Nai Baat:
2025-04-15@15:37:56 GMT

آئو مذہب کارڈ کھیلیں

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

آئو مذہب کارڈ کھیلیں

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک جیب ک±ترا بہت مہارت سے ایک بازار میں ہاتھ کی صفائی دکھایا کرتا تھا، شومئی قسمت کہ ایک روز وہ پکڑا گیا، عوام نے پکڑ کر خوب دھلائی کی، تو وہ گھگھیا کر بولا کہ جی میں تو مسجد کی دریاں لینے کے لیے پیسے جمع کر رہا تھا۔
ہمارے بھولے بھالے جذباتی عوام کو جہاں بیوقوف بنانے کے انگنت ٹوٹکے مارکیٹ میں موجود ہیں، وہیں مذہب کی آڑ میں جذبات سے کھلواڑ سرِ فہرست ہے۔ مذہب ہمارے معاشرے کی ایک ایسی د±کھتی رگ ہے کہ جس کے ذریعے عوام کو متحد یا منتشر کرنا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ حال ہی میں تحریکِ انصاف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بیان دیا گیا کہ ”تاریخ شاہد رہے گی کہ ملک کے عظیم حکمران کو پہلے عوام کی محبت کی ناجائز سزا سنائی گئی اور اب رسول اللہ کی محبت کی پاداش میں سزا یافتہ قرار دیا گیا“ اب کس خوبصورتی سے 190 ملین پاو¿نڈ کی خ±رد برد شدہ رقم کو عشقِ نبی سے تشبیہ دے دی گئی اس کی داد دینا بنتی ہے۔
گزشتہ دنوں القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سات سال کی سزا سنائی گئی، جس کے نتیجے میں یہ ایمان افروز بیان دیا گیا۔
اب یہ 190 ملین پاو¿نڈ سکینڈل ایک تاریخ ساز بدعنوانی کا شاہکار ہے۔
کہانی کا آغاز برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے بحریہ ٹاو¿ن کے مالک ملک ریاض کی 190 پاو¿نڈ کی ریاضت سے شروع ہوا۔
2019 میں این سی اے نے اپنے جہنمی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے یہ رائے دی کہ وہ 190 ملین پاو¿نڈ ریاستِ پاکستان کو منتقل کی جانی ہے، اب ریاستِ مدینہ میں انصاف کا تقاضا تو یہی بنتا تھا کہ یہ رقم قومی خزانے میں جمع ہوتی لیکن یہ سپریم کورٹ کے اس اکاو¿نٹ میں جمع کرائی گئی جہاں ملک ریاض بحریہ ٹاو¿ن کراچی کے مقدمے میں 460 ارب
جرمانے کی ادائیگی کر رہے تھے، اور یوں اسلام کے ایک صادق اور امین مجاہد نے دین سے لازوال محبت کی عظیم داستان رقم کرتے ہوئے القادر ٹرسٹ کی بنیاد رکھی، ٹرسٹی کے طور پر بشریٰ بی بی اور فرح گوگی نے بھی اپنی خدمات سرانجام دینے کا بیڑا اٹھایا۔
یہاں چند گزارشات اور تلملاتے سوالات جنم لیتے ہیں، آپ کے ذہن میں سوال تو آیا ہوگا کہ آخر ملک ریاض اتنا بھاری جرمانہ کیوں دے رہے تھے؟ اور پھر آخر ملک کے خان صاحب کے ساتھ ایسے کون سے گٹھ جوڑ رہے ہیں؟ ۔
تو بات کچھ یوں ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بحریہ ٹاو¿ن کراچی کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کے الزامات پر ملک ریاض کو 2019 میں بھاری جرمانہ عائد کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے غیر قانونی اراضی کے سلسلے میں 460 ارب کا جرمانہ ریاست کے خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا اور اور متنبہ کیا تھا کہ اس زمین کو قانونی طور پر اس جرمانے کی ادائیگی کے بعد ہی استعمال کر سکتے ہیں۔
اب یہاں آتا ہے کہانی میں ٹوئسٹ۔۔۔۔
بحریہ ٹاو¿ن نے 190 ملین پاو¿نڈ رقم کی واپسی کے بدلے القادر ٹرسٹ کو 458 کنال زمین منتقل کی جس کی مالیت 530 ملین کے لگ بھگ ہے، ثوابِ دارین کے حصول کے لیے فرح گوگی کو بھی 240 کنال زمین منتقل کی گئی۔
قومی احتساب بیورو نے تحقیقات کا آغاز کیا اور مذہب کے ان تمام مجاہدوں کو طلب کیا، کراماً کاتبین نے بار بار چکر لگائے اور بالآخر صادق اور امین لیڈر کو 9 مئی 2023 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا، تب وقت اور حالات کے پیشِ نظر حب الوطنی اور حقیقی آزادی کا راگ الاپ کر ملک گیر توڑ پھوڑ کرائی گئی، املاک کو نقصان پہنچایا گیا ، حتیٰ کہ شہدا کی یادگاروں کی حرمت پامال کی گئی۔ عدالتِ عظمیٰ نے رہائی کا حکم سنایا اور پھر فروری 2024 میں فردِ جرم عائد کی گئی، عدالت نے 24 دسمبر 2024 کو فیصلہ محفوظ کیا اور وہ بارہا التوا کا شکار رہا، فیصلہ تیرہ جنوری کو سنایا جانا تھا لیکن یہ تین بار مو¿خر کیا گیا، اس کیس کی قریب سو سماعتیں ہوئیں، کوئی 50 بار وکیلوں نے التوا مانگا تو 8 بار وکیل تبدیل کیا گیا، 30 گواہ پیش کیے گئے اور ہزار قسم کے کاغذ جمع کرائے گئے۔ تحریک انصاف کے وکلا ڈھنگ کی جرح کر سکے نہ کسی کاغذ کو جھٹلا سکے، دوسری طرف خود پسندِ اعلیٰ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایسا گواہ لاو¿ں گا کہ سب کے ہوش ا±ڑ جائیں گے، پھر ہوا کچھ یوں کہ سابق وزیرِ دفاع اور سابق پرنسپل سیکرٹری کو بطور گواہ پیش کیا گیا، اب فیصلہ آیا ہے تو ہاتھوں کے طوطے ا±ڑ گئے ہیں۔
17 جنوری 2025 کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں القادر ٹرسٹ گڑبڑ گھوٹالے میں جج ناصر جاوید رانا نے 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی۔ عدالت نے القادر یونیورسٹی کو بحقِ سرکار ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کیا، ادھر عمر ایوب نے اس ساری کارروائی کو بھونڈا قرار دے کر کہا کہ عمران اور بشریٰ کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں، سلمان اکرم راجہ نے اسے سیاسی کیس کہا لیکن ہمیشہ کی طرح حکم کا اکا کھیلنے کے شوقین حضرت نے سوچا اب جب سب کھل چکا ہے، اور ہر کارنامہ سامنے آ ہی چکا ہے تو چلو اب مذہب کارڈ کھیلتے ہیں، دلچسپ امر یہ ہے کہ ایک شخص بھرے مجمعے میں ”اوئے تمہارے باپ کا پیسہ ہے؟ تم سب چور ڈاکو لٹیرے ہو“ کہتے کہتے اربوں لپیٹ گیا، پھر دنیا جہان کی عیش و عشرت میں بدمست رہ کر عوام کے سامنے ریاستِ مدینہ کارڈ پلے کیا، گولڈ سمتھ خاندان کے پاس پلتی بیٹی کو پاِ پشت ڈال کر خود کو صادق اور امین کہا، اور اب جب بدعنوانی کے شاہکار کیس میں انصاف ہو چکا ہے تو اب اسے عشقِ نبی کا رنگ دے کر عوام کے جذبات کو ابھارنے کی کوشش کی ہے، فرقہ بندی اور شدت پسندی کے پھن پھیلائے ناگ کی گرفت سے بمشکل بچی قوم کو اب ایک ہٹ دھرم شخص اپنی بدعنوانی کو چھپانے خاطر عشقِ نبی کی سزا قرار دے کر آخر کن مذموم مقاصد کو پورا کرنا چاہتا ہے اس کا فیصلہ آپ خود کیجیے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: القادر ٹرسٹ ملین پاو نڈ بحریہ ٹاو ن ملک ریاض کیا گیا

