2025-01-27@05:30:27 GMT
تلاش کی گنتی: 3722

«نوار غزہ»:

(نئی خبر)
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام پورٹل پر 4 لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہونے کا ریکارڈ بن گیا۔مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے حوالے سے بیان میں کہا کہ 9 ہزار افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد کے بلاسود قرضے جاری کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے فیز ون میں 5 ہزار قرضوں سے گھروں کی تکمیل جاری ہے۔وزیرِاعلی پنجاب نے بتایا کہ پورٹل پر ملنے والی درخواستوں کی تصدیق 3 غیر جانبدار مائیکرو فنانس ادارے کر رہے ہیں، 1 سال میں 1 لاکھ اور 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر...
    بھارتی ساختہ موبائل فونزاورمصنوعات پاکستان کےحساس انفارمیشن انفراسٹریکچرمیں مداخلت کا باعث بن سکتے ہیں۔ فیک ویب سائٹس اورایپل طرزکے پورٹل تک رسائی کے ذریعے حساس ڈیٹاچرایاجاسکتاہے، اس سلسلے میں وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اورصوبائی چیف سیکرٹریزکومراسلہ ارسال کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کےمطابق بھارتی مینوفیکچرنگ پروڈکٹس، ڈیوائسزکےذریعےمیلویئروائرس کی موجودگی کا خطرہ ہے، پروڈکٹس کی تیاری میں ہارڈویئریاسافٹ ویئرکےساتھ وائرس کی موجودگی کاخدشہ ہے، ممکنہ چھیڑچھاڑ، ملیوئیریاسپائی وئیروائرس کی موجودگی کاخطرہ ہوسکتا ہے۔ بھارتی مصنوعات ڈیٹاانٹرسیپشن کےذریعےٹارگٹ سائبرسرگرمیوں کا باعث بن سکتی ہیں، ہیکرزایپل کےمعاون ایجنٹس یا انڈیامیں سروس سینٹرزکاروپ دھارسکتے ہیں، پورٹلزاورویب سائٹس تک رسائی فیک ای میلزیامیسجزکےذریعےکی جا سکتی ہے، پروڈکٹس مینوفیکچرنگ کومتاثرکرکےپاکستانی صارفین کی نگرانی، ڈیٹا اکٹھا کرنےکاخدشہ ہے۔ وفاقی وزارتوں، ڈویژنزاورصوبائی چیف سیکرٹریز کوبھیجے گئےمراسلےمیں پاکستان...
    کراچی کے تاجر رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہو کر دلچسپ مطالبہ پیش کر دیا۔ تاجروں نے کہا کہ کچھ عرصے کے لیے مریم نواز ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔یہ مطالبہ وفاقی وزیر احسن اقبال کے ساتھ ایک میٹنگ میں کیا گیا. جہاں کراچی کے تاجروں نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کی۔اجلاس میں شریک تاجروں نے کہا کہ مریم نواز کی کارکردگی نے ہمیں بے حد متاثر کیا ہے. مراد علی شاہ آپ رکھ لیں اور کچھ عرصے کیلئے مریم نواز ہمیں دے دیں۔تاجروں کے اس دلچسپ مطالبے پر وفاقی وزیر احسن اقبال بے ساختہ مسکرا دیے۔
    سندھ میں سیاسی جماعتوں کو مخصوص بلدیاتی نشستوں کےلیے امیدوار نہ مل سکے۔ کراچی سے خواجہ سراؤں کی 152 نشستوں کےلیے صرف ایک فارم جمع ہوا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق خواجہ سراؤں کی 151 نشستیں خالی رہ گئیں۔ ذرائع کے مطابق نشستیں ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی، ٹاؤن کمیٹی اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کےلیے تھیں۔ الیکشکن کمیشن کے ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں پر فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 24 جنوری تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کونسلز میں خواتین کی 9 نشستوں میں سے 5 خالی رہ گئیں، صرف 4 پر فارم جمع ہوئے۔ یونین کونسلز اور یونین کمیٹی میں 425 مخصوص نشستوں پر انتخابات ہونے تھے۔ ذرائع کے مطابق یونین کمیٹی میں 125 زائد نشستوں پر کسی امیدوار نے فارم...
    حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے یکطرفہ طور پر اچانک مذاکرات ختم کیے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکرات ختم کرنا کمیٹی ہی نہیں خود پی ٹی آئی کےلیے حیران کن تھا۔ اڈیالہ جیل سے بیرسٹر گوہر نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ مذاکرات کی گنجائش ختم ہوگئی، صاحبزادہ حامد رضا نے مذاکرات پر ’ایبسولیٹلی ناٹ‘ کے الفاظ استعمال کیے۔ 7 دن پورے مذاکراتی عمل باضابطہ طور پر ختم ہوچکا، بیرسٹر گوہراب بھی حکومت سنجیدہ ہے تو ایک بھی مثبت قدم اٹھائے، بانی سے بات کریں...
    GUJRAT: شادی کی رات گیزر کی گیس کمرے میں بھرجانے سے نوبیاہتا دلہا دلہن بے ہوش ہوگئے، دلہن اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوگئی۔  تفصیلات کے مطابق  جلالپور جٹاں کے گاؤں محمود آباد کے خوشیوں بھرے گھر میں ولیمے کے روز اس وقت صف ماتم بچھ گئی، جب شادی کی اگلی صبح دروازہ نہ کھلنے پر اہل خانہ کو تشویش ہوئی، دروازہ بار بار بجانے کے باوجود کوئی آواز سنائی نہ دی تو اہل خانہ نے دروازہ توڑ دیا۔  دروازہ توڑنے کے بعد اہل خانہ کمرے میں تو دیکھا کہ 30سالہ دولہا ارسلان رفیق بے ہوش پڑا تھا جبکہ دلہن غسل خانے میں بے ہوش پڑی ہوئی تھی، دونوں کو فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں دلہن  ظل ہما جاں...
    اسلام آباد: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بیرسٹر سیف اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے ملاقات کی۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے سراج الحق کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب  سے امن کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا۔ اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کیلئے ہم ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں، صوبے میں امن کیلئے ایک ہزار جرگے کرنا پڑیں تو کریں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے تعلقات میں خرابی کا سب سے زیادہ نقصان صوبہ خیبر پختونخوا کو ہوگا، صوبے میں امن قائم کرنا وفاقی و صوبائی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی ذمہ داری ہے۔ جماعت اسلامی کے...
    رسیدیں مانگنے والے اب رسیدیں دکھانے سے بھاگ رہے ہیں،احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ رسیدیں مانگنے والے اب رسیدیں دکھانے سے بھاگ رہے ہیں،آرٹی ایس بٹھا کراناڑی کے حوالے حکومت کی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کے 64ارب روپے پر ڈاکہ ڈالا،پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں وہ اپنے دور میں شروع کیے گئے منصوبے عوام کو بتائیں،پاکستان کیخلاف پی ٹی آئی نے امریکا اور برطانیہ میں مظاہرے کیے۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک سے اندھیروں کو ختم کیا،نوازشریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا،چین کی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)صوبہ بھر میں لائسنسنگ سہولیات کا سلسلہ جاری، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے احکامات پر کمرشل ،نان کمرشل لائسنس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ کمرشل کیٹگری میں رکشہ اور نان کمرشل میں کار موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ ٹیسٹ جاری ہیں، صوبہ بھر میں اتوار کے روز رکشہ ڈرائیورز کے لیے کمرشل ٹیسٹ کا خصوصی انعقاد کیا گیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی کاوشوں سے کمرشل ٹیسٹ اتوار کے روز ہوا۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں رکشہ ڈرائیوز کیلئے خصوصی کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں،رکشہ کے خصوصی ڈرائیونگ ٹیسٹ کے انعقاد سے 17 ہزار سے زائد شہری مستفید ہو چکے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے احکامات پرموٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو لوگ دوسروں سے رسیدیں طلب کرتے تھے، اب خود رسیدیں دینے سے بھاگ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آر ٹی ایس بٹھا کر حکومت نااہل افراد کے سپرد کی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران احسن اقبال نے الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کے 64 ارب روپے پر ہاتھ صاف کیا۔ انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے دور حکومت میں شروع کیے گئے منصوبے عوام کو دکھائے۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کے خلاف امریکہ اور برطانیہ میں مظاہرے کیے۔ احسن اقبال نے مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کو...
