کراچی: مخصوص بلدیاتی نشستیں، خواجہ سراؤں کی 154 نشستوں پر صرف ایک فارم جمع
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
سندھ میں سیاسی جماعتوں کو مخصوص بلدیاتی نشستوں کےلیے امیدوار نہ مل سکے۔ کراچی سے خواجہ سراؤں کی 152 نشستوں کےلیے صرف ایک فارم جمع ہوا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق خواجہ سراؤں کی 151 نشستیں خالی رہ گئیں۔
ذرائع کے مطابق نشستیں ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی، ٹاؤن کمیٹی اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کےلیے تھیں۔
الیکشکن کمیشن کے ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں پر فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 24 جنوری تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کونسلز میں خواتین کی 9 نشستوں میں سے 5 خالی رہ گئیں، صرف 4 پر فارم جمع ہوئے۔ یونین کونسلز اور یونین کمیٹی میں 425 مخصوص نشستوں پر انتخابات ہونے تھے۔
ذرائع کے مطابق یونین کمیٹی میں 125 زائد نشستوں پر کسی امیدوار نے فارم جمع نہیں کروایا۔
ذرائع کے مطابق نوجوانوں کی 2 نشستں خالی رہ گئیں، 3 پر فارم جمع ہوئے۔ لیبر کی 2 نشستوں پر فارم جمع اور 2 نشستوں پر کوئی فارم جمع نہیں ہوا۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق 3 اقلیتی نشستوں پر فارم جمع ہوئے اور 2 خالی رہ گئیں۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق خصوصی افراد کی 10 نشستوں میں سے 4 پر فارم جمع اور 6 خالی رہ گئیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق خالی رہ گئیں پر فارم جمع نشستوں پر کمیشن کے
پڑھیں:
ریسکیو 1122کے زیر تعمیر دفتر پر دستی بم حملہ، 7 افراد زخمی
سٹی 42 : ٹانک میں ریسکیو 1122کے زیر تعمیر دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث کام کر نے والے 7افراد زخمی ہوئے ہیں, جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