GUJRAT:

شادی کی رات گیزر کی گیس کمرے میں بھرجانے سے نوبیاہتا دلہا دلہن بے ہوش ہوگئے، دلہن اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق  جلالپور جٹاں کے گاؤں محمود آباد کے خوشیوں بھرے گھر میں ولیمے کے روز اس وقت صف ماتم بچھ گئی، جب شادی کی اگلی صبح دروازہ نہ کھلنے پر اہل خانہ کو تشویش ہوئی، دروازہ بار بار بجانے کے باوجود کوئی آواز سنائی نہ دی تو اہل خانہ نے دروازہ توڑ دیا۔ 

دروازہ توڑنے کے بعد اہل خانہ کمرے میں تو دیکھا کہ 30سالہ دولہا ارسلان رفیق بے ہوش پڑا تھا جبکہ دلہن غسل خانے میں بے ہوش پڑی ہوئی تھی، دونوں کو فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں دلہن  ظل ہما جاں بحق ہوگئی جبکہ دلہا ارسلان ہنوز اسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں ہے۔ 

پولیس کے مطابق غسل خانہ میں گیس سلنڈر لیکیج سے گیس بھر گئی تھی جس کی وجہ سے دم گھٹنے پر دلہا دلہن بے ہوش ہوگئے اور 23 سالہ دلہن ظل ہما اسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں ہی چل بسی۔

پولیس کے مطابق جلالپور جٹاں کے گاؤں محمود آباد کا ارسلان رفیق گزشتہ روز ظل ہما کو بیاہ کر لایا تھا۔ 
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بے ہوش

پڑھیں:

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صفدر جاوید سید کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سابق چیئرمین بینک آف پنجاب اور سابق چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن صفدر جاوید سید کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم صفدر جاوید سید کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

پرائم منسٹر آفس پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ صفدر جاوید سید ایک قابل، ایماندار اور مخلص افسر تھے،ان کی زندگی نئے آنے والے افسران کیلئے قابل تقلید مثال ہے ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں مرحوم صفدر جاوید سید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • توشہ خانہ 2 کی اڈیالہ جیل میں کل کی سماعت منسوخ
  • 600 مہمانوں کے کھانے پر تنازع، دلہا نے شادی منسوخ کر دی
  • کراچی اسٹیڈیم کی خالی کرسیاں: ارسلان نصیر نے انوکھا حل پیش کردیا
  • اسٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو انتقال کر گئے، وزیراعظم کا اظہار تعزیت
  •  8 پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ، ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں: پاکستانی دفتر خارجہ
  • ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی موٹر میکینکس قتل
  • پاکستانی نوجوانوں کیلئےبیرون ملک روزگار کا دروازہ کھل گیا
  • دولہے کو اپنی دلہن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگی پڑگئی
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صفدر جاوید سید کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار
  • ٹھٹہ: دورانِ علاج بچہ جاں بحق، اہلِ خانہ کی اسپتال میں توڑ پھوڑ