    لاہور: حلیہ تبدیل کر کے لاہور کے مختلف علاقوں میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل داتا دربار کے ایریا میں ملزمان تاجر کے ڈسٹری بیوشن آفس میں چینج لینے کے بہانے گھسے اور عملے کو یرغمال بنا کر 20 لاکھ کی رقم لیکر فرار ہوگئے۔ ملزمان نے 20 جنوری کو گجر پورہ کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی کی جس میں ملزمان 10 لاکھ کے پرائز بانڈ اور طلائی زیور لیکر رفو چکر ہوگئے۔ یکے بعد دیگر ملزمان نے لاہور میں وارداتوں کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ ملزمان نے گجر پورہ سے ہی ایک ہنڈا 125 موٹر سائیکل چھینی۔ ملزمان کی تلاش کے لیے ایس...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تلک چاڑی کے قریب زیر تعمیر علاقے سے پولیس نے لاش برآمد کرکے سول اسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح سویرے تلک چاڑی گورنمنٹ حمایت الاسلام اسکول کے عقب میں زیر تعمیر مکان سے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جسے سٹی پولیس نے سول اسپتال کے مردہ خانے میںرکھوادیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاش کی شناخت عرفان شیخ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سرفراز کالونی گلی نمبر5 کار ہائشی ہے، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔
    سٹی 42 : پونچھ ڈویژن کے ہیڈکوارٹر راولاکوٹ میں بھارتی یوم جمہوریہ کے خلاف یوم سیاہ پر احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔   کشمیری عوام نے بھارتی یوم جمہوریہ 26 جنوری کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے راولاکوٹ میں ایک احتجاجی ریلی اور مظاہرے کا انعقاد کیا، جس میں سول سوسائٹی، مختلف محکمہ جات کے آفیسران اور اہلکاران نے بھرپور شرکت کی۔  شرکاء ریلی نے سیاہ جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے دوران بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا گیا۔  پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے...
    اسلام آباد: ملک کے 3 اضلاع ٹھٹھہ، عمرکوٹ اور نوشہرو فیروز کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ انسداد پولیو مہم کے مطابق مثبت نمونوں کا جنیاتی تعلق ڈبلیو پی وی 1 پولیو وائرس کلسٹر سے ہے. ماحولیاتی نمونوں کے سیمپلز 23 اور 24 دسمبر 2024 کو لیے گئے۔سال 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہوگی. ملک گیر پولیو مہم 3 سے 9 فروری تک جاری رہے گی۔ملک میں تین کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ سال 2025 میں ایک بچہ جبکہ 2024 میں 73 بچے پولیو سے متاثر ہوچکے ہیں۔
    کتاب دماغی میدان میں نئے نظریات کے فروغ میں ایک بیج کا کردار ادا کرتی ہیں ، ان سے جڑے رہنے سے دماغی صحت بہتر نشوونما حاصل کرتی ہے اور فرد نہ صرف اپنے لیے اپنے ملک و قوم کے لیے بھی فایدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ پاکستان ایک بھرپور ادبی ورثے کی حامل ریاست ہے لیکن بدقسمتی سے اب یہاں مطالعہ کا رواج اس حد تک کم ہو چکا ہے کہ اشاعتی ادارے زیادہ تر اب نئے پروجیکٹ پر کام نہیں کر رہے۔ کتابوں کی محدود اشاعت نے کاروبار کو جس طرح نقصان پہنچایا ہے وہ بیان سے باہر ہے۔ حکومتی پالیسیاں بھی کتاب دشمنی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ کاغذ کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ...
    جنہیں موسم خزاں پسند ہے وہ چاہتے ہیں کہ نئی کونپلیں نہ نکلیں پھول پتے نمو دار نہ ہوں اور ان پر رنگ برنگی تتلیاں نہ منڈلائیں مگر فطرت ایسا نہیں چاہتی لہٰذا یہ خزاں ر±ت باقی نہیں رہے گی بہار میں بدل جائے گی پھر فضا خوشبووں سے رچ بس جائے گی ماحول میں تازگی اور خوشگواریت کا احساس ہوگا لہٰذا چہروں پر پھیلی ہوئی پژمردگی و اداسی دکھائی نہیں دے گی۔اسی طرح ہم پر امید ہیں کہ سیاست کی دنیا میں جو حزن و ملال کی لہر ابھری ہوئی ہے قہقہوں میں بدل جائے گی۔اگر چہ دوسروں کے د±کھوں کو محسوس نہ کرنے والے حالت موجود کو اِدھر ا±دھر نہیں ہونے دینا چاہتے اور ہر روز اس کی...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 26 جنوری 2025ء  کوصوبہ بلوچستان میں  منعقد  ہونے والے ضمنی  بلدیاتی انتخابات میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر(ای ایم سی سی )قائم کر دیا ہے۔ اس سینٹر میں عوام الناس کو ان انتخابات کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔شکایات کے بروقت اَزالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سینٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل  کے حوالے سے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹرز قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام...
    تاریخ کاسبق یہی ہے کہ اس سے کوئی کوئی ہی سبق سیکھتا ہے۔ہم تو بالکل بھی نہیں سیکھتے کہ ہم جو ٹھہرے دائروں کے مسافر۔نہ آگے بڑھنے کی لگن نہ چاہ اور نہ ہی راہ۔تھوڑے وقفے کے بعد اسی مقام پر کھڑے ہوتے ہیں یہاں سے مشکل سے گزرہوا تھا۔آج سپریم کورٹ اور حکومت کے حالات دیکھ کرانیس سو ستانوے یاد آگیا۔یہی کچھ تھاجو آج ہے بس اس وقت حکمران نوازشریف تھے آج ان کے بھائی ہیں۔ فروری 1997میں عام انتخابات میں مسلم لیگ ن دوتہائی اکثریت کے ساتھ حکومت میں آگئی ۔ نوازشریف وزیراعظم بنے جوایک بار آٹھویں ترمیم سے خود اوردوبار بے نظیر کواسی صدارتی اختیار کا شکار ہوتے دیکھ چکے تھے۔اب تہیہ کیا کہ اس اختیار کو...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسرٹر گوہر علی خان نے حکومت کی مزاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی کی پیشکش کا جواب دے دیا۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے جو عمران خان نے کہا وہی پارٹی کا فیصلہ ہے، 7 دن ختم ہونے کے بعد مذاکراتی عمل باضابطہ ختم ہو چکا ہے، حکومت چاہے تو کمیشن کا اعلان کر دے اس کے بعد ہم دیکھیں گے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے آغاز میں حکومت کی جانب سے تاخیر کی گئی، حکومت نے کمیشن کی تشکیل میں بھی تاخیر کی، اب پی ٹی آئی کا...
    ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک جیب ک±ترا بہت مہارت سے ایک بازار میں ہاتھ کی صفائی دکھایا کرتا تھا، شومئی قسمت کہ ایک روز وہ پکڑا گیا، عوام نے پکڑ کر خوب دھلائی کی، تو وہ گھگھیا کر بولا کہ جی میں تو مسجد کی دریاں لینے کے لیے پیسے جمع کر رہا تھا۔ ہمارے بھولے بھالے جذباتی عوام کو جہاں بیوقوف بنانے کے انگنت ٹوٹکے مارکیٹ میں موجود ہیں، وہیں مذہب کی آڑ میں جذبات سے کھلواڑ سرِ فہرست ہے۔ مذہب ہمارے معاشرے کی ایک ایسی د±کھتی رگ ہے کہ جس کے ذریعے عوام کو متحد یا منتشر کرنا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ حال ہی میں تحریکِ انصاف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بیان دیا گیا...
    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 25 اضلاع کے 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کی پولنگ صبح آٹھ بجے سے کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہیگی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان کے 25 اضلاع کے 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ صبح آٹھ بجے سے کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ بلوچستان کے اضلاع ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، مستونگ اور پنجگور کی 4، 4 جبکہ کوہلو اور کچھی میں 3، 3 جنرل نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔ اس کے علاوہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب...
