Islam Times:
2025-01-27@17:12:32 GMT

جموں میں وحدت امت کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

وحدت امت کانفرنس کے اختتام پر شیعہ فیڈریشن جموں کے صدر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کی کانفرنسیں امت کی وحدت کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

جموں میں وحدت امت کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد

جموں میں وحدت امت کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد

جموں میں وحدت امت کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد

جموں میں وحدت امت کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد

جموں میں وحدت امت کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد

جموں میں وحدت امت کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد

جموں میں وحدت امت کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد

جموں میں وحدت امت کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد

جموں میں وحدت امت کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد

جموں میں وحدت امت کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں اور انجمن حسینی بٹھنڈی جموں کے باہمی اشتراک سے جامع مسجد امام رضا (ع) جموں میں ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان "وحدت امت کانفربس" تھا۔ اس کانفرنس میں شیعہ و سنی علماء کے علاوہ جموں، کرگل اور کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران مقررین نے باہمی اخوت اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیا اور امت مسلمہ کی یکجہتی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بات کی۔ شیعہ فیڈریشن جموں کے صدر عاشق حسین خان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اتحاد اسلامی ہر دور میں ضروری رہا ہے اور آج کے دور میں اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم سب مل کر دشمنان اسلام کے خلاف ایک مضبوط اور متحد قوت کے طور پر کھڑے ہوں۔ مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہمیں فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور بھائی چارے کے ساتھ پیش آنا چاہیئے، کیونکہ امت مسلمہ کی طاقت اس کی یکجہتی میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں بھائی چارے، امن اور محبت کا پیغام دیتا ہے اور ہمیں ان اصولوں کو اپنی روزمرہ کی زندگیوں میں نافذ کرنا ہوگا۔

وحدت امت کانفرنس کے اختتام پر شیعہ فیڈریشن جموں کے صدر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کی کانفرنسیں امت کی وحدت کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گی۔ اس موقع پر حاضرین نے بھی اتفاق کیا کہ اس طرح کے اقدامات سے اسلام کی حقیقی تعلیمات کو اجاگر کیا جا سکتا ہے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ کانفرنس کی کامیاب تکمیل پر شرکاء نے اس نوعیت کے مزید پروگرامز کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ امت کے مختلف طبقات کے درمیان رابطے بڑھائے جا سکیں اور اسلامی اقدار کی اصل روح کو معاشرے میں فروغ دیا جا سکے۔ اس کانفرنس میں شیعہ و سنی مقتدر علماء کرام کے علاوہ دانشوروں اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی جن میں مولانا جواد حبیب، مولانا زوار حسین جعفری، مولانا منظور حسین ملک، مولانا علی محمد جان، مفتی حبیب الرحمن، فردوس احمد شیخ، سید فدا حسین رضوی، لال دین اور سید اختر منصور قابل ذکر ہیں۔ کانفرنس کے اختتام پر جامع مسجد رحمۃ للعالمین سونم پٹن کے سالانہ کلینڈر کی رسم رونمائی کی مختصر تقریب بھی منعقد ہوئی۔.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جموں میں وحدت امت کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد شیعہ فیڈریشن کانفرنس کے جموں کے

پڑھیں:

یاسین ملک پر مقدمہ، حقائق کے منافی

ریاض احمدچودھری

بھارت کی ایک خصوصی عدالت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے ایک مبینہ معاملے میں نئی دہلی کے زیرِ انتظام کشمیر کے علیحدگی پسند رہنما اور قوم پرست جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو مجرم قرار دے دیاتھا۔
عدالت کے جج پریوین سنگھ کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد سے متعلق قانون کے تحت درج کیے گئے اس مقدمے میں مجرم کو عمر قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔بھارتی کے ذرائع ابلاغ نے یہ خبر دی تھی کہ یاسین ملک نے نئی دہلی کی ایک خصوصی عدالت میں ان پر بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے ، ان سرگرمیوں کے لیے رقوم جمع کرنے، دہشت گرد تنظیم کا رکن ہونے اور ملک سے غداری کے الزامات کو تسلیم کیا تھا۔ البتہ یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی ذرائع ابلاغ کی ان خبروں کو غلط اور حقائق کے منافی قرار دیا تھا۔ان دونوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ یاسین ملک نے عدالت میں جرم قبول نہیں کیا تھا بلکہ کہا تھا کہ وہ کشمیر کی آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں بالکل اْسی طرح جس طرح بھگت سنگھ اور مہاتما گاندھی آزادی کے لیے انگریزوں سے لڑے تھے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یاسین ملک نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ عدلیہ حکومتِ بھارت کی ایما پر انہیں جھوٹے مقدمات میں مجرم ٹھہرا کر سزا کے لیے غلط طریقہ استعمال کر رہی ہے۔ لہٰذا وہ احتجاجاََ اپنے دفاع میں وکیل مقرر نہیں کر رہے۔نئی دہلی میں قائم خصوصی عدالت نے قبل ازیں یاسین ملک اور 15 دیگر ملزمان کے خلاف دہشت گردوں کی مبینہ مالی معاونت کے الزام میں 2017 میں درج کیے گئے ایک کیس میں فردِ جرم عائد کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ فردِ جرم کے مطابق یاسین ملک اور ان کے ساتھی دنیا بھر میں ایک ایسا جامع نظام اور طریقہ کار بنا چکے تھے جس کے ذریعے جموں و کشمیر میں تحریک ِ آزادی کے نام پر دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے خطیر رقم جمع کی جا سکے۔
نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں گزشتہ چھ سال سے غیر قانونی طورپر نظربند جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک اور ان کے متعدد ساتھیوں کے خلاف 35 سال پرانے جھوٹے مقدمات کو جموں سے نئی دلی منتقل کرنے کی مودی حکومت کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔ بھارتی سپریم کورٹ نے یاسین ملک اور انکے ساتھیوں کے مقدمات کو جموں سے نئی دلی منتقل کرنے کی سی بی آئی کی درخواست مسترد کردیاہے۔گزشتہ سال یاسین ملک کو جموں کی کوٹ بھلوال منتقل کرنے کے پروڈکشن آرڈرز کے خلاف سی بی آئی کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست اور بعد ازاں گذشتہ ماہ عدالتی سماعتوں کے دوران مقدمات کو جموں سے دلی منتقل کرنے کی درخواست پر بھارتی سپریم کورٹ میں 19 جنوری کو سماعت ہوئی۔ بحث کے دوران وکیل صفائی سینئر ایڈووکیٹ محمد اسلم گونی کے دلائل پر سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے مقدمہ جموں سے نئی دلی منتقل کرنے کی سی بی آئی کی درخواست کو مسترد کردیا۔عدالت نے انتظامیہ کو یاسین ملک کو جموں کی ٹاڈاعدالت اور دلی ہائی کورٹ کے علاوہ تہاڑ جیل کے حکام کو ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے یاسین ملک کو پیش کرنے کیلئے سہولتیں بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
کشمیری رہنما یاسین ملک دہشت گرد نہیں بلکہ وہ آزادی کے سمبل ہیں۔بھارت نے جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر انہیں سزا سنائی ہے لیکن اس اقدام سے تحریک آزادی کمزور نہیں بلکہ مزید تیز ہوگی۔ اس بات کااظہار یاسین ملک کو سزا سنائے جانے کے خلاف لندن میں ہونے والے احتجاجی مظاہرہ کے شرکا نے کیا۔ مظاہرے میں لندن سمیت دیگر شہروں سے آئے ہزاروں کشمیریوں کے علاوہ سکھ کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے دن کو ایک بجے پارلیمنٹ اسکوائر پر جمع ہوئے جہاں مقررین نے مظاہرین سے خطاب کیا جس کے بعد وہ مارچ کرتے ہوئے ڈائوننگ اسٹریٹ کے سامنے رک کر آزادی کے حق میں زبردست نعرے لگاتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن پہنچے، اس موقع پر پولیس نے ٹریفک کو بند رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کررکھے تھے۔ اس موقع پر جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ 6سینئر رہنما ظفر خان نے کہا کہ بھارت اگر یہ سمجھنا ہے کہ وہ یاسین ملک کو جیل میں رکھ کر تحریک آزادی کو دبائے گا تو یہ اس کی بھول ہے، فرنٹ کے رہنما صابر گل نے کہا کہ مظاہرے میں ہزاروں افراد نے بلاتحقیق جماعت جماعتی وابستگی شریک ہوکر اس بات کاثبوت دیا ہے کہ وہ یاسین ملک پر جعلی اور جھوٹے مقدمات کو ختم کروانا چاہتے ہیں اور ان کو غیر شروط طور پر رہا کیا جائے۔ فرنٹ کے رہنما تحسین گیلانی نے کہا کہ آج کشمیریوں نے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ وہ یاسین ملک اور مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کے ساتھ کھڑی ہیں، اور ریاست جموں وکشمیر کی آزادی اور یاسین ملک کی رہائی کیلئے برطانوی کشمیری کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے بعض شرکا کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کشمیریوں کی آزادی کااستعارہ اور مقبوضہ کشمیر کے صورتحال مہذہب دنیا کیلئے شرمناک ہے۔ آج پوری دنیا ہر کرپٹ ہونے والی تباہ کاریوں کی بات تو کرتا ہے لیکن انہیں کئی دھائیوں سے جاری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم نظر نہیں آتے۔ سکھ رہنمائوں کا کہنا ہے بھارت کے موجودہ حالات تیزی سے خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہے ہیں اور مودی حکومت یاسین ملک کو پھانسی دلانے کی کوشش اس لئے کررہا ہے کہ حالات پر پردہ ڈالا جاسکے، کیونکہ بھارت کااقتصادی حالات بہت بگڑ چکے ہیں مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی، شرکا مسلسل بھارت کے خلاف نعرے بلند کرتے رہے۔

متعلقہ مضامین

  • نبی کریم ﷺ کا واقعہ معراج‘ عظیم روحانی سفر
  • یاسین ملک پر مقدمہ، حقائق کے منافی
  • اسلام آباد:سابق ترجمان بلوچستان حکومت اور چیئرپرسن ایمان پاکستان تحریک فرح عظیم شاہ نیشنل پریس کلب کے باہر ریلی کی قیادت کررہی ہیں
  • لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں تکریمِ شہدائے مقاومت کانفرنس
  • مظفرآباد،مہاجرین جموں کشمیر کے زیر اہتمام دارالحکومت میں بھارتی نام نہاد یوم جمہوریہ پر احتجاجی ریلی کا انعقاد
  • قاسم آباد کے پارک تباہ، جھولے ،بیٹھنے کیلیے سیٹ بھی نہیں
  • ہمارے معاشرے میں خواتین کو زندگی کے آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وزیر اطلاعات
  • یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد کا حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دفتر کا دورہ
  • مجلس وحدت مسلمین کے تحصیل چیئرمین مولانا مزمل حسین فصیح کی گرفتاری افسوسناک ہے، شبیر ساجدی