2025-02-28@15:19:24 GMT
تلاش کی گنتی: 132
«مویشیوں کی تعداد میں»:
(نئی خبر)
ملتان، یوم حسین کمیٹی کے زیراہتمام سالانہ دسترخوان جناب ابوطالب کا اہتمام، سیاسی و سماجی رہنمائوں کی شرکت
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام نے دین اسلام کی سربلندی کے لئے عظیم خدمات انجام دیں، آپ کا نام رہتی دنیا تک قائم ودائم رہے گا، حضرت علی کی تعلمیات پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم حسین کمیٹی ملتان کے زیراہتمام جشن یوم علی کے موقع پر سالانہ دسترخوان ابو طالب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی، سید احمد مجتبی گیلانی، سید اصغر عباس نقوی نے کہا کہ خلیفتہ المسلمین حضرت امام علی کی تعلیمات امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے جو کہ دنیاو آخرت میں کامیابی کا زینہ ہیں، آج ہم...
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی کے شہریوں کو قطار اور انتظار کی پریشانی سے بچانے کے لیے اپنی ایک نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔ حکام کے مطابق، نادرا کراچی ریجن کی جانب سے شہر میں بائیکرز سروس متعارف کروائی جارہی ہے۔ اس نئی سروس کا آغاز کل (پیر) سے ہوگا، جس کی بدولت کراچی کے شہری نادارا کی دیگر سروسز کے علاوہ قومی شناختی کارڈ کا باآسانی اجرا اور اس کی تجدید کرا سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: نادرا کی ویب سائٹ کل سے بند کردی جائے گی، وجوہات کیا ہیں؟ حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کراچی میں 3 نادرا بائیکرز کام کریں گے، جب کہ حیدرآباد اور میرپورخاص میں سروس کے لیے ایک...
ملتان(اسپورٹس ڈیسک)سابق کپتان و آل رائونڈر شعیب ملک کے بھتیجے محمد ہریرہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرلیا۔ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے نوجوان کرکٹر محمد ہریرہ کو 258ٹیسٹ کیپ دی۔اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے دیگر کرکٹرز و سپورٹ اسٹاف نے انہیں مبارکباد پیش کی۔نوجوان محمد ہریرہ نے 44 فرسٹ کلاس میچز کی 76 اننگز میں 3 ہزار427رنز بنا رکھے ہیں جس میں انکی اوسط 48.95 ہے۔
سابق کپتان و آل راؤنڈر شعیب ملک کے بھتیجے محمد ہریرہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرلیا۔ ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے نوجوان کرکٹر محمد ہریرہ کو 258 ٹیسٹ کیپ دی۔ اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے دیگر کرکٹرز و سپورٹ اسٹاف نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ مزید پڑھیں: پہلا ٹیسٹ؛ پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ نوجوان محمد ہریرہ نے 44 فرسٹ کلاس میچز کی 76 اننگز میں 3 ہزار 427 رنز بنارکھے ہیں جس میں انکی اوسط 48.95 ہے۔
پرتگال یورپ کا ایک خوبصورت اور تاریخی اعتبار سے اہم ملک ہے جو حالیہ چند برسوں کے دوران انڈین، بنگالی، برازیلین، نیپالی اور پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں جن میں سب سے بڑی وجہ پرتگال آنے والے غیرملکیوں کو چند ہی برسوں میں پی آر مل جانا ہے۔ کچھ عرصہ قبل پرتگال کی حکومت نے غیرملکیوں کے لیے ویزوں کا اجرا کم کردیا تھا لیکن اب ایک بار پھر سے پرتگال نے ویزا کے عمل کو ہموار بنانے اور غیرملکی تارکین وطن کو ایک ماہ کے اندر ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پرتگال میں کس قسم کے مواقع موجود ہیں اور یہ ملک پاکستانیوں سمیت دیگر غیرملکیوں کی توجہ...
ذرائع کے مطابق ویبنار کا اہتمام ”فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل“ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے حالیہ دورے کے تناظر میں کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ایک ویبنار کے مقررین نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نہتے لوگوں پر بھارتی فوجیوں کے مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ویبنار کا اہتمام ”فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل“ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے حالیہ دورے کے تناظر میں کیا تھا۔ مقررین نے کہا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال سے دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے علاقے میں جبر و استبداد...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے وضاحت سامنے آگئی۔جیو نیوز کے مطابق بیرسٹرگوہر اور علی امین گنڈاپور سے پشاور میں بات چیت سکیورٹی صورت حال پر ہوئی، دونوں رہنماؤں سے بات چیت انسداد دہشت گردی کے معاملات کے تناظر میں ہوئی۔ ملاقات میں بیرسٹرگوہر نے سیاسی معاملات پر بات کرنے کی کوشش کی، بیرسٹرگوہرکو جواباً بتادیا گیا کہ سیاسی معاملات پربات چیت آپ سیاست دانوں سے کریں۔ بات چیت کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا اور سکیورٹی معاملات پر ہونے والی بات چیت کو سیاسی رنگ دینےکی کوشش کی گئی۔ معروف کاروباری شخصیت ایس ایم تنویر کی والدہ انتقال کرگئیں، نماز جنازہ ادا اس سے...
