واشنگٹن، سابق ٹی وی میزبان نے وزیر دفاع کا عہدہ سنبھال لیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
امریکا کے سابق ٹی وی میزبان پیٹ ہیگسیتھ (Pete Hegseth) نے امریکی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھال لیا، نامزدگی کی توثیق کے لیے نائب صدر جے ڈی وینس کو فیصلہ کُن ووٹ ڈالنا پڑا۔
تین ری پبلکن سینیٹرز لیزا مرکوووسکی، سوسن کولنز اور مچ مکونکل نے بھی اسکینڈلز کا شکار ہیگسیتھ کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔
ہیگسیتھ امریکی ٹی وی کے جارحانہ میزبان تھے، انہوں نے انہی صلاحیتوں کو پنٹاگان میں لانے کا عہد کیا ہے۔
نامزدگی کے بعد 44 برس کے پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ امریکا کو اولیت دی جائے گی۔
دوسری جانب سینیٹ نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے لیے جنوبی ڈکوٹا کی گورنر کرسٹی نوئم کی توثیق کردی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹرمپ کا شہریت سے متعلق حکمنامہ عارضی طور پر معطل
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا شہریت سے متعلق حکمنامہ عارضی طور پر معطل کر دیا۔ واشنگٹن کے اٹارنی جنرل اور ڈیمو کریٹک کی زیر قیادت3 ریاستوں کی درخواست منظور کرلی گئی، امریکی جج نے کہا کہ پیدائشی حق شہریت ختم کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر غیر آئینی ہے، ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرکو روکنے کے لیے عارضی پابندی14 روز تک برقرار رہے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا
اعلان کر دیا۔ ترجمان امریکی محکمہ انصاف نے کہا کہ ایگزیکٹو آرڈر کا بھر پور دفاع کریں گے۔