میرپور ماتھیلو:پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی خصوصی ہدایت پر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز، ڈی ایس پی گھوٹکی رانا نصراللہ نے ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن گل محمد مہر کے ہمراہ تھانہ اے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خفیہ ذرائع کے ذریعے اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ ڈکیت بخت سندرانی اپنے گینگ کے ہمراہ ایک جگہ پر موجود ہے، اطلاع ملتے ہی ہم نشاندہی والی جگہ پہنچے تو ڈکیت/ ملزمان نے ہم پر فائرنگ شروع کر دی، ہم نے بھی اپنے بچاؤ میں جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں ڈکیت/ ملزم عمران علی ولد شاہ میر واسو کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم اپنے گروہ کے ہمراہ کئی افراد کو دھمکیاں دے کر بھتا مانگتا اور وصول کرتا تھا، گرفتار ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل چوری کرتا ہے، ڈکیت اپنے دیگر ساتھی ملزمان کے ہمراہ قادر پور شہر میں صحافی عبدالرشید بھٹو کو اکثر بھتا دینے کے لیے زور بھرتا تھا۔ گزشتہ روز بھی اپنے دیگر ساتھی ملزمان سمیت قادر پور شہر میں عبدالرشید بھٹو کے گھر جا کر اس سے بھتا طلب کیا تھا اور اسے دھمکیاں دے کر کہا کہ اگر تم نے بھتا نہ دیا تو قتل کر دیں گے، گرفتار ملزم اپنے دیگر ساتھی ڈکیت ملزمان کے ہمراہ قادر پور شہر میں دہشت پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ کرتے رہتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
6 لاکھ کا موبائل فون چوری کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی، ملزم گرفتار
لاہور:پولیس نے 6 لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ چوری کی کیمرے میں ریکارڈ ہونے والی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔
نواب ٹاؤن پولیس نے اطلاع ملنے پر تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے 6 لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق فہد نامی شہری فارمیسی پر ادویات لے رہا تھا کہ اس دوران موبائل فون بھول گیا۔ بعد ازاں دکان میں داخل ہونے والے ملزم نے ادویات لینے کے بعد موبائل فون چوری کیا اور گاڑی میں فرار ہوگیا۔
ملزم کے موبائل فون چوری کرنے کی سی سی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی، جس میں فہد نامی شہری فارمیسی سے ادویات لیتا نظر آرہا ہے جب کہ سفید شلوار قمیص میں ملبوس ملزم کو بھی موبائل فون چوری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نےملزم کوفوری ٹریس کرنے کا حکم دیا، جس پر نواب ٹاون پولیس نے موبائل لوکیشن کی مدد سے ایک گھنٹے کے اندرموبائل فون برآمد کرلیا۔