پشاور: یونیورسٹی روڈ پر کپڑوں کی دکان پر دستی بم حملہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر واقع کپڑوں کی دکان پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔
لکی مروت میں پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار دکان پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔
واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بنوں کے 2 تھانوں اور چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، اہلکار محفوظ رہے
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے شہر بنوں کے 2 تھانوں اور ایک چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، بروقت کارروائی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نےتھانا بکاخیل اورتھانا غوری والہ پرحملہ کیا۔خوجڑی پولیس چوکی پر دستی بم پھینکے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد وہاں سے فرار ہوگئے۔