ڈرائیونگ لائسنس بنوانا مزید آسان کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)صوبہ بھر میں لائسنسنگ سہولیات کا سلسلہ جاری، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے احکامات پر کمرشل ،نان کمرشل لائسنس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
کمرشل کیٹگری میں رکشہ اور نان کمرشل میں کار موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ ٹیسٹ جاری ہیں، صوبہ بھر میں اتوار کے روز رکشہ ڈرائیورز کے لیے کمرشل ٹیسٹ کا خصوصی انعقاد کیا گیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی کاوشوں سے کمرشل ٹیسٹ اتوار کے روز ہوا۔
پنجاب کے تمام اضلاع میں رکشہ ڈرائیوز کیلئے خصوصی کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں،رکشہ کے خصوصی ڈرائیونگ ٹیسٹ کے انعقاد سے 17 ہزار سے زائد شہری مستفید ہو چکے۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے احکامات پرموٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کا ریلیف جاری کیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا کہ شہری ایک ہی دن میں لرننگ اور ریگولر لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں،صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے خصوصی مہم جاری ہیں،شہری خصوصی مہم سے فائدہ اٹھائیں اور فوری ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔
مزیدپڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے 14 بڑے وفاقی اداروں کے انسپکٹرز جنرل کو فارغ کردیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جی ٹریفک
پڑھیں:
کراچی کی اہم سڑکوں پر غیر قانونی رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد
کمشنر کراچی حسن نقوی نے شہر کی 11 مرکزی شاہراہوں پر غیر قانونی رکشوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ٹریفک پولیس کی سفارش پر لگائی گئی یہ پابندی 15 اپریل سے نافذ ہو کر 14 جون 2025 تک مؤثر رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل پر آواری سگنل سے مادام اپارٹمنٹس اور آئی آئی چندریگر روڈ پر ہر قسم کے رکشوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر 9 اہم سڑکوں پر 1+4 موٹر کیب رکشا (چنگچی) پر مکمل پابندی ہوگی، تاہم 1+2 رکشہ محدود طور پر گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔
پابندی کی زد میں آنے والی سڑکوں میں شامل ہیں:– شاہراہ قائدین
– شیر شاہ سوری روڈ
– شہید ملت روڈ
– عبداللہ ہارون روڈ (ہاشو سینٹر سے دو تلوار تک)
– دو تلوار سے شاہراہ فردوسی اور عبداللہ شاہ غازی مزار تک
– اسٹیڈیم روڈ (ملینیئم مال سے نیوٹاؤن تھانے تک)
– حسن اسکوائر سے کارساز اور سر شاہ سلیمان روڈ تک
– حبیب رحمت اللہ روڈ
– ڈرگ روڈ سے سہراب گوٹھ راشد منہاس روڈ تک
– ماری پور روڈ (گلبائی سے آئی سی آئی پل تک)
کمشنر کے مطابق، یہ اقدام ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور حادثات کی روک تھام کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں ٹریفک پولیس کو فوری کارروائی کا اختیار دے دیا گیا ہے، اور قانون کی خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔
ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ اس پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، جبکہ رکشہ ڈرائیورز کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈرگ روڈ رکشہ کراچی کمشنر کراچی