    لاہور: نواب ٹاون کے علاقے سے لاپتا ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد کی نہر سے برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق سائرہ کی لاش بوری میں بند تھی جس کی شناخت کرنا بھی مشکل تھی۔ ایڈووکیٹ سائرہ کے لاپتا ہونے کی ایف آئی آر بہن عائشہ کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاون میں درج کی گئی تھی۔ حافظ آباد پولیس نے ایف آئی ار درج کرکے لاش کی تدفین کر دی۔ لاہور پولیس اطلاع ملتے ہی حافظ آباد روانہ ہوگئی، مقتولہ کی کچھ عرصہ پہلے بلال نامی شخص شادی ہوئی تھی۔
    سٹی 42 : چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ محکمے کے نوجوان افسران کے لیے کاریں خریدیں گے ۔   چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ محکمے کے نوجوان افسران کے لیے کاریں خریدیں گے، کیوں کہ یہ آپریشن کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلز ٹیکس کے لیے وزٹ ضروری ہوتا ہے اور سواری ضروری ہے ۔  حکومتی کمیٹی نے اس فیصلے پر اعتراض بھی کیا تھا، جس پر  چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ گاڑیوں کی خریداری پر کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے جواب دے دیا ہے، ہم نے ٹیکس اہداف پورے کرنے ہیں، جوتشی کا کام شروع نہیں کیا ہے۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین...
    آج ساری دنیا دہشت گردی کا ہر وقت واویلہ تو کرتی رہتی ہے لیکن کےا کبھی ترقی ےافتہ اور امےر ممالک نے اس کے خاتمے کے لئے حقےقی اقدامات کرنے کی کوشش کی ہے اس کا جواب ےقےناً نہ مےں ہے۔ اگر دےکھا جائے تو اس دہشت گردی کی وباءکے پےچھے مادی وسائل مےں عدم مساوات ہے ایک طرف تو دنےا مےں لکڑےاں کاٹنے اور مشکوں کے ذرےعے پانی پہنچانے والے ہےں تو دوسری طرف وہ لوگ ہےں جنہےں اس کرہ¿ ارض کے وسائل پر مکمل اختےار حاصل ہے اور اگر تےسری دنےا کے چھوٹے ممالک کے پاس کچھ وسائل ہےں بھی تو ان پر بھی ان طاقتور ممالک کی نظر رہتی ہے بلکہ بہانے بہانے سے انہےں ہتھےانے کے...
    پچھلے کچھ روز سے سوشل میڈیا پہ موجود کچھ لوگوں کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پہ موجود اکاﺅنٹ دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ ان میں سابقہ ٹویٹر موجودہ ایکس، فیس بک، ٹک ٹاک اور یو ٹیوب شامل ہیں۔ یقین کیجئے کہ کچھ حضرات تو جانتے بوجھتے جھوٹ بولنے اور پھیلانے، ملک میں فساد پیدا کرنے اور غیر یقینی صورتحال اور بے چینی پھیلانے میں یکتا نظر آئے۔ کیونکہ ایسا کرنے کی وجہ ہی سے ان کا مواد دیکھا اور پڑھا جا رہا تھا اور بدلے میں انہیں ڈالر مل رہے تھے۔ ان کا کنٹینٹ سراسر جھوٹ، بہتان بازی پہ مبنی تھا اور تھمب نیل ایسے تھے کہ جیسے ملک میں انارکی پھیل چکی ہے اور ملک کا انتظامی، عدالتی و...
    کراچی میں بچوں کے اغوا کی بڑھتی وارداتوں کے بعد اسکولز اور مدارس انتظامیہ کے لیے ہدایات نامہ جاری۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: بچے کا اغوا کے بعد قتل، زیادتی کی تصدیق کراچی میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں یکدم اضافے کے بعد کراچی پولیس حرکت میں آگئی ہے، اس سلسلے کو کنٹرول کرنے کے لیے اسکولز اور مدارس کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں اسکولز اور مدارس انتظامیہ پر واضح کر دیا گیا ہے کہ بچوں کو والدین کےعلاوہ کسی اور کے ساتھ نہ جانے دیں۔ ہدایت نامے میں والدین کو بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ بچوں کو اسکول اور مدرسے...
    وحدت امت کانفرنس کے اختتام پر شیعہ فیڈریشن جموں کے صدر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کی کانفرنسیں امت کی وحدت کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو جموں میں وحدت امت کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد جموں میں وحدت امت کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد جموں میں وحدت امت کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد جموں میں وحدت امت کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد جموں میں وحدت امت کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد جموں میں وحدت امت کے عنوان سے...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کلین انرجی کے عالمی دن پر پیغام کلین اور قابل تجدید توانائی ہماری بقا اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پنجاب کو فوسل فیول سے نجات دلا کر صاف اور سبز توانائی کے دور میں داخل کررہے ہیں-مریم نواز شریف 
    پی ٹی آئی فارم سینتالیس کے نعرے لگانے کے باوجو دالیکشن آڈٹ کے مطالبے سے دستبردار ہو گئی ہے اور بہت ساروں کے لئے یہ حیرت انگیز ہے مگر میرے لئے نہیں۔ میں جانتا ہوں کہ ان کے دھاندلی کے الزامات ثابت ہونے کے قابل نہیں ۔ وہ صرف فارم سینتالیس کے دعوے سوشل میڈیا پر ہی کر سکتے ہیں جہاں جعلی فارم شیئرز کرنے کی سہولت موجود ہے لیکن جب وہ الیکشن ٹریبونلز میں جاتے ہیں تو وہاں ایک ایک فارم کی سکروٹنی ہوتی ہے، فارموں کے ریکارڈ کو ووٹوں کے ساتھ جانچا جاتا ہے اور کیا یہ دلچسپ نہیں ہے کہ پی ٹی آئی ( اوراس کی اتحادی جماعت اسلامی بھی) عام انتخابات کے بعد مجموعی طور پرایک...
    سچ بات تو یہ ہے کہ خاتون وزیراعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کی آمد کے ساتھ ہی خواتین پر تشدد کے واقعات ختم نہیں تو کم ضرور ہوئے ہیں میری عام ورکنگ کلاس اور گھریلو ملازمین خواتین سے بات ہوتی رہتی ہے ویمن پروٹیکشن سینٹر کی دہلیز پر داخل ہونے والی ہرخاتون کو انصاف ملتا ہے۔ وہاں محض قانونی ہی نہیں بلکہ طبی اور نفسیاتی مدد بھی فراہم ہوتی ہے ۔ اس سلسلے میں جنسی تشدد کے واقعات میں کمی مریم نواز کی پنجاب پربھرپور گرپ Gripاور دسترس ہے۔ ریپ کے مجرم کس قدر ظالم ہوتے ہیں کہ انہیں اپنی بھی اس توہین کا احساس نہیں ہوتا جو وہ سرزد کرکے کرتے ہیں اس ضمن میں محترمہ پروین شاکر نے...
    صدر جمہوریہ ہند نے 76ویں یوم جمہوریہ کے موقعے پر قومی پرچم لہرایا، اسکے بعد قومی ترانہ اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ یوم جمہوریہ پریڈ کا آغاز 300 فنکاروں کے ایک گروپ کیطرف سے دیسی سازوسامان کیساتھ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت آج اپنا 76واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب دہلی میں کرتویہ پتھ پر منعقد کی گئی جو ملک بھر میں توجہ کا مرکزی رہی۔ تقریب میں ملک کی ثقافت اور عسکری طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ اس سال یوم جموریہ کی تقریبات میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ صدر دروپدی مرمو پریڈ نے تقریب کی صدارت کی اور پریڈ میں حصہ لینے والی...
    اس وقت پوری دنیا میں امریکہ کے 47 ویں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے چرچے ہیں۔ انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ سیاستدان نہ ہونے کے باوجود دو دفعہ امریکہ کے صدر بن چکے ہیں ان کی پوری زندگی تنازعات سے بھرپور ہے۔ انہیں پچھلے دور حکومت میں دو دفعہ مواخذے کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی طرح دو قاتلانہ حملوں میں بال بال بچ گئے اور تیسری اور سب سے اہم بات یہ کہ وہ عدالت سے سزا یافتہ ہونے کے باوجود صدارت کی کرسی پر تخت نشین ہو چکے ہیں۔ ان کی خوبی یہ ہے کہ وہ جو کچھ کہتے ہیں کرگزرتے ہیں امریکا کا اگلا چار سالہ دور غیر روایتی سیاست سے بھرپور رہے گا...