پڑھیں:

نادرا کا پوسٹ آفس کے ذریعے شناختی کارڈ سروس بند کرنے کا اعلان

نادرا نے جی پی اوز میں تعینات تمام عملے کو سامان اور جمع شدہ سروس فیس کی رقوم واپس جمع کرانے کی ہدایت کر دی، اس فیصلے سے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں تقریباً 83 کاؤنٹرز متاثر ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی سمیت ملک بھر میں پاکستان پوسٹ کے منتخب دفاتر کے ذریعے فراہم کی جانے والی شناختی کارڈ سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ مطابق یہ فیصلہ سروس کے کم استعمال اور عوامی آگاہی نہ ہونے کے باعث کیا گیا ہے، نادرا نے 3 سال قبل عوام تک کلیدی خدمات کی رسائی آسان بنانے کے لیے یہ قدم اٹھایا تھا۔ اس اقدام میں پوسٹ آفس پر جا کر شہریوں کو قومی شناختی کارڈ کی تجدید، ایڈریس تبدیل کرانے اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کروانے سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی گئی تھیں۔ نادرا نے 10 سالہ معاہدے کے تحت کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت بڑے شہروں کے پوسٹ آفسز میں مخصوص کاؤنٹرز قائم کیے تھے۔ عہدیداروں نے پروگرام کی محدود رسائی کی وجہ ناکافی عوامی بیداری کو قرار دیا۔ نادرا نے جی پی اوز میں تعینات تمام عملے کو سامان اور جمع شدہ سروس فیس کی رقوم واپس جمع کرانے کی ہدایت کر دی، اس فیصلے سے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں تقریباً 83 کاؤنٹرز متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اب سندھ میں “خواجہ سرا” بھی کرکٹ کھیلیں گے
  • اب سندھ میں خواجہ سرا بھی کرکٹ کھیلیں گے
  • لاہور ہائیکورٹ کا صحافی کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے پر وزارت داخلہ کو 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم
  • اب تک کتنے افغان پناہ گزین اپنے وطن واپس جا چکے؟
  • غیر قانونی افغان باشندوں، کارڈ ہولڈرز کا انخلاء تیزی سے جاری
  • نادرا نے پوسٹ آفس کے ذریعے شناختی کارڈ سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا
  • امریکی وفد سے ملاقات کیلئے نہ تو رابطہ ہوا نہ کارڈ آیا، بیرسٹر گوہر
  • نادرا کا پوسٹ آفس کے ذریعے شناختی کارڈ سروس بند کرنے کا اعلان
  • آزادئ مذہب اور آزادئ رائے کا مغربی فلسفہ
  • غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا انخلا ءتیزی سے جاری