اسلام آباد :وفاقی حکومت نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی ویب سائٹ بند کرکے موبائل ایپلیکیشن لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔جعلی ویب سائٹس کےذریعے شہریوں کی شناختی دستاوزات کی تیاری اور ذاتی معلومات کےغلط استعمال کےبعد 17جنوری سے ویب سائٹ بند کرنے کا اعلان کیا اگیاہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جعل ساز عناصر کا سختی سے نوٹس لیےجانے کے بعد نادرا ودیگر اداروں کے ساتھ ملکر ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنائی جارہی ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاک آئی ڈی ویب سائٹ کی بندش کے بعد موبائل ایپ لانچ ہوگی اور شہریوں کو ویب سائٹ کی تمام خدمات یہاں بآسانی دستیاب ہوں گی ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیان میں کہا کہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کرکے تمام خدمات موبائل ایپ پر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کر کے تمام خدمات موبائل ایپ پر فراہم کی جائیں گی. انہوں نے کہاکہ جعلساز عناصر جعلی ویب سائٹس کے ذریعے شناختی دستاویزات بنوانے میں معاونت کا کاروبار کر رہے تھے شہریوں کی ذاتی معلومات حاصل کر کے ان کا غلط استعمال کرنے کی کوشش کی جاتی تھی نادرا کی ویب سائٹ17جنوری سے بند کردی جائے گی.(جاری ہے) وزیرداخلہ نے کہا کہ ویب سائٹ کے استعمال...
آپ نے مردوں کے انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ مقابلوں میں بڑے اہداف دیکھیں ہوں گے مگر آج ہم ویمنز ون ڈے میچز کے پانچ بڑے ریکارڈز آپ کے سامنے رکھیں گے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ان پانچ میں سے چار ریکارڈ نیوزی لینڈ کے پاس ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ویمن کرکٹ کی تاریخ میں بننے والے پانچ بڑے اہداف میں سے تین کو مخالف ٹیم نے حاصل کیا اور دو میں حریف ٹیم کو شکست ہوئی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے 4 جنوری 2025 کو آئرلینڈ کے خلاف میچ میں 370 رنز کا بڑا ہندسہ اسکور بورڈ پر سجایا اور یکطرفہ مقابلے کے بعد میچ جیت لیا۔ یہ میچ سرشترا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ کابینہ میں پنجاب کے نوجوانوں کیلئے اپنی نوعیت کی پنجاب فنانس کاروبار کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نوجوانوں کو بغیر لیز کے سرکاری زمین اور بلا سود 3 کروڑ تک قرضہ فراہم کرے گی۔ کسی بھی فتنہ کا حصہ بننے کی بجائے پاکستان کی ترقی پسند یوتھ اس وقت مریم نواز سے امیدیں وابستہ کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت 1 لاکھ کے قریب چھوٹے اور درمیانے درجے کے سٹارٹ اپ شروع کرے گی۔مریم نواز جو کام پنجاب کے نوجوانوں کیلئے کررہی ہے، دوسرے صوبوں کے نوجوان بھی اسکی خواہش کررہے ہیں۔طلباء کیلئے لیپ ٹاپس کی تعداد 40 ہزار تک بڑھائی جا رہی ہے۔ سکینڈ اور تھرڈ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 جنوری 2025ء) برطانوی دارالحکومت لندن سے منگل 14 جنوری کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق اس پابندی کے بعد جرمنی سے مویشی، سؤر اور بھیڑیں برطانیہ درآمد نہیں کیے جا سکیں گے، تاکہ یورپی یونین کے رکن اس ملک سے، جہاں ابھی گزشتہ ہفتے ہی مویشیوں میں منہ کھر کی بیماری کے ایک کیس کی تصدیق ہو گئی تھی، یہ بیماری برطانیہ نہ پہنچے۔ جرمن کسانوں کا احتجاج جاری، وزیر خزانہ کا مزید سبسڈی سے انکار لندن حکومت نے کہا ہے کہ اس وقت برطانیہ میں مویشیوں اور بھیڑوں میں اس بیماری کا کوئی ایک بھی کیس موجود نہیں اور یہ پابندی اس لیے لگائی گئی ہے کہ برطانوی کسانوں، ان کے ذرائع...
