کی۔
سنیل نے بتایا کہ وہ حال ہی میں اجیت کمار کی فلم ’گڈ بیڈ اگلی‘ کی شوٹنگ کے لیے اسپین میں موجود تھے۔ ایک دن شوٹنگ کے بعد جب کھانے کی تلاش میں نکلے تو ایک گیس اسٹیشن پر رات 10 بجے کے قریب کچھ اسنیکس خریدے، لیکن بھوک برقرار رہی۔
https://www.facebook.com/tv5newschannel/videos/9106962249423157/?share_url=https%3A%2F%2Ffb.watch%2FxGTu2e6tSp%2F
انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کی ٹیم قریب میں کھلے ریسٹورنٹس ڈھونڈ رہے تھے، تبھی انہیں ایک کباب پوائنٹ نظر آیا، جو بند ہوچکا تھا۔ باہر کھڑے افراد کو دیکھ کر انہیں لگا کہ وہ بھارتی ہیں۔
اسی دوران ایک شخص نے سنیل کو پہچان لیا اور کہا کہ وہ انہیں ’پشپا 2‘ کے انٹرویل سین میں دیکھ چکے ہیں۔ تصدیق کے لیے اس نے اپنے فون پر وہ سین دوبارہ دیکھا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں بعد میں معلوم ہوا کہ وہ لوگ پاکستانی تھے، جنہوں نے ان کے لیے خصوصی طور پر کھانا تیار کیا۔ سنیل نے کہا کہ ’پشپا‘ کی غیرمعمولی مقبولیت نے انہیں دنیا بھر میں مشہور کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ ’پشپا 2‘ کو 5 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا اور بعد ازاں نیٹ فلکس پر بھی پیش کیا گیا۔ یہ فلم 2021 کی مشہور فلم ’پشپا: دی رائز‘ کا سیکوئل ہے، جس میں پشپا راج کی کہانی بیان کی گئی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسپین میں
پڑھیں:
مینڈیٹ چور عوام اور بانی میں محبت ختم نہ کرسکے، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور عوام اور بانی کے درمیان محبت ختم نہیں کرسکے۔
صوابی جلسے سے خطاب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے بانی پی ٹی آئی کو اکثریت دلائی تھی، رات کی تاریکی میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ عوام اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان محبت ختم نہ کرسکے، آج کارکنوں نے تاریخ رقم کردی ہے، بانی کی آواز پر کارکنوں نے لبیک کہا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہم آگے تھے، رات کی تاریکی میں مینڈیٹ چوری کیا گیا، بانی چیئرمین نے ملک کی خاطر مذاکرات شروع کرنے کا کہا۔
اُن کا کہنا تھا کہ عدلیہ آزاد ہوگی تو سیاسی استحکام ہوگا، سیاسی استحکام ہوگا تو ملک کی معیشت بہتر ہوگی۔