سمندر پاکستانیون کی جانب سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جنوری 2025 میں سمندر پار پاکستانیوں نے 3.0 ارب ڈالر پاکستان بھیجے ہیں، جس سے ترسیلات زر میں سال بسال 25.2 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سول نافرمانی کی تحریک ناکام؟ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ

سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں جولائی تا جنوری مالی سال 2025 کے دوران مجموعی طور پر 20.

8  ارب ڈالر آئے،  جو جولائی تا جنوری مالی سال 2024 کے دوران موصول شدہ  15.8  ارب ڈالر کے مقابلے میں 31.7  فیصد اضافہ ہے۔

جنوری 2025 کے دوران سعودی عرب  میں مقیم پاکستانیوں نے 728.3 ملین ڈالر پاکستان بھیجے، متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 621.7 ملین ڈالر، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 443.6ملین ڈالر پاکستان بھیجے۔

یہ بھی پڑھیں: جس نے بھی ترسیلات زر کے بائیکاٹ کا مشورہ دیا اس میں سمجھ کی کمی ہے، خواجہ آصف

ریاست ہائے متحدہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 298.5  ملین ڈالر پاکستان بھیجے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ادارہ شماریات اسٹیٹ بینک آف پاکستان پاکستان ترسیلات زر سمندر پار پاکستانی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ادارہ شماریات اسٹیٹ بینک ا ف پاکستان پاکستان ترسیلات زر سمندر پار پاکستانی میں مقیم پاکستانیوں نے ڈالر پاکستان بھیجے سے ترسیلات زر میں کی جانب سے سمندر پار

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کی کال نظر انداز؛ بیرون ممالک پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر ملک میں بھیج دیے

ویب ڈیسک :اوورسیز نے بانی پی ٹی آئی کی کال نظر انداز کردی ؛ 3 ارب ڈالر کے ترسیلات ایک ماہ میں بھیج دیے 

سال 2025 کے پہلے ماہ میں بیرون ملک مقیم (اوورسیز) پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر ملک بھیجے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جنوری 2025 میں ورکرز  ترسیلات 3 ارب ڈالر رہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ   بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جنوری 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں 25 فیصد زیادہ رقوم بھیجی ہیں۔  رواں مالی سال کے سات مہینوں کی ورکرز ترسیلات 20.8 ارب ڈالر رہیں۔رواں مالی سال کے سات مہینوں کی ورکرز ترسیلات مالی سال 2024 کے سات مہینوں سے 31.7 فیصد زائد رہیں۔

پاکستان اڑان بھرنے کیلئے تیار، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: احسن اقبال

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دسمبر 2024 میں بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ احتجاجاً  ترسیلات زر ملک میں نہ بھیجیں۔

متعلقہ مضامین

  • جنوری 2025ء، پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر ملک بھیجے، اسٹیٹ بینک
  • اوورسیز پاکستانیوں نے جنوری میں 3 ارب ڈالر پاکستان بھیجے، اسٹیٹ بینک
  • جنوری میں ترسیلات زر 3 ارب ڈالر پہنچی جو ایک ریکارڈ ہے، وزیراعظم
  • جنوری 2025 میں پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 25 فیصد اضافہ
  • پاکستان کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 25.2 فیصد اضافہ
  • جنوری میں ترسیلات زر میں کمی
  • جنوری 2025 میں اوورسیزپاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر کی ترسیلات ملک بھیجیں
  • بانی پی ٹی آئی کی کال نظر انداز؛ بیرون ممالک پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر ملک میں بھیج دیے
  • جنوری 2025کے دوران ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