حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے یکطرفہ طور پر اچانک مذاکرات ختم کیے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکرات ختم کرنا کمیٹی ہی نہیں خود پی ٹی آئی کےلیے حیران کن تھا۔ اڈیالہ جیل سے بیرسٹر گوہر نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ مذاکرات کی گنجائش ختم ہوگئی، صاحبزادہ حامد رضا نے مذاکرات پر ’ایبسولیٹلی ناٹ‘ کے الفاظ استعمال کیے۔

7 دن پورے مذاکراتی عمل باضابطہ طور پر ختم ہوچکا، بیرسٹر گوہر

اب بھی حکومت سنجیدہ ہے تو ایک بھی مثبت قدم اٹھائے، بانی سے بات کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان نے مزید کہا کہ 28 جنوری سے پہلے کوئی جواب نہیں دے سکتے، طے شدہ اعلامیے کے مطابق 7 دن سے قبل نہ کوئی جواب دیں گے نہ کمیشن پر اعلان کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے یک طرفہ طور پر اچانک مذاکرات ختم کیے، انہوں نے کمیٹی کی ٹی او آر کا تماشہ بنادیا، ہم تماشہ بننے کو تیار نہیں، 28 تاریخ کو اجلاس کےلیے تیار بیٹھے ہیں۔

عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ کمیشن کا جواب مذاکراتی نشست میں دینا ہے، وہیں دیں گے، ہم دھمکی کا یا بائیکاٹ کا ایسے جواب نہیں دیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مذاکرات ختم عرفان صدیقی پی ٹی ا ئی دیں گے کہا کہ

پڑھیں:

بانی نے 28 جنوری سے قبل کمیٹی سے ملاقات کی شرط رکھ دی: یہ جماعت مذاکرات کیلئے بنی ہی نہیں، عرفان صدیقی