    قومی ٹیم کے دو سابق فاسٹ بولنگ لیجنڈز کی امریکا میں ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ امریکا میں ایک تقریب کے دوران راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور محمد آصف کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگالیا تاہم اس دوران آصف کی طرف سے جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ دونوں بالرز کے درمیان ماضی میں رشتے کبھی سازگار نہیں رہے تھے لیکن شعیب اختر نے ہمیشہ محمد آصف کی گیند پر گرفت اور بالنگ کو سراہا ہے۔ مزید پڑھیں: "چیمپئینز ٹرافی کیلئے صائم کا مسقبل داؤ پر نہیں لگانا" سال 2007 ورلڈکپ سے قبل دونوں کرکٹرز کے درمیان ایک ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تھا جس میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے محمد آصف کو بیٹ مار دیا...
    آئی ایل ٹی 20 میں ڈیزرٹ وائپرز نے شارجہ واریئرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز شارجہ : شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایلکس ہیلز اور سیم کرن کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز نے شارجہ واریئرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہیلز نے 36 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جبکہ کرن نے 33 گیندوں پر شاندار نصف سنچری اسکور کی۔ ان دونوں نے وائپرز کو 14.5 اوورز میں فتح دلائی اور پلے آف مرحلے کے قریب پہنچ گئی۔ اس سے قبل ڈیوڈ پین نے 2 وکٹیں حاصل کرکے وائپرز کے لئے سمت متعین کی۔ متحدہ عرب...
    تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مقاومت کا چراغ ہمیشہ روشن رہے گا، شہداء مقاومت قرآن کے اس وعدے کی عملی تصویر ہیں جو اپنا عہد نبھا چکے ہیں، ہم پر فرض ہے کہ شہداء کے خون کا قرض چکائیں اور ان کے مشن کو آگے بڑھائیں، یہ راہ کبھی رکے گی نہیں، کیونکہ شہداء کا خون ہمیشہ بیداری کی علامت ہے، جو اہلِ غزہ کیساتھ ہے، وہ حضرت  امام مہدی کا سپاہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام، علامہ سید جواد نقوی کی صدارت میں جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں ’’تکریمِ شہدائے مقاومت کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع میں شہید قاسم سلیمانی، سید حسن نصراللہ، یحییٰ سنوار، اسماعیل ہانیہ اور دیگر شہدائے مقاومت کو شاندار...
    سندھ کے تاجروں نے وفاقی وزیر اور ن لیگ کے سینیئر رہنما احسن اقبال سے انوکھا مطالبہ کردیا ہے۔ ایک ملاقات میں وفاقی وزیر گفتگو کررہے تھے کہ ایک تاجر نے ان کی بات کاٹتے ہوئے کہا، ’کچھ عرصے کے لیے مریم نواز ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔‘ تاجر کے اس مطالبے کی دوسرے حاضرین نے بھی تائید کی اور احسن اقبال بھی مسکرائے بنا نہیں رہ سکے تاہم انہوں نے اس مطالبے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیے:’ہیلی کاپٹر پر چل کر کیسے جاتے ہیں؟‘، ارشد ندیم سے مریم نواز کی ملاقات پر دلچسپ تبصرے آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس...
    چینی سفیر کی واشنگٹن ڈی سی کے قومی چڑیا گھر میں پانڈا پویلین کی افتتاحی تقریب میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز چین اور امریکہ میں اختلاف سے کہیں زیادہ اتفاق پایا جاتا ہے، شیے فینگ واشنگٹن:واشنگٹن کے قومی چڑیا گھر میں پانڈا پویلین کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور پانڈا “باؤ لی” اور “چھنگ باؤ” کو پہلی بار باضابطہ طور پر عوام کے سامنے پیش کیا گیا ۔ اتوار کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہامریکہ میں چین کے سفیر شیے فینگ نے اس تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ پانڈا چین کا قومی خزانہ اور چین کی ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کا ایک خوبصورت بزنس کارڈ ہے۔ چینی اور امریکی...
    اقوام متحدہ میں چینی مشن کی جانب سے نئے چینی سال کے جشن کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام کی چینی عوام کو جشن بہار کی مبارکباداقوام متحدہ :اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں نئے چینی سال کی تقریبات کا انعقاد کیا۔ اتوار کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سینئر عہدیداروں، اقوام متحدہ میں 100 سے زائد ممالک کے مستقل نمائندوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں سمیت 400 سے زائد افراد ، جشن بہار منانے کے لئے ایک ساتھ اکٹھے ہوئے۔ مہمانوں نے چین کے روایتی لوک ثقافتی رسم و...
    کراچی کے تاجر مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ، احسن اقبال سے بڑا مطالبہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر کراچی کے تاجروں کا وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال سے بڑا مطالبہ سامنے آ گیا۔ تاجر راہنما نے احسن اقبال سے مطالبہ کیا کہ ’’کچھ عرصے کے لیے مریم نواز شریف ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں‘‘۔ اجلاس میں شریک تمام تاجروں نے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال تاجر راہنما کے مطالبے پر بے ساختہ مسکرا دیے تاہم انہوں نے کوئی تبصرہ نہیں کیا
    کراچی: طارق روڈ پر کہکشاں اپارٹمنٹ میں فائرنگ سے محکمہ بلدیات کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او فیروزآباد انعام حیدر جونیجو نے بتایا کہ طارق روڈ لبرٹی سگنل کے نزدیک کہکشاں بلڈنگ کے فورتھ فلور کا رہائشی 28 سالہ سراج احمد ولد محمد اسماعیل اپنے گھر سے بذریعہ سیڑھیاں نیچے کسی کام سے اتر رہا تھا کہ جب وہ بلڈنگ کے فرسٹ فلور پر پہنچا تو وہاں موجود نامعلوم ملزم نے اس پر فائرنگ کردی۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ نامعلوم ملزم نے سراج کو پانچ گولیاں ماریں، جسے شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا، مقتول محکمہ بلدیات میں ملازم تھا، پولیس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے۔ دریں اثنا واقعے...
    سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے سوڈان کے شہر الفاشر میں سعودی اسپتال کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔ بیان میں اس حملے کو انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ سعودی حکومت نے صحت اور انسانی شعبے میں کام کرنے والوں کی حفاظت اور شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فلسطین اسرائیل معاہدہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بنیاد فراہم کرتا ہے، سعودی عرب وزارت نے جنیوا کے اعلامیہ 15 اپریل 2023 کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔ وزارت خارجہ...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر کراچی کے تاجروں کا وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال سے بڑا مطالبہ سامنے آ گیا۔ تاجر راہنما نے احسن اقبال سے مطالبہ کیا کہ ’’کچھ عرصے کے لیے مریم نواز شریف ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں‘‘۔ اجلاس میں شریک تمام تاجروں نے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال تاجر راہنما کے مطالبے پر بے ساختہ مسکرا دیے تاہم انہوں نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر , گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر پرغیر قانونی قبضے کے باوجود بھارت کا خود کو جمہوریہ کہنا شرمناک ہے ۔بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منانے کے حوالے سے اپنے خصوصی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک طرف آج بھارت یوم جمہوریہ منارہا ہے اوردوسری طرف اس نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق غصب کررکھے ہیں۔بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدترین مظالم ڈھارہا ہے ۔یہ امر باعثِ افسوس ہے کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے غیر قانونی طور پرجموں و کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت سے محروم رکھے ہوئے ہے اور انہیں جبر، تشدد اور بربریت...
    مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام آج بھارت کے 74ویں یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ منانے کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ بھارت کی جمہوریت اور سیکولرازم دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے سب سے بڑا فراڈ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی دستے پر حریت پسندوں کا اچانک حملہ، 5 اہلکار ہلاک انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی ہے اور نہ ہی ان کے مذہبی مقامات محفوظ ہیں، بھارتی جمہوریت کا راگ الاپنے کا مقصد جنگی جرائم کی پردہ داری ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کا...
    پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے شوبز انڈسٹری کے تاریک و مکروہ چہرے سے نقاب اتار کر کئی تلخ باتیں کی ہیں، جو وائرل ہورہی ہیں۔ نادیہ حسین ایک اداکارہ، ماڈل، بزنس وومن اور کانٹینٹ کریئٹر ہیں۔ وہ کئی شعبوں میں کام کررہی ہیں اور دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے فیشن انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ گزشتہ دنوں نادیہ ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انھوں نے شوبز انڈسٹری کے تاریک پہلوؤں اور ناجائز تعلقات پر کھل کر بات کی۔ بقول نادیہ حسین انہوں نے سب کچھ دیکھا ہے اور وہ جانتی ہیں کہ بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوتا ہے۔ نادیہ حسین نے اس بات کا انکشاف کیا کہ کس طرح بااثر لوگ عموماً مرد...
    پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار معمر رانا ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ تاہم، اس بار کسی فلم یا ڈرامے کی وجہ سے نہیں، بلکہ ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس نے مداحوں میں تشویش دوڑا دی ہے۔ لالی ووڈ اداکار معمر رانا اپنی نئی فلم ’’باپ‘‘ کے ساتھ فلمی دنیا میں واپسی کےلیے تیار ہیں۔ نوے کی دہائی سے شوبز انڈسٹری کا حصہ رہنے والے معمر رانا نے لاتعداد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ فلم انڈسٹری کے زوال کے باوجود، انہوں نے ٹیلی ویژن کا رخ نہیں کیا اور فلموں سے وابستہ رہے۔ ان کی فلم ’’باپ‘‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔ گزشتہ دنوں فلم کے پریمیئر شو...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع لکی مروت، ضلع کرک اور ضلع خیبر میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان آپریشنز میں ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 30 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 30 خوارج کو ہلاک کردیا تھا۔ پاک فوج...
    پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ڈھاکہ اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے پر غور کررہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہفتے کو پشاور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے دونوں ممالک کے درمیان سفر اور رابطے کی آسانی کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق ممکنہ منصوبے کے بارے میں صحافیوں کو آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی تجارتی وفد کی چٹاکانگ میں بنگلہ دیشی تاجروں سے ملاقات، دو طرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق انہوں نے کہا کہ...
    پاکستانی لڑکی کی محبت میں سرحد پار کرنے والے بادل بابو نامی بھارتی نوجوان نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم اسے قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔عدالت میں پیشی کے دوران پاکستانی لڑکی سے ملنے پاکستان آنے والے نوجوان نے اترپردیش ضلع علی گڑھ میں اپنے گھر والوں سے ویڈیو کال پر بات کی۔ بادل نے وکیل کے ذریعے بات چیت میں والدین کو تسلی دی۔ اس نے گھر والوں سے کہا کہ آپ سب میری فکر نہ کریں۔ میں ثنا کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ اس لیے میں اسلام قبول کر رہا ہوں۔ اب میں پاکستان میں ہی رہوں گا۔ بھارت واپس آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ دوسری جانب عدالتی کارروائی کے دوران عدالت...
    پشاور (نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کے صدارت تبدیلی کے بعد بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں، صوبائی جنرل سیکرٹری کیلئے نام زیر غور ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق تمام ضلعی تنظیمیں بھی تحلیل کی جا ئیں گی۔ ذرائع کے مطابق کے پی میں پی ٹی آئی کے صدارت تبدیل ہونے کے بعد صوبائی جنرل سیکرٹری کیلئے عاطف خان اور ارباب شیر علی کے نام پرغور کیا جارہا ہے۔ جبکہ تمام ضلعی تنظیمیں تحلیل کرکے ہر ضلع کی سطح پر نئی تنظیموں کو ازسرنو بنایا جائیگا جس کیلئے نئی تنظیم سازی آن لائن رابطہ ایپ پر جاری ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق برطرف صوبائی وزیر شکیل خان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔...
    سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک ویڈیو میں مسلّح عمائدین اور پہاڑی علاقے کے رہائشی نظر آرہے ہیں، جب کہ بزرگ نے انکشاف کیا کہ اغوا کاروں نے ریحان اللہ (مغوی اہل کار) کی لاش عمائدی کے حوالے کردی تھی، جسے بعد میں گورنمنٹ سٹی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کے حساس ترین ادارے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے مغوی کنٹریکٹ ملازم کی لاش ضلع لکی مروت کے دور افتادہ اور دشوار گزار علاقے ظریف وال سے برآمد کرلی گئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک بزرگ نے بتایا کہ مقامی عمائدین، یرغمالیوں کے رشتے دار اور شہری تنظیموں کے مسلح ارکان مغوی ملازمین کی تلاش میں علاقے میں داخل ہوئے تھے۔ بزرگ کا کہنا...
    لاہور میں دو سالہ بچے کے اغوا اور قتل میں ماں ہی ملوث نکلی، پولیس نے ملزمہ اور اس کے آشنا سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرلیا، بچے کی جلی ہوئی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔ملزمہ نے آشنا کے ساتھ مل کر واردات کا منصوبہ بنایا، جس کے بعد دو سالہ اذلان 23 جنوری کو رائیونڈ سے اغوا ہوا۔پولیس نے مشکوک بیانات پر مغوی کی ماں کا موبائل فون چیک کیا تو مسلسل رابطے قریبی رشتہ دار سے نکلے جس پر ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو اس نے بیٹے کے اغوا کے بعد قتل کا انکشاف کردیا۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش کوٹ رادھا کشن سے برآمد کی۔گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اسلام، نوکرانی ثنا...
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے 200 بڑے نادہندگان اور بجلی چوروں کی فہرستیں تیار کرلیں۔لیسکو حکام کے مطابق نادہندگان صارفین پرایک کروڑ روپے سےزائد کے بل ہیں، بجلی چوری والےعلاقوں میں دور دراز کےسرحدی اور دیگر علاقے بھی شامل ہیں۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ چوری میں قصور،مریدکے، اوکاڑہ، پھول نگر، پتوکی، نارنگ اور دیپالپور سرفہرست ہیں، بجلی چوروں کو مقامی بااثرشخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے۔حکام کے مطابق دیہی علاقوں میں لائن لاسز 20 سے 45 فیصد پائے گئے ہیں، بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز اور شفاف کارروائی کی جائےگی۔ خضدار میں قومی شاہراہ پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی
    ڈچ میوزیم سے سونے کے چار قدیم نوادرات راتوں رات چوری کر لیے گئے، ملزمان نے واردات کے دوران دھماکے کیلئے بارودی مواد بھی استعمال کیا۔ چوروں نے نیدرلینڈز کے شہر ایسن کے ڈرینٹس میوزیم میں چوری کے لیے دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا۔ یہ میوزیم سونے اور چاندی سے بنے انمول رومانیہ کے زیورات کی نمائش کی میزبانی کر رہا تھا۔ چور تین ڈیشین سرپل بریسلیٹس اور نمائش کا مرکزی ٹکڑا، کوٹوفینسٹی کا حیرت انگیز طور پر سجا ہوا ہیلمٹ، لے کر فرار ہو گئے۔ یہ ہیلمٹ تقریباً 2500 سال پہلے تیار کیا گیا تھا۔ رومانیہ کی وزارت ثقافت نے اعلان کیا ہے کہ چوری شدہ اشیاء کی بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ یہ نوادرات...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خیبر پختون خوا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق صوبائی صدارت میں تبدیلی کے بعد تنظیمی سطح پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری کی بھی تبدیلی کا امکان ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف خان اور ارباب شیر علی کو بھی اہم ذمہ داریاں ملیں گی۔ عمران خان نے علی امین گنڈاپور سے صدر پی ٹی آئی کے پی کا عہدہ واپس لے لیاعلی امین گنڈاپور سے صدر پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ تحریک انصاف کی ضلعی تنظیموں میں بھی تبدیلیاں کی...
