وزیر حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ مودی سرکار نے کشمیری عوام کی مرضی اور منشا کے خلاف کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کا مذاق اڑایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سردار ضیا القمر نے کہا ہے کہ ہندوستان ڈیڑھ کروڑ انسانوں کے بنیادی اور پیدائشی حق کو تسلیم کیے بغیر یوم جمہوریہ منانے کا جواز کھو چکا ہے، ہندوستان کے فاشسٹ حکمرانوں نے نہ صرف کشمیری عوام کے ساتھ کیے گئے حق خودارادیت کے وعدے کو پامال کیا بلکہ عالمی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی بھی کھلی خلاف ورزی کی۔ وزیر حکومت سردار ضیا القمر نے زرائع ابلاغ کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ بڑی جمہوریت کے دعویدار مودی نے مذہبی انتہا پسندی اور پری پول ریگنگ کے زریعے الیکشن جیتا ہے، آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر نہ صرف کشمیری مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے بلکہ ہندوستان میں موجود اقلیتوں کا جینا بھی محال بنا رکھا ہے۔ کشمیری عوام کی مرضی اور منشا کے خلاف کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کا مذاق اڑایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاشسٹ مودی حکومت نے ثقافت، محبت اور امن کی علامت اجمیر شریف کے مزار کو بھی نہیں بخشا اور تاریخ کو جھٹلاتے ہوئے اپنی سرپرستی میں تمام مکاتب فکر کے لیے سانجھی محبت اور بھائی چارے کی مثال اجمیر شریف کے مزار کے خلاف کیس دائر کروا کر ہندوستان کے عوام کے دلوں کو زخمی کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارتی جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں اور ہندوستان کا اصلی چہرہ دنیا کو دیکھا کر اس بات کو عیاں کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کو رائے شماری کا حق دیے بغیر بھارت کا جمہوری ہونے کا دعوی اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں ہندوستان کے میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے منعقد کیے جانے والے undivided India event میں پاکستان کی شرکت مسلہ کشمیر پر گہرے اثرات مرتب کرے گی یہ وہی ڈیپارٹمنٹ ہے جس نے دو ہزار بیس میں ہندوستان کا نقشہ جاری کیا جس میں آزاد کشمیر کو بھی ہندوستان میں شامل دیکھایا گیا ہے۔ حکومت پاکستان کو سنجیدگی کے ساتھ کشمیر کی قیادت کو اعتماد میں لیکر کر اس پروگرام میں شرکت کا فیصلہ کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور شہداء کشمیر کی قربانیوں پر سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا، رائے شماری کشمیر کے عوام کا بنیادی اور تسلیم شدہ حق ہے جو مل کر ہی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے، بارشوں کے وقت پر نہ ہونے سے قدرتی سائیکل بری طرح متاثر ہو رہا ہے جس کے اثرات تمام شعبوں پر یکساں مرتب ہو رہے ہیں، آزاد کشمیر کے موجودہ ماحولیاتی تناظر میں دیکھا جائے تو اس بات کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ ترجیحات کو یکسر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اگر بہت سے فیصلے وقت پر نہ کیے گئے تو سرسبز کشمیر خشکی اور صحرا میں تبدیل ہو جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کشمیری عوام کشمیر کی کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ

فائل فوٹو

کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ پر ’’یوم سیاہ‘‘ منا رہے ہیں۔

آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال، قابض فوج نے وادی کی اہم سڑکوں اور شاہراہوں پر اضافی چیک پوسٹیں قائم کردیں، بڑی تعداد میں فورسز کے اہلکار تعینات کردیے گئے۔

یوم سیاہ پر آزاد کشمیر، پاکستان اور مختلف ممالک میں بھارت مخالف مظاہرے کیےجائیں گے، ریلیاں نکالی جائیں گی۔

اس دن کا مقصد عالمی برادری کو پیغام دینا ہے کہ کشمیری بھارت کے جبری قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ بھارت پر تجارتی و اقتصادی پابندیاں نافذ کرے‘ سیدمنظوراحمد شاہ
  • بھارتی یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ، اسلام آباد میں ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ
  • راولاکوٹ؛ بھارتی یوم جمہوریہ کیخلاف کشمیری عوام کی احتجاجی ریلی
  • بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں
  • بھارتی یوم جمہوریہ کیخلاف کشمیریوں کا یوم سیاہ، آل پارٹیز حریت کانفرنس کا احتجاج
  • وزیراعظم آزادکشمیر کا بھارت کے ’یوم جمہوریہ‘ پر خصوصی پیغام
  • بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ
  • پاک فوج کے شہداء کی قربانیاں ہمارا سرمایہ افتخار ہیں، چوہدری محمد رشید
  • کشمیری بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا کر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریں گے، مقررین