لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز شریف کی پنجاب میں کاشتکار دوست پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے۔ چیف منسٹر کسان کارڈ کے استعمال کی بدولت اور بہترین انتظامی کنٹرول سے صوبہ بھر میں یوریا کی فروخت میں 50 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ پنجاب میں کھاد کے استعمال کے حوالے سے ایک خصوصی جائزہ رپورٹ میں کھاد کے استعمال میں اضافہ کی تصدیق کی گئی۔ جائزہ رپورٹ میں بتایاگیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈمیں کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ جائزہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 991 ہزار ٹن یوریا کی فروخت 57.

9 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ یوریا کی فروخت میں اضافہ پنجاب حکومت کی کسان کارڈ کے ذریعے خریداری کی وجہ سے ہوا۔ یوریا کے علاوہ صوبہ بھر میں دیگر نامیاتی کھادوں کی فروخت میں بھی 42.9 فیصد اضافہ ہوا، اسی طرح پنجاب میں نائٹروجن 50.7، فاسفیٹ 9.3 اور پوٹاش 0.8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کھاد کے نرخ میں موجودہ سیزن میں پہلی مرتبہ واضح کمی کا رحجان رہا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیاکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گندم کی بوائی کی سیٹلائٹ کے ذریعے مانیٹرنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ محکمہ زراعت کے پیش کردہ اعدادوشمار کے مطابق ایک کروڑ 61 لاکھ گندم کی کاشت کے رقبے کی سیٹلائٹ کے ذریعے تصدیق کا عمل جاری ہے۔ سیٹلائٹ سے لئے جانے والے امیج کا گندم کی فصل پک کر تیار ہونے پر سیٹلائٹ امیج سے موازنہ کیا جائے گا۔ جائزہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کسان کارڈ حاصل کرنے والے چار لاکھ کاشتکار کسان کارڈ استعمال کرتے ہوئے کھاد، کیڑے مار ادویات سمیت اب تک 35 ارب روپے کی زرعی مداخل خرید چکے ہیں۔ اب تک پنجاب کے پانچ لاکھ 30 ہزار کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں ساڑھے سات لاکھ کاشت کاروں کو کسان کارڈ ملیں گے۔ کسان اور زراعت کی مدد کا یہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن سید حسن اصغر (گڈو شاہ) کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جائزہ رپورٹ فیصد اضافہ مریم نواز کسان کارڈ رپورٹ میں کی فروخت

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب کا انا طولیہ ڈپلومیسی فورم کی تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال

راؤدلشاد: وزیراعلیٰ مریم نواز کا انا طولیہ ڈپلومیسی فورم کی تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، ترکیہ کی خاتون اول آمینہ اردوان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا پرجوش خیر مقدم کیا۔
مریم نواز نے ترک خاتون اول آمینہ اردوان کے ہمراہ کلچرل سٹال کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف تعلیم کی انقلابی قوت کے عنوان سے خطاب کریں گی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کانوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
  • مریم نواز کی رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز
  • بین الاقوامی کانفرنس میں مریم نواز مرکز نگاہ بن گئیں، عالمی شخصیات کی ملاقات
  • غربت کا خاتمہ اولین ترجیح، آئی ٹی کے فروغ پر توجہ دی جارہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مغل پورہ میں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر نوٹس
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا انا طولیہ ڈپلومیسی فورم کی تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دورے پر ترکیہ پہنچ گئیں
  • ترکیہ؛ مریم نواز کی ڈپلومیسی فورم میں شرکت، پنجاب میں تعلیمی اقدامات اجاگر کریں گی
  • کاروبار فنانس، کارڈ سکیم کو آسان تر بنایا جائے: مریم نواز