لاہور(نیوز ڈیسک)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام پورٹل پر 4 لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہونے کا ریکارڈ بن گیا۔مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے حوالے سے بیان میں کہا کہ 9 ہزار افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد کے بلاسود قرضے جاری کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے فیز ون میں 5 ہزار قرضوں سے گھروں کی تکمیل جاری ہے۔وزیرِاعلی پنجاب نے بتایا کہ پورٹل پر ملنے والی درخواستوں کی تصدیق 3 غیر جانبدار مائیکرو فنانس ادارے کر رہے ہیں، 1 سال میں 1 لاکھ اور 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر سب سے بہترین ہاسنگ پروجیکٹ ثابت ہوگا۔مریم نواز نے کہا کہ خواہش ہے پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے، سب کے پاس اپنی چھت ہو۔انہوں نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں سفارش نہیں میرٹ پر قرض ملے گا۔
مزیدپڑھیں:سکول اور مدرسوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اپنا گھر پروگرام مریم نواز اپنی چھت کہا کہ

پڑھیں:

مریم نواز پنجاب میں انقلابی اقدامات کر رہی ہیں: عظمیٰ بخاری

لاہور (نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب میں انقلابی اقدامات کر رہی ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ دوسرے صوبوں کے لوگ بھی مریم نواز کے کاموں کے معترف ہیں، پنجاب میں عملی اقدامات ہو رہے ہیں، کسان کارڈ سے پنجاب کے کاشتکاروں نے 50 فیصد یوریا استعمال کی، کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں نے 150 ارب روپے سے زائد زرعی مصنوعات خریدی۔

متعلقہ مضامین

  • چاہتی ہوں پنجاب میں کوئی بے گھر نہ ہو، ٹرانسپورٹ میں کلین انرجی متعارف کرائینگے: مریم نواز
  • اپنا پروگرام :پنجاب میں9ہزار افراد کو ساڑھے 8ارب بلا سود قرض جاری
  • اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت پنجاب میں 9 ہزار افراد کو بلاسود قرضے جاری
  • پنجاب میں “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار
  • اپنی چھت اپنا گھر سکیم، 9 ہزار سے زائد افراد کو بلاسود قرض جاری
  • پنجاب میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار
  •  مریم نواز کے اقدامات انقلابی، اتنے منصوبے ملکی تاریخ میں کسی نے شروع نہیں کئے: عظمیٰ بخاری
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ہوتے ہوئے تھیٹرز میں بے حیائی کی اجازت نہیں دی جائے گی، عظمیٰ بخاری
  • مریم نواز پنجاب میں انقلابی اقدامات کر رہی ہیں: عظمیٰ بخاری