بھارت کے پاس یوم جمہوریہ منانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے، ڈی ایف پی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
ترجمان نے بھارتی حکمرانوں کے دوہرے معیار کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بھارتی قیادت سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے بلند و بانگ دعوے کرتی ہے تو دوسری طرف کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے بھی محروم کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی سمیت حریت پسند تنظیموں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے والے بھارت کے پاس اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں علاقے پر بھارتی قبضے اور کشمیریوں کے سیاسی اور انسانی حقوق کی بے دریغ پامالیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک جو قتل و غارت اور ظلم و بربریت میں ملوث ہے اور جس نے کئی دہائیوں سے کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، اسے یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارت ایک غاصب ملک ہے جس نے کشمیریوں کی امنگوں اور ان کے جمہوری حقوق کو اپنے پائوں تلے روندنے کے ساتھ ساتھ انہیں گزشتہ 77 سال سے غیر قانونی فوجی قبضے میں رکھا ہوا ہے۔
ترجمان نے بھارتی حکمرانوں کے دوہرے معیار کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بھارتی قیادت سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے بلند و بانگ دعوے کرتی ہے تو دوسری طرف کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے بھی محروم کر رکھا ہے۔ انہوں نے سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھارتی فوج کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور مسافروں کی چیکنگ پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو ایک جائز تحریک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری جنہوں نے گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں، اس وقت تک ہر محاذ پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک کہ وہ بھارتی قبضے سے آزادی کا اپنا اہم مقصد حاصل نہیں کر لیتے۔
دریں اثناء تحریک وحدت اسلامی کے چیئرمین فیاض حسین جعفری اور پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سید سبط شبیر قمی نے سرینگر سے جاری اپنے بیانات میں کہا ہے کہ بھارت کوئی جمہوری ملک نہیں بلکہ ایک جارح اور غاصب ہے جس نے گزشتہ سات دہائیوں سے جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا نام نہاد جمہوری ملک بھارت فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے اور مقبوضہ علاقے میں جمہوری اقدار اور اصولوں کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کشمیریوں کو ہوئے کہا کہ انہوں نے رکھا ہے
پڑھیں:
عالمی اتحاد، جامع ترقی ‘اخلاقی کثیرالجہتی کیلئے نا گز یر: یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سیول میں منعقدہ "ورلڈ سمٹ 2025" میں اہم خطاب کیا، جو اقوام متحدہ کے قیام کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوا۔ اس عالمی اجلاس میں 150 ممالک کے 500 سے زائد مندوبین اور 45 پارلیمانی اسپیکرز نے شرکت کی۔ اجلاس کا مرکزی موضوع "عالمی نظام کو درپیش عصری چیلنجز: امن و خوشحالی کے نئے دور کا قیام"۔اپنے خطاب میں چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی اتحاد، جامع ترقی اور اخلاقی کثیرالجہتی کی فوری ضرورت پر زور دیا، اور دنیا کے رہنماؤں کو انصاف پر مبنی طرز حکمرانی—خواہ وہ معاشی ہو، ماحولیاتی یا سماجی کے تصور کا ازسرنو جائزہ لینے پر زور دیا ۔انہوں نے سوال اٹھایا کیا ہمیں اْن لوگوں کے طور پر یاد رکھا جائے گا جو بحرانوں پر صرف بحث کرتے رہے، یا اْن کے طور پر جنہوں نے ان مسائل کو حل کیا؟۔انہوں نے پرانے تصورات سے ہٹ کر ایک نئے سماجی معاہدے کی ضرورت پر زور دیا، جو انسانیت اور کرہ ارض کے درمیان ایک نیا رشتہ قائم کرے۔