    (ویب ڈیسک)بھارتی شہر ممبئی میں واقع وانکھیڈے اسٹیڈیم کا نام ریکارڈ بُک میں شامل ہوگیا۔ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے سب سے زیادہ گیندوں کے ذریعہ طویل جملہ لکھنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا۔ بھارت کے ایک اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق وانکھیڈے اسٹیڈیم کی 50 سالہ تقریبات جاری ہیں اوریہ ریکارڈ بھی اسی کا حصہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی1974 میں وانکھیڈے میں ہونے والے رنجی ٹرافی میچ میں سنچری بنانے والے ایکناتھ سولکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیاگیاہے۔ ا س موقع پر گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے سوپنل نے بتایا کہ ’’ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ہم سے کہا تھا کہ...
    کراچی(نیوز ڈیسک) پاک بحریہ 7 سے 11 فروری 2025 تک نویں بین الاقوامی امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کرے گی۔ یہ عالمی مشق 60 سے زائد ممالک کی شرکت کے ساتھ منعقد کی جائے گی، جس میں بحری جہاز، ہوائی جہاز، اسپیشل سروسز گروپس، اور عسکری وفود شامل ہوں گے۔ تقریباً 4,000 افراد اس مشق میں حصہ لیں گے، جسے خطے کی نمایاں ترین فوجی سرگرمی قرار دیا جا رہا ہے۔ امن مشق 2025 کی خاص بات پہلا انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ ہوگا، جس میں نیول چیفس، کوسٹ گارڈز کے سربراہان، اور دنیا بھر کی سینئر عسکری قیادت علاقائی سلامتی اور سمندری خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کرے گی۔ اس ڈائیلاگ میں 120...
    قومی ائیر لائن کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 2  پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 17 پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔فلائٹ شیڈیول کے مطابق کراچی لاہور کی پروازیں پی کے 302 اور 307 منسوخ ہو گئیں جبکہ کراچی اسلام آباد کی 6 پروازوں میں ایک سے دو گھنٹے تاخیر کردی گئی۔ اسی طرح کراچی لاہور کی قومی ائیر کی پرواز پی کے 304 میں ایک گھنٹے کی تاخیر کی گئی۔اسلام آباد اور پشاور سے مسقط کی پروازوں پی کے 287، 286 اور 285 میں بھی تاخیر ہوئی جبکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے کوئٹہ کی پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ اس کے علاوہ ملتان سے مسقط کی پروازوں کی روانگی میں غیر یقینی صورتحال ہے۔لاہور...
    پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار معمر رانا ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ تاہم، اس بار کسی فلم یا ڈرامے کی وجہ سے نہیں، بلکہ ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس نے مداحوں میں تشویش دوڑا دی ہے۔ لالی ووڈ اداکار معمر رانا اپنی نئی فلم ’’باپ‘‘ کے ساتھ فلمی دنیا میں واپسی کےلیے تیار ہیں۔ نوے کی دہائی سے شوبز انڈسٹری کا حصہ رہنے والے معمر رانا نے لاتعداد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ فلم انڈسٹری کے زوال کے باوجود، انہوں نے ٹیلی ویژن کا رخ نہیں کیا اور فلموں سے وابستہ رہے۔ ان کی فلم ’’باپ‘‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔ گزشتہ دنوں فلم کے پریمیئر شو...
    چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری کا کہنا ہے کہ کُرم میں امن صرف دستخط سے نہیں بلکہ معاہدے پر عمل کرنے سے آئے گا۔کُرم میں قیامِ امن کے لیے کوہاٹ میں جرگہ ہوا جس میں لوئر کرم کمیٹی اور گرینڈ جرگے کے اراکین نے شرکت کی۔اس موقع پر جرگے سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے کہا کہ امن صرف دستخط کرنے سے نہیں بلکہ معاہدے پر عمل درآمد کرنے سے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ 14 نکاتی معاہدے کی تمام شقوں پر آپ کے تعاون سے عمل ہوگا، معاہدے پر آگے بڑھنے کی بات کریں، پیچھے نہ دیکھیں، نقصانات کی تفصیلات بھیج دیں، ازالہ کیا جائے گا۔دوسری جانب سرکاری ذرائع کے مطابق کُرم میں...
    معروف اداکارہ جگن کاظم نے نجی ٹی وی کے نائٹ شو میں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے حیرت انگیز انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے محبت کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے سابق شوہر سے بے پناہ محبت تھی لیکن تشدد کو برداشت نہیں کر سکیں اور علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ اداکارہ نے محبت کو یک طرفہ جذبات سے تعبیر کرتے ہوئے ماں اور بچے کے رشتے کی مثال دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماں کی اپنے بچے کے لیے محبت یک طرفہ ہوتی ہے۔ بچے کی پیدائش سے ہی ماں اپنی اولاد سے محبت کرتی ہے، چاہے اولاد نافرمان ہی کیوں نہ ہو، ماں اپنی محبت کرنا نہیں چھوڑتی۔ جگن کاظم نے...
    ترجمان نے بھارتی حکمرانوں کے دوہرے معیار کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بھارتی قیادت سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے بلند و بانگ دعوے کرتی ہے تو دوسری طرف کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے بھی محروم کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی سمیت حریت پسند تنظیموں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے والے بھارت کے پاس اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں علاقے پر بھارتی قبضے اور کشمیریوں کے سیاسی اور انسانی حقوق کی...
    امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے عالم وباء کورونا وائرس کی ابتداء سے متعلق اپنا مؤقف تبدیل کر لیا۔ امریکی سی آئی اے نے کورونا کی ابتداء سے متعلق اپنا مؤقف بدلتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ امکان یہ ہے کورونا چین کی لیبارٹری سے لیک ہوا۔ سی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ وائرس جانور سے منتقل ہوا یا تحقیقی مرکز سے؟ دونوں پہلوؤں پر کام جاری ہے۔ ایف بی آئی اور امریکی محکمۂ توانائی بھی کورونا وائس کے لیب سے اخراج کے نظریے کے حامی ہیں جبکہ باقی ایجنسیوں کی اکثریت جانوروں سے وائرس منتقلی کو کورونا وباء کی وجہ سمجھتی ہے۔ واضح رہے کہ سب سے پہلے کورونا کے کیسز چین...
    امریکا کے سابق ٹی وی میزبان پیٹ ہیگسیتھ (Pete Hegseth) نے امریکی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھال لیا، نامزدگی کی توثیق کے لیے نائب صدر جے ڈی وینس کو فیصلہ کُن ووٹ ڈالنا پڑا۔ تین ری پبلکن سینیٹرز لیزا مرکوووسکی، سوسن کولنز اور مچ مکونکل نے بھی اسکینڈلز کا شکار ہیگسیتھ کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ ہیگسیتھ امریکی ٹی وی کے جارحانہ میزبان تھے، انہوں نے انہی صلاحیتوں کو پنٹاگان میں لانے کا عہد کیا ہے۔ نامزدگی کے بعد 44 برس کے پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ امریکا کو اولیت دی جائے گی۔ دوسری جانب سینیٹ نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے لیے جنوبی ڈکوٹا کی گورنر کرسٹی نوئم کی توثیق کردی۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر پناہ گزین ویزا درخواستوں پر کام روک دیا گیا ہے جس کے باعث امریکا جانے کے لیے انتظار میں بیٹھے ہزاروں افغان شہریوں کے لیے امریکا جانے کا دروازہ بند ہوگیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی امیگریشن پالیسی کے نفاذ سے افغانستان میں امریکی مشن کی حمایت کرنے والے افغانوں پناہ گزینوں کی پروازیں بھی روک دی گئی ہیں، ان تمام افراد کو امریکا میں دوبارہ آباد ہونے کی منظوری دی گئی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق افغان جنگ میں طالبان جنگجوؤں کے خلاف فضائی حملوں کی منظوری میں مدد دینے والے افغان فضائیہ کے قانونی مشیر ناصر اب بھی افغانستان میں ہیں جہاں وہ طالبان حکومت سے چھپ کر زندگی گزارنے پر...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن بلوچستان کے مطابق پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوگیا جو کہ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کے 50 جنرل وارڈز میں 167 امیدوار مد مقابل ہیں، انتخابات کے حوالے سے انتخابی اور سکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 25 اضلاع میں مجموعی طور پر 60 پولنگ سٹیشن اور 138 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے جبکہ 50 جنرل وارڈز میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43 ہزار 784 ہے۔
    عراقچی کابل میں افغانستان پر حاکم طالبان کے اعلی رہنماؤں سے ملاقات اور مذاکرات کریں گے۔ مذاکرات کے دوران تہران اور کابل کے باہمی تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی افغانستان کے دورے پر کابل روانہ ہو گئے ہیں۔ مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہو گئے ہیں۔ کابل کے ایک روزہ دورے کے دوران ایرانی اقتصادی ماہرین کا وفد بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہے۔ عراقچی کابل میں افغانستان پر حاکم طالبان کے اعلی رہنماؤں سے ملاقات اور مذاکرات کریں گے۔ مذاکرات کے دوران تہران اور کابل کے باہمی تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مابین مذاکرات ڈیڈ لاک کے شکار ہونے کے پیش نظر پیپلزپارٹی نے نواز شریف سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری، نواز شریف سے رابطہ کریں گے اور ان کے ساتھ ساتھ بلاول بھٹو کی بھی نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے نواز شریف سے رابطہ کر رہی ہے اور انہیں وفاقی حکومت سے متعلق پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی نواز شریف سے مطالبات پورا کرنے کا مطالبہ کرے گی اور ان سے مذاکرات...
