بھارتی ساختہ موبائل فونزاورمصنوعات پاکستان کےحساس انفارمیشن انفراسٹریکچرمیں مداخلت کا باعث بن سکتے ہیں۔ فیک ویب سائٹس اورایپل طرزکے پورٹل تک رسائی کے ذریعے حساس ڈیٹاچرایاجاسکتاہے، اس سلسلے میں وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اورصوبائی چیف سیکرٹریزکومراسلہ ارسال کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی کےمطابق بھارتی مینوفیکچرنگ پروڈکٹس، ڈیوائسزکےذریعےمیلویئروائرس کی موجودگی کا خطرہ ہے، پروڈکٹس کی تیاری میں ہارڈویئریاسافٹ ویئرکےساتھ وائرس کی موجودگی کاخدشہ ہے، ممکنہ چھیڑچھاڑ، ملیوئیریاسپائی وئیروائرس کی موجودگی کاخطرہ ہوسکتا ہے۔
بھارتی مصنوعات ڈیٹاانٹرسیپشن کےذریعےٹارگٹ سائبرسرگرمیوں کا باعث بن سکتی ہیں، ہیکرزایپل کےمعاون ایجنٹس یا انڈیامیں سروس سینٹرزکاروپ دھارسکتے ہیں، پورٹلزاورویب سائٹس تک رسائی فیک ای میلزیامیسجزکےذریعےکی جا سکتی ہے، پروڈکٹس مینوفیکچرنگ کومتاثرکرکےپاکستانی صارفین کی نگرانی، ڈیٹا اکٹھا کرنےکاخدشہ ہے۔
وفاقی وزارتوں، ڈویژنزاورصوبائی چیف سیکرٹریز کوبھیجے گئےمراسلےمیں پاکستان میں ایپل کی مصنوعات کوتصدیق شدہ ری سیلرسےخریدنےکی سفارش کی گئی ہے۔ خریداری کےوقت ڈیوائسزکی سیل چیک کرنےکی بھی سفارش کی گئی ہے۔
مراسلےمیں آئی فون آپریٹنگ سسٹم کےذریعےایپل ڈیوائسز اپڈیٹڈرکھنے، کمیونکیشن کےلیےاینڈ ٹواینڈ انکرپٹڈ سروسز، مضبوط پاسورڈ کےاستعمال، اینٹی وائرس ایپلی کیشن کااستعمال کرنےاورایپل کےآفیشل چینلزسےاپڈیٹس لینےکی بھی سفارش کی سفارش کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سفارش کی

پڑھیں:

راکھی جی جلدی سے آجائو، میں آپ کا ایئر پورٹ انتظارکر رہی ہوں، ہانیہ عامر

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت جی جلدی آ جائو میں آپ کو ایئرپورٹ لینے آ رہی ہوں۔اداکارہ ہانیہ عامر نے وٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ و رقاصہ کی درخواست قبول کرلی۔

انہوں نے کہا کہ انسٹا اسٹوری پر مختصرویڈیو میں پاکستانی اداکارہ نے کہا ہے کہ پہلے زندگی کافی افسردہ تھی اور پھرزندگی میں راکھی جی آ گئیں۔یاد رہے کہ راکھی ساونت نے بھارتی وزیرِاعظم مودی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارت میں ٹک ٹاک پر عائد پابندی نہ ہٹائی گئی تو میں پاکستان چلی جاں گی اور وہاں کسی پاکستانی سے شادی کرلوں گی۔

درِفشاں سلیم نے فیشن گیم کا لیول پھر سے ہائی کردیا

متعلقہ مضامین

  • میڈان پاکستان نمائش سےنئےکاروباری وتجارتی دورکا آغازہوگا، خالد مجید
  • بھارتی ساختہ آئی فونز، متعلقہ آلات پاکستانی صارفین کیلئے رسک قرار، ایڈوائزری جاری
  • پاکستانی لڑکی کی محبت میں سرحد پار کرنیوالے بھارتی نوجوان کا بڑااعلان
  • ٹرمپ نے بھارتی نژاد مزید 3 امریکیوں کو معاون خصوصی مقرر کردیا،قومی سلامتی، صدارتی عملے سے متعلقہ معاملات کے حوالے سے تقرر
  • راکھی جی جلدی سے آجائو، میں آپ کا ایئر پورٹ انتظارکر رہی ہوں، ہانیہ عامر
  • ایک اور پاکستانی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو لیک،صارفین کو چونکا دیا
  • بھارتی ساختہ موبائل ، ڈیوائسز سائبرسیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار، کابینہ ڈویژن کا مراسلہ
  • بھارتی ساختہ موبائل اور ڈیوائسز پاکستان کی سائبرسیکیورٹی کیلیے خطرہ قرار، کابینہ ڈویژن کا مراسلہ
  • بھارتی ساختہ موبائل فونز اور ڈیوائسز پاکستان کی سائبرسیکیورٹی کیلیے خطرہ قرار،کابینہ ڈویژن کا مراسلہ