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ’وی نیوز‘ کے رپورٹرعبدالوکیل نے کوئٹہ کی ایک باہمت سبزی فروش خاتون کی نیوز اسٹوری کی کوریج کی ، جو10 جنوری 2025 کو وی نیوز پرشائع ہوئی۔ اس نیوز سٹوری پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے ایکشن لیتے ہوئے سبزی فروش خاتون کی بھاری مالی معاونت کی اوران کے بیمارشوہر کوعلاج کے لیے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا۔ بعد ازاں گلشن بی بی نے وی نیوز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میری آوازحکام بالا تک پہنچائی، جس پر وزیر اعلیٰ نے بروقت میری مدد کی اور میری مشکلات کا ازالہ ہو گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے...
ہلاک ہونیوالے فوجیوں میں ایک کیپٹن اور 4 سارجنٹ شامل ہیں، مارے جانیوالے تمام فوجی نحال بریگیڈ کے ریکی یونٹ سے تعلق رکھتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے غزہ کی شمالی پٹی میں 5 اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی شمالی پٹی میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ آج صبح غزہ کی شمالی پٹی میں ایک واقعے کے دوران 5 فوجی ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں ایک کیپٹن اور 4 سارجنٹ شامل ہیں، مارے جانیوالے تمام فوجی نحال بریگیڈ کے ریکی یونٹ سے تعلق رکھتے تھے۔...
اسلام آباد:پاکستانی کمیونٹی کے خلاف برطانیہ میں ہونے والے نسل پرستانہ اور اسلاموفوبیا پر مبنی بیانات پر پاکستان نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کئی دہائیوں سے مضبوط ہیں اور یہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ بہت گہرے اور متنوع روابط رکھتے ہیں۔ تجارت، تعلیم، سلامتی، اور عوامی تعلقات جیسے اہم شعبے ان تعلقات کا حصہ ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں17 لاکھ پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کا بڑا کردار ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان سب سے اہم رشتہ ہیں۔ انہوں نے ان افراد کے خلاف نسل پرستی پر مبنی بیانات کی مذمت کی اور کہا گیا کہ چند...
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں نسل پرستانہ اور اسلاموفوبیا پر مبنی سیاسی اور میڈیا کے بیانات پر گہری تشویش ہے۔ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے خلاف حالیہ نسل پرستانہ بیانات کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی دوستی خلوص، مضبوط تعاون اور اعتماد پر مبنی ہے، کئی دہائیوں سے پروان چڑھنے والا یہ تعلق پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک اہم ترجیح ہے۔ ان کاکہناتھا کہ دونوں ممالک کے گہرے اور کثیر الجہتی تعلقات تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، سلامتی، انسداد دہشت گردی، پارلیمانی تعاون اور عوامی روابط جیسے اہم شعبوں پر محیط ہیں، 17 لاکھ سے زائد برطانوی پاکستانیوں کی موجودگی...
اسلام آباد: پاکستان نے سکھ اور ہندو یاتریوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ویزا حاصل کرنے کا عمل مزید آسان بنایا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے کی گئی اس تبدیلی کو سکھ اور ہندو کمیونٹی کی جانب سے بڑی پذیرائی حاصل ہوئی ہے، اور انہوں نے پاکستان میں مذہبی مقامات تک رسائی کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس نئی پالیسی کے تحت سکھ اور ہندو یاتریوں کو اپنے مذہبی مقامات کی زیارت کے لیے پاکستان میں سفر کرنے میں مزید آسانی ملے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان...
ڈاکٹر فتح محمد مری(فائل فوٹو)۔ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد مری کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی گئی اور 10 روز بعد سب سے سینئر پروفیسر اور ڈین الطاف علی سیال کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کسی بھی وائس چانسلر کو دوسری چار سالہ مدت نہیں دے رہے ہیں۔اس حوالے سے انھوں نے ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر فتح محمد مری اور سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر صدیق کلہوڑو کی بھی دوسری مدت کےلیے سمری مسترد کر دی ہے اور ان کی جگہ سب سے سینئر پروفیسر کو تعینات کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت صوبے میں...
