عمرہ کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
سعید احمد:پاکستانی پاسپورٹ پر عمرہ ویزہ پر مشکلات، یکم مارچ سے ہی پاکستانی پاسپورٹ پر عمرہ ویزہ پرمشکلات ۔
ماہ صیام کے آخری عشرے میں عمرہ کی منصوہ بندی کرنے والے شہری پریشان ہیں، ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ یکم مارچ سے پاکستانی پاسپورٹ پر عمرہ ویزہ کے اجراء کی شرح میں کمی، کسی بھی غیر ملکی پاسپورٹ پر مقررہ دنوں میں عمرہ کا ویزہ مل رہا ہے۔
سعودی حکام کی جانب سے عمرہ ویزوں کے اجراء پر کوٹہ سسٹم لگا دیا گیا ،تقریباً 100 میں سے دس افراد کو ہی ویزہ جاری ہو رہا ہے،پورٹل میں ویزہ کے اسٹیٹس بارے کچھ ظاہر نہیں ہو رہا۔
پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاسپورٹ پر
پڑھیں:
عمران خان کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
اسلام آباد:بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی ہے۔ بینچ 21 مارچ کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔
توہینِ عدالت کی درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی تھی ۔ یہ درخواست 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ مقررہ مقام کے بجائے ڈی چوک تک آنے پر دائر کی گئی تھی۔
گزشتہ سماعت پر عدالت نے حکومت سے درخواست کی مزید پیروی کرنے یا نہ کرنے پر جواب مانگا تھا ۔ بانی تحریک انصاف کی جانب سے سلمان اکرم راجا نے جواب جمع کروا رکھا ہے ۔ عدالت نے 2022ء میں لانگ مارچ کے لیے گراؤنڈ مختص کرنے کا حکم دیا تھا اور بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے مقررہ مقام تک لانگ مارچ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں لانگ مارچ 26مئی 2022ء کو جناح ایونیو پہنچ کر اختتام پذیر ہوا تھا اور کارکنان نے ڈی چوک کے قریب واقع درختوں کو آگ بھی لگائی تھی۔