پرامن حالات خراب کرنے کی سازش ہو رہی ہے، سید علی رضوی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
میڈیا کو جاری بیان میں سید علی رضوی کا کہنا تھا کہ جی بی کے پرامن حالات دگرگوں کرنے کی ایک سازش شروع ہو چکی ہے، استور میں ہونے والا گستاخانہ واقعہ بھی اسی کا شاخسانہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ چند عناصر گلگت بلتستان کے پرامن حالات خراب کرنے پر ہوئے ہیں۔ میڈیا کو جاری بیان میں سید علی رضوی کا کہنا تھا کہ جی بی کے پرامن حالات دگرگوں کرنے کی ایک سازش شروع ہو چکی ہے، استور میں ہونے والا گستاخانہ واقعہ بھی اسی کا شاخسانہ ہے، اب جی بی کے لوگ سمجھ گئے ہیں کہ شرپسند اس طرح کے فسادیوں کو سامنے لا کر اپپنے ناپاک عزائم کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے فسادیوں کو فوری لگام دیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید علی رضوی پرامن حالات
پڑھیں:
برطانیہ میں مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی، 85 کتبے توڑ دیے گئے
لندن: برطانیہ کے علاقے ہرٹفورڈ شائر میں کار پینڈرز پارک کے قبرستان میں مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 85 قبروں کے کتبے توڑ دیے گئے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو اس واقعے سے متعلق معلومات ہوں تو فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔
برینٹ کونسل کے لیڈر محمد بٹ نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ایک اسلاموفوبیا پر مبنی نفرت انگیز جرم معلوم ہوتا ہے، اور مسلمانوں کی قبروں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام قبروں پر نئے کتبے دوبارہ نصب کیے جائیں گے۔