لاہور:بنگلادیش کے سفیر محمد اقبال خان کاکہنا ہےکہ بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط نرم کر دیں، پاکستانی عوام کے لیے آن لائن ویزا بھی دستیاب ہے۔ چیمبر آف کامرس کا دورہ کرتے ہوئے بنگلادیش کے سفیر نے کہا کہ یہاں کی تہذیب اور ثقافت کسی تعارف کی محتاج نہیں، بنگلادیش کے عوام پاکستانی عوام سے محبت کا رشتہ رکھنا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان بنگلادیش باہمی تجارت بڑھانے کیلئے لاہور چیمبر کردار ادا کر سکتا ہے اور بنگلا دیش کےعوام پاکستان کوعزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دونوں ممالک کو معاشی واقتصادی تعاون کو مضبوط کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ بنگلہ دیش اور پاکستان مل...

اگر قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہوا تو حماس کو بھاری قیمت چکانا ہو گی، ڈونلڈ ٹرامپ کے مشیر کی دھمکی
اپنے ایک بیان میں جی ڈی وینس کا کہنا تھا کہ اگر حماس 20 جنوری سے پہلے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو مسترد کرتی ہے تو ڈونلڈ ٹرامپ کے اقتدار میں آنے کے بعد صورتحال اس سے بہت زیادہ سنگین ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ نو منتخب امریکی صدر "ڈونلڈ ترامپ" کے مشیر "جی ڈی وینس" نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ واضح طور پر حماس کو دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر ان کے وائٹ ہاوس سے پہنچنے میں پہلے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہوا تو حماس کو بھاری قیمت چکانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ حماس یہ قیمت کچھ اس طرح چکائے کہ امریکہ، اسرائیل کو اس قابل کر دے کہ تل ابیب...

محسن نقوی کی اولڈ ایج ہوم آمد ، ضعیف العمر شہریوں کی بہترین دیکھ بھال پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو خراج تحسین
سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ اولڈ ایج ہوم آمد ، نئے سال اور سالگرہ کا کیک کاٹا۔ محسن نقوی نے ضعیف العمر شہریوں کی کفالت اور ان کی بہترین دیکھ بھال پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو خراج تحسین پیش کیا ، کہا کہ اولڈ ایج ہوم میں ضعیف العمر افراد کو بہترین سہولیات کی فراہمی نے بے حد متاثر کیا ، اس کار خیر میں پہلے بھی ساتھ تھے اور اب بھی اس ادارے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اولڈ ایج ہوم کی وسعت اور رہائشیوں کو سہولیات کی مزید فراہمی کے لئے ہر ممکن تعاون پیش کریں گے ۔ ...
کراچی: جماعت اسلامی کے تحت سی ویو روڈ پر اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے غزہ مارچ جاری ہے، مارچ کی قیادت امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کر رہے ہیں۔ شہری اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی لیے فیملیز کے ہمراہ سی ویو پہنچنا شروع ہوگئے، مارچ میں بچے ،بوڑھے ،جوان مرد و خواتین اور سول سائٹی سے وابستہ افراد میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے۔
عوامی انتخاب پر وینزویلا کے صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شیطانی مداخلتوں اور یکطرفہ و غیر قانونی پابندیوں کیخلاف کاراکاس کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمعیل بقائی نے وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو کو عوامی انتخاب و حلف برداری پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں وینزویلا کے صدر کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسمعيل بقائی نے تاکید کی کہ ہم ایران و وینزویلا، دونوں اقوام کی خیر و صلاح کے لئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی توسيع کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، شیطانی مداخلتوں اور...
کرم (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے لوئرکرم مندوری میں وتیزئی قبیلے کا گزشتہ روز 16ویں روز بھی دھرنا جاری رہا جس کے باعث ٹل میں موجود قافلہ تاحال روانہ نہ ہوسکا جبکہ پاراچنار ٹل شاہراہ بھی تاحال ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ راستے کلیئر ہوتے ہی قافلے کو پارا چنار روانہ کر دیا جائے گا، احتجاج کے باعث ٹل، پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت تری منگل، غوزگڑھی، بوشہرہ کی سڑکیں بدستور بند رہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ مطالبات حل ہونے تک دھرنا جاری رہے گا، مطالبات میں بگن کو...
ذرائع کے مطابق فرینڈز آف کشمیر (انٹرنیشنل) کے زیراہتمام ”کشمیریوں کا حق خودارادیت“ کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ فرینڈز آف کشمیر (انٹرنیشنل) کے زیراہتمام ”کشمیریوں کا حق خودارادیت“ کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ویبینار سے فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کی چیئرپرسن غزالہ حبیب، گلوبل پاکستان کشمیر سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ سکندر خان، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ اشرف، کالم نگار و صحافی مظہر برلاس، ریسرچ آفیسر سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز طیبہ خورشید اور نائب چیئرمین فرینڈز آف کشمیر عبدالحمید لون اور دیگر نے خطاب کیا۔ پروفیسر شگفتہ اشرف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیری عوام پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس...
کراچی کے علاقے قائد آباد کی گوشت گلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قائد آباد میں دو برادریوں میں کئی روز سے جھگڑا چل رہا ہے، تصفیہ کے دوران تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہوئی۔ کراچی: قائد آباد میں دو برادریوں میں جھگڑا، فائرنگ سے ایک جاں بحق، 3 زخمی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو برادریوں کے درمیان کئی روز سے جھگڑا چل رہا ہے، قائد آباد میں فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ایک گروپ کے افراد کو جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص کے...
دنیا کے وہ ممالک جہاں 2025 میں جانے کیلئے پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستانی پاسپورٹ اکثر دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل ہوتا ہے مگر پھر بھی اسے چند ممالک کی جانب سے ویزا فری قیام کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جنوری سے جون 2025 کے لیے دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کی طاقت کے حوالے سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو 33 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ مگر فہرست میں ویزا فری رسائی کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا، ایک کیٹیگری حقیقی ویزا فری سفر کی ہے، یعنی کسی قسم...

پاکستانیوں کو اس سال دنیا کےکون کون سے ممالک میں جانے کیلئے ویزے کی ضرورت نہیں؟ 33 ممالک کی فہرست دیکھیں
پاکستانی پاسپورٹ اکثر دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل ہوتا ہے مگر پھر بھی اسے چند ممالک کی جانب سے ویزا فری قیام کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جنوری سے جون 2025 کے لیے دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کی طاقت کے حوالے سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو 33 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ مگر فہرست میں ویزا فری رسائی کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا، ایک کیٹیگری حقیقی ویزا فری سفر کی ہے، یعنی کسی قسم کے انتظام کی ضرورت نہیں۔ دوسری ویزا آن ارائیول (یعنی اس ملک میں پہنچ کر ویزا لینے) کی ہے جبکہ تیسری الیکٹرونک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) پر...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یوزویندر چاہل نے اپنی اہلیہ اور ڈانسر دھنا شری ورما سے طلاق کی افواہوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے اور اہلیہ کے درمیان طلاق کی افواہوں پر قیاس آرائیاں نہ کریں۔ یوزویندر چاہل نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے تمام مداحوں کے دل سے شکر گزار ہیں جن کی محبت اور حمایت کی بدولت وہ اس مقام تک پہنچ پائے ہیں تاہم یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا۔ ملک، ٹیم اور مداحوں کے لیے ابھی بہت سے شاندار اوورز باقی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا بھارتی کھلاڑی یوزویندر چاہل کی دھناشری ورما سے علیحدگی ہوگئی؟...
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی اسپیشل فورسز کے فوجیوں نے ایک انکوائری میں افغانستان میں مشتبہ چھاپوں کے دوران غیر قانونی قتل کے خدشات ظاہر کردیے۔گواہوں نے انکشاف کیا ہے کہ بعض کارروائیوں میں غیر مسلح افغانوں، جن میں 16 سال سے کم عمر لڑکیبھی شامل تھے، ان کو بھی نشانہ بنایا گیا۔گواہوں کے مطابق انکوائری برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے بعد برطانوی وزارت دفاع کے حکم پر شروع کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل ائیر سروس کے فوجیوں نے 54 افراد کو مشکوک حالات میں قتل کیا۔یاد رہے کہ افغانستان میں القائدہ کے خلاف ہونے والے ا?پریشن میں برطانیہ کی اسپیشل فورسز کے فوجی بھی شامل تھے۔
بھارتی بولر یوزویندر چاہل کی بیوی سے طلاق کی خبروں کے درمیان شیکھر دھون نے ایک ویڈیو شیئر کر کے کہانی کو ختم کردیا۔ شیکھر دھون نے طلاق کی زیر گردش خبروں اور تبصروں پر ردعمل دینے کیلیے ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی جس کے بعد یوزویندر اور اہلیہ دھنا شری ورما کی طلاق کی اصل صورت حال سامنے آگئی۔ شیکھر دھون نے ایئرپورٹ سے ہوٹل جاتے وقت ایک ویڈیو ریکارڈ کی جس کا آغاز انہوں نے کسی بھی ویب سائٹ کی کلک بائیٹ کی طرح کیا۔ دھون نے ویڈیو میں کہا کہ ’یوزی (یوزویندر) کا ہوا پردہ فاش، یہ دیکھیے یوزی یہاں قلی بنا ہوا ہے‘۔ شیکھر نے پیچھے ساتھ آنے والی دھنا شری کی ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے کہا...