اسلام آباد:

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بیرسٹر سیف اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے ملاقات کی۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے سراج الحق کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب  سے امن کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا۔

اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کیلئے ہم ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں، صوبے میں امن کیلئے ایک ہزار جرگے کرنا پڑیں تو کریں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے تعلقات میں خرابی کا سب سے زیادہ نقصان صوبہ خیبر پختونخوا کو ہوگا، صوبے میں امن قائم کرنا وفاقی و صوبائی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی ذمہ داری ہے۔

جماعت اسلامی کے سابق امیر نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور لاشوں پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، گزشتہ  عرصے میں بدامنی کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ خیبر پختونخوا کا ہوا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا سراج الحق

پڑھیں:

خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کیا کہا؟

مردان:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی سے متعلق وضاحت کردی تاہم کہا کہ جنیداکبر کو صوبائی صدر بنانے کے لیے بانی چیئرمین عمران خان کو نام پیش کیا۔

مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی صدارت کے لیے بانی چیئرمین نے رائے مانگی تو میں نے جنید اکبر کا نام پیش کیا کیونکہ وہ پارٹی کے پرانے اور تگڑے کارکن ہیں۔

ایک سوال پر ان کا کہان تھا کہ پارٹی میں تبدیلی اب صوبائی صدر کی صوابدید ہے وہ جسے چاہیں اور جہاں چاہیں ذمہ داریاں تفویض کرسکتے ہیں۔

عاطف خان نے کہا کہ عمران خان نے ملاقات کے دوران یہ ذمہ داری حوالے کی ہے کہ جن صوبائی وزرا کے خلاف کرپشن کے الزامات ہیں اس کی تصدیق کرائی جائے اور اگر الزامات درست ثابت ہوئے تو بدعنوان وزرا کو وزارت سے فارغ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • امن و امان کیلئے پولیس اور لیویز پر فنڈ خرچ کئے جائیں، اختر لانگو
  • خیبر پختونخوا، وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کیا کہا؟
  • پختونخوا میں امن کیلیے ہرطرح کاتعاون کریں گے‘ سراج الحق
  • خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کیا کہا؟
  • سراج الحق سے بیرسٹر سیف کی ملاقات، خیبر پختونخوا میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی دعوت
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی کوئی بات نہیں ہوئی،عاطف خان
  • پاک، افغان تعلقات کی خرابی کا سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا کو ہوگا، سراج الحق
  • پی ٹی آئی نےآل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی 
  • پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں