Jasarat News:
2025-01-27@04:33:03 GMT

قاضی احمد: رشتے کے تنازع پر تصادم2 نوجوان جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

قاضی احمد (نمائندہ جسارت) گائوں دوست محمد راھو میں رشتے کے تنازع پر راھو برادری کے 2 گروہوں میں تصادم، گولیاں لگنے سے 2 نوجوان جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق رشتے کے تنازع پر ملزم منصور راھو نے فائرنگ کرکے پہلے زمان راھو کو قتل کیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا، تاحال کوئی مقدمہ درج نہ ہو سکا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

تلک چاڑی کے قریب زیر تعمیر علاقے سے نوجوان کی لاش برآمد

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تلک چاڑی کے قریب زیر تعمیر علاقے سے پولیس نے لاش برآمد کرکے سول اسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح سویرے تلک چاڑی گورنمنٹ حمایت الاسلام اسکول کے عقب میں زیر تعمیر مکان سے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جسے سٹی پولیس نے سول اسپتال کے مردہ خانے میںرکھوادیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاش کی شناخت عرفان شیخ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سرفراز کالونی گلی نمبر5 کار ہائشی ہے، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہمارے نوجوان اور ’’انقلاب کی پکار‘‘
  • پریس کلب قاضی احمد کی نئی ٹیم کو مبارکباد
  • سانگھڑ: زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں فائرنگ، تین افراد ہلاک، 15 زخمی
  • تلک چاڑی کے قریب زیر تعمیر علاقے سے نوجوان کی لاش برآمد
  • اوچ شریف: زمین کے تنازع پر خاتون پر بہیمانہ حملہ، ناک اور ہونٹ کاٹ دیے گئے
  • قاضی احمد: اسماعیل ڈاھری کی بلاجواز گرفتاری، تشدد کیخلاف احتجاج
  • پاکستانی نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں سے پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں: وزیرِ اعظم
  • پاورشیئرنگ تنازع: پی پی کی مذاکراتی کمیٹیاں تحلیل، زرداری خودشہبازسے بات کریں گے
  • فلم ’ایمرجنسی‘ پر برطانیہ میں تنازع، بھارتی حکومت کا ردعمل سامنے آگیا