اسلام آباد +راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ)   بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے چوتھے دور سے قبل پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملنے کی شرط رکھ دی۔  ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی سے متعلق حتمی مؤقف ملاقات کے بعد دیں گے۔ ۔۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی سمجھتے ہیں کہ ہم حق پر کھڑے ہیں۔ 28 جنوری کی مذاکراتی نشست میں نہیں بیٹھیں گے تاہم اس روز بانی سے کمیٹی کی ملاقات کرائی گئی تو پھر دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کے معاملے سے میرا براہ راست کوئی تعلق نہیں پارٹی کی سطح پر ہوگا سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج بانی سے تفصیلی بات ہوئی ہے   بانی نے کہا ہے کہ 28 جنوری کو حکومت  مزاکراتی کمیٹی سے انکی ملاقات کرائی جائے،  ہمارے پاس شہداء  ہیں زخمی ہیں۔ مشعال یوسفزئی بشریٰ بی بی کی ترجمان ہیں۔پارٹی کے الگ سے اپنے عہدے ہیں، بشری بی بی کو کوآرڈینیشن کی ضرورت ہے، پارٹی کا کام صرف پارٹی کے عہدیدار کرینگے ۔ہمارے پاس سیاسی جمہوری آپشنز موجود ہیں ۔۔اس موقع پر سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ حکومت اگر کمیشن بنا دے تو ہمیں مزاکرات کو آگے بڑھانے میں کوئی اعتراض نہیں حکومت نہیں چاہتی سچ عوام کے سامنے آئے۔ افسوس کہ اس وقت بھی پارلیمنٹ لولی لنگڑی، سینٹ نا مکمل ہے تو استحکام کیسے آئے گا  اگر حکومت مخلص ہے اور کچھ چھپانا نہیں چاہتی تو ان کے پاس اچھا چانس ہے کمیشن نہیں بنتا تو مطلب دال میں کچھ کالا ہے ۔  سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاس اکرم نے کہا کہ یہ طے ہو چکا کہ حکومت کیساتھ نہیں بیٹھنا ، حکومت کے منفقانہ  رویے کی وجہ سے مذاکرات حتم ہوئے اگر موقع دینا ہے تو بانی دینگے۔ ؎  پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ  میٹنگ میٹنگ نہیں کھیلیں گے واضح اقدامات چاہتے ہیں،ہم نے جوڈیشل کمیشن کے مطالبے میں کہیں نہیں کہا ہمارے نامزد ججز لگائیں،اور نہ ہی ہم نے   کہا کہ کسی ایگزیکٹیو آرڈر یا کسی اور طریقے سے لوگوں کو رہا کریں۔  علاوہ ازیں  نجی ٹی وی چینل سے گفتگر کرتے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ٹیم سات دن کو متواترسات روز تصور کر رہی تھی جبکہ ہم نے کہا کہ یہ سات ورکنگ ڈیز ہونگے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں بھی اس چیز کو شامل کیا گیا تھا کہ یہ سات ورکنگ ڈیز ہونگے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ آج پی ٹی آئی سات دن کی عجیب و غریب تشریح کر رہی ہے۔ گزشتہ تین چار ایام میں دو دو، تین تین گھنٹے سے طویل تین چار اجلاس کر چکے ہیں۔ ہماری کمیٹی وزیراعظم سے مل چکی ہے۔ وکلاء سے مشاورت کی جا رہی ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ  28 جنوری کو اگر پی ٹی آئی کے ارکان نہیں بھی آئے تو ہم اجلاس میں اس حوالے سے غور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں شاید سپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے رابطہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی یہ نہیں چاہتی کہ کوئی ایسا تاثر سامنے آئے کہ ہماری طرف سے مذاکرات ختم ہوئے ہیں۔شاید یہ جماعت مذاکرات کے لئے بنی ہی نہیں ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ شاید پی ٹی آئی کے نصاب اور حکمت عملی میں افہام و تفہیم، مکالمہ، گفتگو وغیرہ موجود ہی نہیں ہے بلکہ ان کے ہاں 9 مئی یا فائنل کال اور اس طرح کی چیزیں ہیں۔ پی ٹی آئی کی ڈی چوک کی ذہنیت مذاکرات میں فٹ نہیں ہو سکی۔ مذاکراتی عمل کو مینڈیٹ تک محدود رکھنا چاہئے اور دیگر عوامل کو اس میں شامل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈرز کی عدم تعمیل کو جواز بنا کر مذاکرات کو ختم کرنا دانشمندی نہیں۔ لیکن پی ٹی آئی نے جو رویہ اختیار کر لیا ہے تو یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم ان کے پیچھے پیچھے جائیں اور کہیں کہ لوٹ آؤ مذاکرات کرو۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے اپنا فیصلہ کر لیا ہے تو اپنا راستہ اختیار کریں۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمشن بنانا کوئی آسان کام نہیں، جوڈیشل کمشن بنانے سے متعلق ٹی او آرز بھی بنائے جاتے ہیں۔ انٹرویو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ٹی او آرز کیلئے بیٹھ کر ہی بات کی جاتی ہے۔ جوڈیشل کمشن کا سربراہ کون ہوگا، ٹی او آرز کیا ہونگے اس پر بات ہوتی ہے، بتایا گیا تھا کہ اتحادیوں کے ساتھ بات چیت کر کے جواب دیں گے۔ حزب اختلاف اور اقتدار کے درمیان ڈائیلاگ نہ ہوں تو ایوان نہیں چل سکتا۔ پی ٹی آئی کے بعض ٹی اوآرز پر ہمیں قطعا اتفاق نہیں ان پر کمشن نہیں بن سکتا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے لوگ کل میٹنگ میں نہیں آئے تو اسپیکر کمیٹی تحلیل کر دیں گے، عرفان صدیقی
  • پی ٹی آئی نے یکطرفہ طور پر مذاکرات ختم کیے‘سینیٹر عرفان صدیقی
  • سات دن سے قبل نہ کوئی جواب دیں گے نہ کمیشن پر اعلان کرینگے، عرفان صدیقی
  • حکومت کمیشن کا اعلان کرے پھر دیکھیں گے، بیرسٹر گوہر کا عرفان صدیقی کی پیشکش پر جواب
  • اگر 28 جنوری کی نشست کیلئے تیار ہوں تو عمران سے ملاقات کرا دیں گے، عرفان صدیقی کی پی ٹی آئی کو پیشکش
  • ہم نے کبھی نہیں کہا جوڈیشل کمیشن نہیں بنائیں گے، پی ٹی آئی کے ذہن میں کوئی منصوبہ ہے، عرفان صدیقی
  • بانی نے 28 جنوری سے قبل کمیٹی سے ملاقات کی شرط رکھ دی: یہ جماعت مذاکرات کیلئے بنی ہی نہیں، عرفان صدیقی
  • اگر 28 جنوری کی نشست کیلئے تیار ہوں تو عمران سے ملاقات کرا دیں گے، عرفان صدیقی کی پی ٹی آئی کو پیشکش
  • ڈی چوک ذہنیت والی پارٹی مذاکرات کیلئے بنی ہی نہیں، عرفان صدیقی