    اسلام آباد(طارق محمود سمیر) تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے ناراضگی کا عملاً اور کھل کر اظہار کردیا ہے اورانہیں تحریک انصاف کی صوبائی صدارت کے عہدے سے ہٹا کر پارٹی کے رہنما اور پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر کو نیا صوبائی صدر مقرر کردیا ہے ، جنید اکبر ،عاطف خان ، شکیل خان اور شہرام ترکئی کا شمار وزیراعلیٰ گنڈا پور کے مخالف گروپ میں ہوتا ہے اور چند ماہ قبل جب شکیل خان کو کرپشن کے مبینہ الزامات پر وزیراعلیٰ گنڈا پور نے صوبائی کابینہ سے برطرف کیا تھا تو جنید اکبر نے اس کی مخالفت کی جس پر وزیراعلیٰ ان سے ناراض ہوئے اور انہیں...
     (اقصیٰ شاہد) تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی نو پروازیں منسوخ ہوگئیں۔  تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئر  کی پروازای آر522،کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504 اور 502شامل ہیں۔  کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123، کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر بلوکی پروازپی اے 200،کراچی سے گلف ایئر کی پرواز جی ایف 753 اورکراچی سے بیجنگ جانے والی ایئر چائنہ کی پرواز سی اے 946 بھی منسوخ ہوگئیں۔ منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس"...
    میڈیا کو جاری بیان میں سید علی رضوی کا کہنا تھا کہ جی بی کے پرامن حالات دگرگوں کرنے کی ایک سازش شروع ہو چکی ہے، استور میں ہونے والا گستاخانہ واقعہ بھی اسی کا شاخسانہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ چند عناصر گلگت بلتستان کے پرامن حالات خراب کرنے پر ہوئے ہیں۔ میڈیا کو جاری بیان میں سید علی رضوی کا کہنا تھا کہ جی بی کے پرامن حالات دگرگوں کرنے کی ایک سازش شروع ہو چکی ہے، استور میں ہونے والا گستاخانہ واقعہ بھی اسی کا شاخسانہ ہے، اب جی بی کے لوگ سمجھ گئے ہیں کہ شرپسند اس طرح کے فسادیوں کو سامنے لا کر...
    حاشر وڑائچ: وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ منانے کے موقع پر خصوصی پیغام, کہا ہندوستان کی جمہوریت اور سیکولرازم دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے سب سے بڑا فراڈ ہے. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ہندوستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی ہے نہ ہی ان کے مذہبی مقامات محفوظ ہیں ، بھارتی جمہوریت کا راگ الاپنے کا مقصد جنگی جرائم کی پردہ داری ہے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز جمہوریت کے دعویدار ہندوستان نے گزشتہ 7 دہائیوں سے کشمیریوں کا جمہوری حق سلب کر رکھا ہے، بھارت بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث...
    وادی نیلم (نیوزڈیسک)آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا جسے پاک فوج کے تعاون سے بحال کیا جارہا ہے۔ ۔کیل سے تاوبٹ تک سڑک بحال ہوتے ہی موسمی حالات سے متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھیجی گئی ایمرجنسی ریسپانس میڈیکل ٹیم اور میڈیکل سے متعلق سامان کو متاثرہ علاقوں میں پہنچا دیا گیا۔ تین روز قبل آزاد کشمیر حکومت نے پاک فوج کے تعاون سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں برفباری اور سخت سردی سے متاثرہ علاقوں بھیجی تھی۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور محکمہ صحت عامہ نے میڈیکل ایکیوپمنٹ، الٹرا ساؤنڈ مشین، ڈلیوری ٹیبل، ڈلیوری کیٹس سمیت...
    لاہور (نیوزڈیسک) دو سالہ بچے کے اغوا اور قتل میں ماں ہی ملوث نکلی، پولیس نے ملزمہ اور اس کے آشنا سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرلیا، بچے کی جلی ہوئی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔ملزمہ نے آشنا کے ساتھ مل کر واردات کا منصوبہ بنایا، جس کے بعد دو سالہ اذلان 23 جنوری کو رائیونڈ سے اغوا ہوا۔ پولیس نے مشکوک بیانات پر مغوی کی ماں کا موبائل فون چیک کیا تو مسلسل رابطے قریبی رشتہ دار سے نکلے۔ جس پر ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو اس نے بیٹے کے اغوا کے بعد قتل کا انکشاف کردیا۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش کوٹ رادھا کشن سے برآمد کی۔ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اسلام،...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے وفد نے اقوام متحدہ کے ادارے یونائیٹڈ نیشن انڈسٹریل ڈ ویلپمنٹ آرگنائزیشن (یونیڈو) کے تحت جاری پائیدار پروگرام کے کاروباری ترقیاتی گرانٹس سے متعلق آگاہی سیشن میں صدر چیمبر سلیم میمن کی ہدایات پر سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان کی قیادت میں شرکت کی۔ اس سیشن کا انعقاد چیمبر اور یونائیٹڈ نیشن انڈسٹریل ڈیلوپمنٹ آرگنائزیشن (یونیڈو) کے کلسٹر ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایٹ، حفیظ جتوئی سے چیمبر سیکرٹر یٹ میںتفصیلی میٹنگ کے بعد کیا گیا۔ نیشنل پروگرام آفیسر یونیڈو اینڈ پائیدار بدر الاسلام نے پروگرام کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے 11 ہزار یورو سے لیکر 2 لاکھ...
    رائیونڈ سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے 2 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق رائیونڈ میں  2 سالہ بچے اذلان کو گزشتہ روز گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔ اذلان کی لاش کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاؤں سے برآمد ہوئی۔ اغواء کا مقدمہ بچے کے والد کے بیان پر درج ہے۔ بچے کے قتل کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ Tagsپاکستان
    وزیراطلاعات پنجاب عظمی نے کہا ہے کہ مریم نواز کی پالیسیوں کو فتنہ پارٹی نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت دو طرح کی سیاست ہورہی ہے۔ ایک کارکردگی اور دوسری نفرت کی سیاست۔ پنجاب کے باہر سے بھی لوگ مانتے ہیں کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے۔ پنجاب میں کسان کارڈ لوگوں کو مل رہا ہے۔ الیکٹرک بائیکس ، لیپ ٹاپ  اور دیگر پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہیں۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پالیسیوں کو فتنہ پارٹی نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ لوگوں کو فتنہ پارٹی نے گالم گلوچ پرلگایا...
    لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز شریف کی پنجاب میں کاشتکار دوست پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے۔ چیف منسٹر کسان کارڈ کے استعمال کی بدولت اور بہترین انتظامی کنٹرول سے صوبہ بھر میں یوریا کی فروخت میں 50 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ پنجاب میں کھاد کے استعمال کے حوالے سے ایک خصوصی جائزہ رپورٹ میں کھاد کے استعمال میں اضافہ کی تصدیق کی گئی۔ جائزہ رپورٹ میں بتایاگیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈمیں کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ جائزہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 991 ہزار ٹن یوریا کی فروخت 57.9 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ یوریا کی فروخت...
