قومی ایئرلائنز کی پانچ برس بعد برطانیہ کےلیے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز برطانیہ کےلیے پروازوں کی تیاری میں مصروف ہے، برٹش پاکستانی کمیونٹی قومی ایئر لائن کی پانچ سال کے بعد دوبارہ بحالی کےلیے پُرامید ہیں۔
لندن سے ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے برطانیہ کےلیے فلائٹ آپریشن کےلیے تیاریاں تیز کردی ہیں۔ اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ نے فلائٹ اپریشن سے قبل کیٹرنگ سروس کےلیے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔
پی آئی اے نے برطانیہ کے تین اسٹیشنز پر کیٹرنگ کے لیے درخواست طلب کر لی ہیں۔ مانچسٹر، لندن اور برمنگھم اسٹیشن پر مسافروں کے لیے کیٹرنگ سروس کےلیے رجسٹرڈ کمپنیوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو پی آئی اے کنٹری منیجر برطانیہ کو درخواست بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی آئی اے نے لندن مانچسٹر اور برمنگھم اسٹیشن پر مسافروں کےلیے کیٹرنگ سروس کےلیے رجسٹرڈ کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی۔
اس وقت برطانیہ سی اے اے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر ہے، جہاں وہ آڈٹ کر رہی ہے اس سلسلے میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے آڈٹ کی کامیابی کے بعد پی آئی اے کو پروازوں کی جلد بحالی کی امید ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: برطانیہ کے پی ا ئی اے
پڑھیں:
پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا، آرمی چیف
پاکستان آرمی ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کےلیے پوری طرح تیار ہے، آرمی چیف - فوٹو: سوشل میڈیاآرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 267ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے بھارتی فوجی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات کا بھی سخت نوٹس لیا۔ کانفرنس نے بھارتی فوجی قیادت کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ اور علاقائی استحکام کےلیے نقصان دہ قرار دیا۔
فورم نے درپیش خطرات کا مفصل جائزہ لیا، علاقائی اور داخلی سلامتی کے منظر نامے پر روشنی ڈالی۔ شرکاء کانفرنس نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
فورم نے بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں خطے کے امن اور استحکام کےلیے ایک سنگین خطرہ ہیں۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان آرمی ملکی خود مختاری اور سالمیت کے دفاع کےلیے پوری طرح تیار ہے۔ بھارتی فوج کے یہ کھوکھلے بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ کسی بھی مہم جوئی کا پاکستان مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ عسکری قیادت قابلِ فخر عوام کی بھرپور حمایت سے اپنی آئینی ذمہ داریاں پورا کرنے کےلیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے اس قسم کے بیانات اپنے عوام اور عالمی برادری کی توجہ اندرونی خلفشار سے توجہ ہٹانے کےلیے ہیں، بھارتی فوج کے اس قسم کے بیانات اُس کی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کےلیے ہیں۔
جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ عسکری قیادت قوم کو درپیش کثیرالجہتی چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔
شرکاء کانفرنس نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کےلیے ان کی جدوجہد میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا جبکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزیوں سے نمٹنے کےلیے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
فورم نے بلوچستان میں عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کے اقدامات تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
آرمی چیف نے تربیت، بہتر فوجی تعاون، روایتی اور انسداد دہشت گردی میں مشترکہ مشقوں کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء کانفرنس نے مادر وطن کے امن و استحکام کےلیے شہدائے افواجِ پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اسی طرح شرکاء کانفرنس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کی لازوال قربانیوں کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