Express News:
2025-02-05@19:02:59 GMT

کشمیریوں کی آزادی کا وقت قریب آگیا ہے، چوہدری شجاعت

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی منزل قریب ہے اور پورا پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر مسلم لیگ نے ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر قومی جذبے ساتھ منایا،مرکزی تقریب " قومی یکجہتی کشمیر کانفرنس"  پارٹی کے  ہیومن رائٹس ونگ کے زیراہتمام نیشنل لائبریری اسلام آباد میں منعقد ہوئی،جس میں پاکستان بھر کی سیاسی،مذہبی جماعتوں نے شرکت کی اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

چوہدری شجاعت حسین نے یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، مسلم لیگ پاکستان اور عالمی دنیا میں کشمیریوں کی وکیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام  کی آزادی کے لیے تمام عالمی فورمز پر آواز بلند کرتا رہے گا، اب کشمیریوں کی آزادی کا وقت قریب آگیا ہے۔

کانفرنس سے نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری سنیٹر میر کبیر، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احسان اللہ خان،پاکستان راہ حق پارٹی کے مولانا معاویہ اعظم، جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم،متحدہ قومی موومنٹ کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک، رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان،مرکزی چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد،پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک، ہیومن رائٹس ونگ کی مرکزی صدر انیلا ایاز چوہدری، ماسکو میں مقیم ممتاز پاکستانی ڈاکٹر جان عالم، خارجی امور کی کمیٹی کی وائس چیئرمین مہرین ملک آدم اور دوسرے مقررین نے خطاب کیا، پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے شرکاء آل پارٹیز کانفرنس کو خوش آمدید کہااور انکی کشمیر کے حوالے سے خدمات پر روشنی ڈالی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ  کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس مسئلے کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ پاکستان کشمیریوں کی خودمختاری اور حقِ آزادی کے لیے ہر سطح پر تعاون جاری رکھے گ

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چوہدری شجاعت کشمیریوں کی مسلم لیگ پارٹی کے

پڑھیں:

بھارتی جارحیت کے شکار کشمیریوں کو عالمی فوجداری عدالت انصاف فراہم کرے، مقررین

جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ قومی کشمیر کانفرنس کے مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے جنوبی ایشیا کے خطے کے امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں منعقدہ قومی کشمیر کانفرنس کے مقررین نے بھارتی جارحیت کے شکار مظلوم کشمیریوں کو بین الاقوامی فوجداری عدالت اور عالمی عدالت انصاف کے ذریعے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ قومی کشمیر کانفرنس کے مقررین مین امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری، نائب امیر لیاقت بلوچ، سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید، سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان، سردار مسعود خان، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق خان، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان، سابق امیر عبدالرشید ترابی، سابق سفیر عبدالباسط، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینیر غلام محمد صفی،حریت رہنمائوں محمد فاروق رحمانی، محمود ساغر، شمیم شال، سید فیض نقشبندی، مولانا امتیاز صدیقی اور دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے جنوبی ایشیا کے خطے کے امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں اور کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق کشمیریوں کو بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی اور مزاحمت کا حق حاصل ہے۔مقررین نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی، غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل کے اجرا اور آبادی کے تناسب کو بگاڑنے سمیت بھارت کے غیر قانونی اقدامات پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کشمیر کی سیاسی و سماجی قیادت کی غیر قانونی نظربندی، صحافیوں اور سول سوسائٹی پر پابندیوں، تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں، دوران حراست قتل، جائیدادوں کی ضبطگی اور ظلم و جبر کے دیگر ظالمانہ ہتھکنڈوں کی مذمت کی۔ مقررین نے بھارتی مظالم کے باوجود اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے پر کشمیری عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔

مقررین نے کشمیریوں کی تاریخ ساز جدوجہد میں ان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مقررین نے حریت رہنمائوں مسرت عام بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، عبدالحمید فیاض، ڈاکٹر قاسم فکتو، آسیہ اندرابی اور ان کی خواتین ساتھیوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جیلوں میں انہیں علاج معالجے اور مناسب خوراک سمیت تمام بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، جنگی جرائم اور کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔ کانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر دو ملکوں کے درمیان سرحدوں کا تنازعہ نہیں بلکہ کشمیریوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کا مسئلہ ہے۔ اقوام متحدہ نے کشمیری عوام سے انہیں ان کا حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن سات دہائیاں گزرنے کے بعد بھی انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں دیا گیا ہے۔ کانفرنس کے اعلامیہ مشاہدحسین سید کی سربراہی میں فرینڈ آف کشمیر فورم بنانے کی منظوری دی گئی۔ فورم بیرون ملک جاکر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے لابنگ کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • 5 فروری بھارت کو یاد دلاتا ہے 5 اگست سے کشمیر اس کا حصہ نہیں بن سکتا، وزیراعظم
  • کشمیری عوام کی آزادی کے لیے جدوجہد دنیا کے ضمیر کا امتحان ہے: گیلانی
  • آزادی کشمیر کی منزل قریب آچکی ہے، جماعت اسلامی
  • جدہ‘پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا‘ سفیر احمد فاروق
  • ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا،کشمیر پاکستان کی شبہ رگ ہے،حافظ نعیم الرحمن
  • کشمیریوں سے آزادی کا خواب چھینا نہیں جا سکتا
  • کشمیر شہہ رگ اور ریاست جونا گڑھ قلب پاکستان ہے، نوابزادی عالیہ دلاور
  • بھارتی جارحیت کے شکار کشمیریوں کو عالمی فوجداری عدالت انصاف فراہم کرے، مقررین
  • سکھریونین آف جرنلسٹس کی جانب سے کانفرنس کا انعقاد