پاک بحریہ نویں بین الاقوامی امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کے لیے تیار
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) پاک بحریہ 7 سے 11 فروری 2025 تک نویں بین الاقوامی امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کرے گی۔ یہ عالمی مشق 60 سے زائد ممالک کی شرکت کے ساتھ منعقد کی جائے گی، جس میں بحری جہاز، ہوائی جہاز، اسپیشل سروسز گروپس، اور عسکری وفود شامل ہوں گے۔ تقریباً 4,000 افراد اس مشق میں حصہ لیں گے، جسے خطے کی نمایاں ترین فوجی سرگرمی قرار دیا جا رہا ہے۔
امن مشق 2025 کی خاص بات پہلا انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ ہوگا، جس میں نیول چیفس، کوسٹ گارڈز کے سربراہان، اور دنیا بھر کی سینئر عسکری قیادت علاقائی سلامتی اور سمندری خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کرے گی۔ اس ڈائیلاگ میں 120 کے قریب بین الاقوامی وفود شریک ہوں گے۔
امن مشقیں 2007 سے ہر دو سال بعد منعقد کی جا رہی ہیں۔ 2023 میں ہونے والی آٹھویں امن مشق میں 50 ممالک نے شرکت کی تھی۔ ان مشقوں کا مقصد علاقائی امن اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس سال کی مشق کے دوران پاک میرینز اور اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کاؤنٹر ٹیررازم کی مہارت کا مظاہرہ کریں گے، جبکہ سمندری جرائم کے خلاف مشترکہ آپریشنز کی مشقیں بھی کی جائیں گی۔
امن مشق کی افتتاحی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد ہوگی، جبکہ اختتامی تقریب 11 فروری کو انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے ساتھ ہوگی، جس میں اعلیٰ ملکی اور غیر ملکی شخصیات شرکت کریں گی۔ یہ مشق نہ صرف خطے میں بلکہ عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چھوٹے تاجروںکی مدد کیلےے سائٹ کا تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایسوسیشن کے چیئرمین عبدالرحمن راجپوت کی ہدایت پر سائٹ کے وفد نے شرکت کی۔ وفد کی قیادت وائس چیئرمین احسن معید شیخ ایڈووکیٹ، ایگزیکٹو ممبر حسن ضیاءجعفری اور سیکرٹری رافع قریشی شامل تھے۔ ویمن چیمبر آف کامرس کی چیف پیٹرن میڈم شاہدہ اور وائس پیٹرن میڈم روزینہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اسٹیٹ بینک
آف پاکستان حیدرآباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر عادل ظہور نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر صبغت اللہ نوناری بھی ہمراہ تھے۔اجلاس میں چھوٹے تاجروں کی مدد اور چھوٹے کاروبار کو بڑے میں تبدیل کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے چھوٹے تاجروں کو قرضے اور مدد فراہم کرنے کے لیے کمرشل بینکوں اور مالیاتی اداروں کے تعاون سے ایک پروگرام کرنے کی دعوت دی جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور پروگرام کے حوالے سے اہم نکات پر بھی روشنی ڈالی۔اس میٹنگ میں آئندہ ہونے والے پروگرام کی جگہ کا تعین بھی کیا گیا اور پروگرام کی تاریخ کا بھی باقاعدہ جلد اعلان کیا جائیگا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے ۸ اور ۹ فروری کو مٹیاری میں سندھ گورنمنٹ اور اسٹیٹ بینک کے توسط سے ہونے والے ایگریکلچرل پروگرام میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی گئی۔ ویمن چیمبر آف کامرس کے وفد نے خطے میں خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔میٹنگ کے دوران ایجنڈے میں چھوٹے تاجروں کو اکٹھا کرنے اور چھوٹے کاروبار کو بڑے کاروبار میں تبدیل کرنے کی طرف راغب کرنے کی حکمت عملی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ میٹنگ مقامی معیشت کو فروغ دینے اور سائٹ ایریا اور پورے حیدرآباد میں کاروباری ترقی کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری چھوٹے تاجروں اور صنعت کاروں کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے سرکاری اداروں، تجارتی بینکوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے
سائٹ