کراچی کے تاجر مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ، احسن اقبال سے بڑا مطالبہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
کراچی کے تاجر مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ، احسن اقبال سے بڑا مطالبہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز
لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر کراچی کے تاجروں کا وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال سے بڑا مطالبہ سامنے آ گیا۔
تاجر راہنما نے احسن اقبال سے مطالبہ کیا کہ ’’کچھ عرصے کے لیے مریم نواز شریف ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں‘‘۔
اجلاس میں شریک تمام تاجروں نے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال تاجر راہنما کے مطالبے پر بے ساختہ مسکرا دیے تاہم انہوں نے کوئی تبصرہ نہیں کیا
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: احسن اقبال سے مریم نواز
پڑھیں:
نواز شریف نے ترقی دی، سازش سے عہدے سے ہٹایا گیا: احسن اقبال
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو لوگ دوسروں سے رسیدیں طلب کرتے تھے، اب خود رسیدیں دینے سے بھاگ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آر ٹی ایس بٹھا کر حکومت نااہل افراد کے سپرد کی گئی۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران احسن اقبال نے الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کے 64 ارب روپے پر ہاتھ صاف کیا۔ انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے دور حکومت میں شروع کیے گئے منصوبے عوام کو دکھائے۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کے خلاف امریکہ اور برطانیہ میں مظاہرے کیے۔
احسن اقبال نے مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ملک میں اندھیرے ختم کیے اور ترقی کی بنیاد رکھی۔ چین کی مدد سے 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے سی پیک منصوبہ شروع کیا گیا، جس نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2017 میں ایک منظم سازش کے تحت نواز شریف کو عہدے سے ہٹایا گیا، جس سے ملک کی ترقی کا سفر رک گیا۔