رسیدیں مانگنے والے اب رسیدیں دکھانے سے بھاگ رہے ہیں،احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
رسیدیں مانگنے والے اب رسیدیں دکھانے سے بھاگ رہے ہیں،احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ رسیدیں مانگنے والے اب رسیدیں دکھانے سے بھاگ رہے ہیں،آرٹی ایس بٹھا کراناڑی کے حوالے حکومت کی گئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کے 64ارب روپے پر ڈاکہ ڈالا،پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں وہ اپنے دور میں شروع کیے گئے منصوبے عوام کو بتائیں،پاکستان کیخلاف پی ٹی آئی نے امریکا اور برطانیہ میں مظاہرے کیے۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک سے اندھیروں کو ختم کیا،نوازشریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا،چین کی مدد سے 25ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے سی پیک شروع کیا۔نوازشریف کے اقدام سے بیرون ملک سے سرمایہ کار آئے،2017میں سازش کے تحت نوازشریف کو عہدے سے ہٹایا گیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
’مریم نواز ہمیں دیں، مراد علی شاہ آپ رکھ لیں‘، سندھ کے تاجروں کا احسن اقبال سے مطالبہ
سندھ کے تاجروں نے وفاقی وزیر اور ن لیگ کے سینیئر رہنما احسن اقبال سے انوکھا مطالبہ کردیا ہے۔
ایک ملاقات میں وفاقی وزیر گفتگو کررہے تھے کہ ایک تاجر نے ان کی بات کاٹتے ہوئے کہا، ’کچھ عرصے کے لیے مریم نواز ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔‘
تاجر کے اس مطالبے کی دوسرے حاضرین نے بھی تائید کی اور احسن اقبال بھی مسکرائے بنا نہیں رہ سکے تاہم انہوں نے اس مطالبے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیے:’ہیلی کاپٹر پر چل کر کیسے جاتے ہیں؟‘، ارشد ندیم سے مریم نواز کی ملاقات پر دلچسپ تبصرے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احسن اقبال تاجر سندھ مراد علی شاہ مریم نواز