برطانوی ہاؤس آف لارڈز میں ایک اور پاکستانی کی انٹری، لارڑ شفق محمد نے قرآن پر حلف اٹھایا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز

لندن: آزاد جموں و کشمیر (AJK) کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہونے والے کمیونٹی رہنما شفق محمد کو برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز کا رکن مقرر کر دیا گیا۔ وہ لبرل ڈیموکریٹس کے دوسرے پاکستانی نژاد پارلیمنٹیرین بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لارڈ شفق محمد نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا اور اپنی تقرری پر لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سر ایڈ ڈیوے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ یہاں تک پہنچوں گا۔ میں چکسواری، میرپور (آزاد کشمیر) کے ایک کچے مکان میں پیدا ہوا تھا، جہاں غربت اور محرومی عام تھی۔ میرے والد، چچا اور دادا سب برطانیہ اور پاکستان میں مزدور تھے۔ لیکن محنت اور لگن سے میں آج اس مقام پر پہنچا ہوں۔”

لارڈ شفق محمد، جو یوتھ ورک، عوامی خدمت اور مقامی حکومت میں کام کرتے رہے ہیں، نے کہا کہ ان کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ برطانیہ مواقع کی سرزمین ہے۔ “یہ ملک ہمارا گھر ہے، ہمارا مستقبل یہاں ہے۔ ہمیں کشمیر اور پاکستان کی فکر ضرور ہے، مگر ہمیں یہاں بھی مضبوط کمیونٹی بنانی ہے۔”

شفق محمد نے 2004 میں شیفیلڈ میں بطور کونسلر اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا اور 2011 میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے کونسل لیڈر بنے۔ 2015 میں انہیں برطانیہ کے اعلیٰ ترین اعزازات میں سے ایک، MBE (ممبر آف دی برٹش ایمپائر) سے نوازا گیا۔2019 میں وہ یورپی پارلیمنٹ (MEP) میں منتخب ہوئے، جہاں انہوں نے خواتین کے حقوق، ماحولیات، انسانی حقوق اور سماجی آزادیوں کے لیے بھرپور آواز بلند کی۔

لارڈ شفق محمد نے کہا کہ وہ برطانوی پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرتے رہیں گے اور کمزور طبقے کے حقوق کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گروہ بندی جرائم میں ملوث افراد پاکستانی یا اسلامی اقدار کی نمائندگی نہیں کرتے اور کمیونٹی کو ان چیلنجز کا متحد ہو کر سامنا کرنا ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم کامیابی

نیو یارک(نیوز ڈیسک)پاکستانی امریکی کمیونٹی کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں نیو یارک کی ریاستی اسمبلی اور سینٹ کی جانب سے دو اہم قراردادیں منظور کی گئی ہیں جن کی رو سے 23 مارچ 2025 کو ” پاکستان –امریکن ہیریٹیج ڈے” جبکہ 19 مارچ 2025 کو ” پاکستان ی-امریکن بزنس ڈے” کے طور پر منایا جائے گا۔
مذکورہ قراردادیں امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ اور اس کے صدر علی راشدکی کاوشوں کا نتیجہ ہیں جن میں پاکستانی قونصلیٹ نیو یارک کی مسلسل معاونت شامل رہی۔

پہلی قرارداد کو ، جسے رکن اسمبلی رکن نادر سیج کی جانب سے اسمبلی اور سینیٹر جان لیو کی جانب سے ریاستی مقننہ کی سینیٹ میں پیش کیا گیا ، دونوں ایوانوں نے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ اس قرارداد میں پاکستان کے بھرپور ثقافتی ورثے اور نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کی گرانقدر خدمات کو تسلیم کیا گیا۔ قرارداد میں تعلیم، طب، سائنس، ٹیکنالوجی، کاروبار اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں پاکستانی کمیونٹی کی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔

دوسری قرارداد جس میں19 مارچ 2025 کو بطور پاکستان امریکن بزنس ڈے کے طور پر منانے کی منظور دی گئی ہے کو بھی رکن اسمبلی نادر سیج نے ریاستی اسمبلی اور سینیٹر جان لیو نے سینیٹ میں پیش کیا۔ متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد میں اہم اقتصادی اور ترقیاتی اثرات کے ساتھ ساتھ ریاست نیو یارک میں پاکستانی نژاد امریکی تاجروں اور کاروباری شخصیات کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔ قرارداد میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے، ملازمتیں پیدا کرنے، مختلف رہائشی علاقوں کو آباد اور پررونق بنانے اور نیویارک کے ثقافتی اور سماجی تانے بانے کو بڑھانے میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو تسلیم کیا گیا ہے ۔ مزید برآں، قرارداد میں ریاست بھر میں پاکستانی-امریکیوں کی فلاحی کاوشوں اور معاشرے میں ایک فعال کمیونٹی کے طور پر شمولیت کو اجاگر کیا گیا ہے ۔
امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ، نیو یارک میں پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے قراردادوں کے پیش ہونے کے موقع پر البانی میں نیو یارک اسٹیٹ اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں شرکت کی ۔ ۔ریاستی اسمبلی میں پاکستان کے دو اعلیٰ سفارتکاروں کی موجودگی کو تسلیم کیا گیا اور ان کی عزت افزائی کی گئی صدر اے پی اے جی علی راشد بھی ان کے ہمراہ تھے۔
قراردادوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ اس امر پر زور دیا کہ دونوں قراردادوں کی منظور ی خصوصاً 19 مارچ 2025 کو “پاکستانی-امریکی بزنس ڈے” کے طور پر نامزد کیا جانا، نیو یارک اور پاکستانی کاروباری اداروں کے درمیان زیادہ فعال تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے خاص اہمیت کا حامل ہے
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیو یارک ریاست کی مقننہ اور حکومت کی جانب سے آنے والوں سالوں میں اسی طرح کی سہولت کاری پاکستان اور نیویارک کے درمیان کاروباری اور سرمایہ کاری کے روابط کو بڑھانے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گی ۔
انہوں نے اس کامیابی کو آگے بڑھانے اور نیو یارک ریاست ، جیسے پوری دنیا کا معاشی دارالخلافہ کہا جاتا ہے، کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے نیو یارک کی مقننہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
انہوں نے اس کامیابی پر قونصل جنرل اتوزئی اور اے پی اے جی کے صدر علی راشد کی کامیاب کوششوں کو سراہا۔
سفیر پاکستان نے دونوں قراردادوں کو متفقہ طور پر منظور کرنے پر نیویارک ریاستی اسمبلی اور سینیٹ کے معزز اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تاریخی قراردادوں کی منظوری میں اہم کردار ادا کرنے پر اسمبلی کے رکن نادرسیج اور سینیٹر جان لیو کی قیادت کو خاص طور پر سراہا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم کامیابی
  • برطانوی ہاؤس آف لارڈز میں ایک اور پاکستانی کی انٹری، لارڑ شفق محمد نے قرآن پر حلف اٹھایا
  • برطانیہ، ڈاکٹر محمد فیصل کی برطانوی ڈپٹی پرائم منسٹر سے ملاقات
  • کیا قومی ایئر لائن پر برطانیہ میں عائد 5 سالہ پابندی ختم ہو رہی ہے؟
  • برطانیہ میں پاکستانی ایئرلائنز کی بحالی کا امکان، برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہوگا
  • برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس کل، پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی ہٹنے کا امکان
  • برطانیہ میں پاکستانی ایئر لائنز پر لگی پابندی کے حوالے سے اہم اجلاس کل ہوگا
  • برطانیہ کی پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی کل ہٹانے کی امید
  • یورپ کے بعد برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئرلائنز بحال کرنے کی منظوری کی امید