    اسلام آباد+ ڈی آئی خان (خصوصی رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔ ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ تحریک انصاف نے درخواست سمیرکھوسہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی۔ تحریک انصاف نے درخواست پر فیصلے تک قائم جوڈیشل کمشن کو ججز تعیناتی سے روکنے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کر سکتی۔ عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے۔ دائر درخواست میں کہا گیا کہ عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی۔ آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے۔ تحریک انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم...
    حیدرآبادـ: اقوام متحدہ کے ادارے یونائیٹڈ نیشن انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنا ئزیشن کے تحت سیمینار سے احمد ادریس چوہان ،شان سہگل و دیگر خطاب کر رہے ہیں
    کوئٹہ (آن لائن) الیکشن کمیشن آف 26 جنوری 2025ء کو بلوچستان میں منعقد ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر(ای ایم سی سی)قائم کر دیا ہے۔اس سینٹر میں عوام الناس کو ان انتخابات کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔شکایات کے بروقت اَزالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سینٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کے حوالے سے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹرز قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد کے علاوہ...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر ) حیدرآباد کے گنجان علاقے پریٹ آباد یونین کونسل نمبر7 کے وائس چیئرمین فیض الحسن پر شرپسندوں کی جانب سے اچانک قاتلانہ حملہ کیا گیا، لیکن قاتلانہ حملے میں وائس چیئرمین فیض الحسن بال بال بچ گئے، جبکہ ان کے قریبی ساتھی ریحان اَنصاری شدید زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ اچانک کیا گیا، جس کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ حملے کے فوری بعد مقامی افراد نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں ریحان اَنصاری کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق ریحان انصاری کو گہرے زخم آئے ہیں اور انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔واقعے کی اِطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ...
    اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت کی اتحادی پیپلز پارٹی کے تاحال تحفظات برقرار ہیں اور پیپلزپارٹی نے اب براہ راست میاں نواز شریف سے اپنے تحفظات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق آنے والے ہفتے بلاول زرداری لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے۔ پیپلز پارٹی قیادت کی وزیراعظم سے ملاقات کے باوجود پی پی قیادت کے تحفظات تاحال برقرار ہیں۔پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں سیاسی خصوصاً پنجاب کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات سمیت دیگر مذاکراتی ادوار کے بارے میںکمیٹی کو آگاہ کیا گیا، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے کینال معاملے پر مسلسل نظر انداز کرنے پر بھی شدید تحفظات کیا جبکہ مسلسل مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کی گئی 3 کاروائیوں میں 30 خارجی دہشت گرد ہلاک جبکہ 8 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ضلع لکی مروت میں آپریشن کیا جس میں 18 دہشتگردوں کی ہلاکت ہوئی جبکہ 6 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسی طرز کا دوسرا آپریشن پختونخوا کے ضلع کرک میں کیا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی دہشت گرد ماردیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے:شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 خوارج ہلاک کردیے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر کے علاقے باغ میں ایک...
    ویب ڈیسک:  پاکستانی لڑکی کی محبت میں سرحد پار کرنے والے بادل بابو نامی بھارتی نوجوان نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم اسے قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔  عدالت میں پیشی کے دوران پاکستانی لڑکی سے ملنے پاکستان آنے والے نوجوان نے اترپردیش ضلع علی گڑھ میں اپنے گھر والوں سے ویڈیو کال پر بات کی۔  بادل نے وکیل کے ذریعے بات چیت میں والدین کو تسلی دی اور اس نے گھر والوں سے کہا" کہ آپ سب میری فکر نہ کریں میں ثنا کے بغیر نہیں رہ سکتا، اس لیے میں اسلام قبول کر رہا ہوں، اب میں پاکستان میں ہی رہوں گااور بھارت واپس آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا"۔ منہاج یونیورسٹی لاہور...
    میں: تم آج پھر کسی خطرناک موڈ میں لگ رہے ہو؟ وہ : نہیں ایسی تو کوئی بات نہیں،بس آج اس چوکیداری نظام پر گفتگو کرلیتے ہیں جو دنیا میں صدیوں سے رائج ہے۔ میں: تو پھر کیوں نہ پہلے یہ کھوج لگائی جائے کہ اس چوکیداری نظام کا آغاز کب ہوا اوروہ کون تھا جسے دنیا میں سب سے پہلے اپنی جان بچانے اور جائیداد وگھر وغیرہ کی حفاظت کے لیے کسی محافظ کی ضرورت پیش آئی ہو؟ وہ : میرے خیال سے اس اولین فرد کو تاریخ کے گم شدہ اوراق میں تلاش کرنا مشکل کام ہے لیکن فطری طور پہلی بار یہ ضرورت خوں خوار جانوروں اوروحشی درندوں سے انسانوںاور ان کی بستیوں کو محفوظ رکھنے کے...
    وزیر حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ مودی سرکار نے کشمیری عوام کی مرضی اور منشا کے خلاف کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کا مذاق اڑایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سردار ضیا القمر نے کہا ہے کہ ہندوستان ڈیڑھ کروڑ انسانوں کے بنیادی اور پیدائشی حق کو تسلیم کیے بغیر یوم جمہوریہ منانے کا جواز کھو چکا ہے، ہندوستان کے فاشسٹ حکمرانوں نے نہ صرف کشمیری عوام کے ساتھ کیے گئے حق خودارادیت کے وعدے کو پامال کیا بلکہ عالمی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی بھی کھلی خلاف ورزی کی۔ وزیر حکومت سردار ضیا القمر نے...
    حیدرآباد: لطیف آباد میں پھیلا ہوا کچرا حکومتی نا اہلی کا منظر اور عوام کے لیے مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی  اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت کے دوران ملک کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا، وزیراعظم شہباز شریف کی متحرک قیادت میں ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے ،اڑان پاکستان پروگرام کے تحت پاکستان میں خوشحالی اور ترقی کا دور دوبارہ شروع ہو گیا ہے اور مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کو دنیا کی عظیم مملکت بنانے کیلئے پر عزم ہے،مستحق طلبا کیلئے سکالرشپ پروگرام سکیم کے اجرا پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مشکور ہوں،اس پروگرام میں اقلیتی بچوں کا قابل قدر حصہ ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار کرسچین  کمیونٹی میں امدادی چیک تقسیم کرنے کیلئے منعقدہ تقریب...
    قاضی احمد (نمائندہ جسارت) گائوں دوست محمد راھو میں رشتے کے تنازع پر راھو برادری کے 2 گروہوں میں تصادم، گولیاں لگنے سے 2 نوجوان جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق رشتے کے تنازع پر ملزم منصور راھو نے فائرنگ کرکے پہلے زمان راھو کو قتل کیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا، تاحال کوئی مقدمہ درج نہ ہو سکا۔
    میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی خصوصی ہدایت پر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز، ڈی ایس پی گھوٹکی رانا نصراللہ نے ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن گل محمد مہر کے ہمراہ تھانہ اے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خفیہ ذرائع کے ذریعے اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ ڈکیت بخت سندرانی اپنے گینگ کے ہمراہ ایک جگہ پر موجود ہے، اطلاع ملتے ہی ہم نشاندہی والی جگہ پہنچے تو ڈکیت/ ملزمان نے ہم پر فائرنگ شروع کر دی، ہم نے بھی اپنے بچاؤ میں جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں ڈکیت/ ملزم عمران علی ولد شاہ میر واسو کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم اپنے...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے ریلوے پھاٹک بدین چالی سے گجراتی پاڑے تک نئی سڑک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین سچل سرمست ٹاؤن عبدالجبار جتوئی، سابق چیئرمی ٹائون کمیٹی ہوسڑی مرتضیٰ شورو، چیئرمین خانزادہ خان، وائس چیئرمین شاہد بھٹی، عاصم بھٹی، حنیف پنہور، علی نواز پنہور اور دیگر بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالجبار خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی سہولیات کے لیے ہر طرح کے اقدامات کررہی ہے، سڑکوں کی تعمیر صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، موجودہ صوبائی حکومت نے پورے سندھ میں سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے، سائٹ ایریا جو ماضی میں مکمل طور...